Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ نے سب کُچھ جَیسا یَرمِیاؔہ نبی نے اُس کو فرمایا تھا وَیسا ہی کِیا اور خُداوند کے گھر میں خُداوند کا کلام اُس کِتاب سے پڑھ کر سُنایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 باروکؔ بِن نیریاہؔ نے ٹھیک یرمیاہؔ نبی کی ہدایت کے مُطابق کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں طُومار میں سے یَاہوِہ کا کلام پڑھ کر سُنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 बारूक बिन नैरियाह ने ऐसा ही किया। यरमियाह नबी की हिदायत के मुताबिक़ उसने रब के घर में तूमार में दर्ज रब के कलाम की तिलावत की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 باروک بن نیریاہ نے ایسا ہی کیا۔ یرمیاہ نبی کی ہدایت کے مطابق اُس نے رب کے گھر میں طومار میں درج رب کے کلام کی تلاوت کی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:8
9 حوالہ جات  

اِس لِئے تُو اپنی کمر کَس کر اُٹھ کھڑا ہو اور جو کُچھ مَیں تُجھے فرماؤں اُن سے کہہ۔ اُن کے چِہروں کو دیکھ کر نہ ڈر۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُجھے اُن کے سامنے سراسِیمہ کرُوں۔


اگر تِیمُتِھیُس آ جائے تو خیال رکھنا کہ وہ تُمہارے پاس بے خَوف رہے کیونکہ وہ میری طرح خُداوند کا کام کرتا ہے۔


اُس وقت یِسُوعؔ نے اپنے شاگِردوں سے کہا کہ اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی کا اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے۔


تب یَرمِیاؔہ نے بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو بُلایا اور بارُوؔک نے خُداوند کا وہ سب کلام جو اُس نے یَرمِیاؔہ سے کِیا تھا اُس کی زُبانی کِتاب کے اُس طُومار میں لِکھا۔


اور وہ اُس میں سے پانی پھاٹک کے سامنے کے مَیدان میں صُبح سے دوپہر تک مَردوں اور عَورتوں اور سبھوں کے آگے جو سمجھ سکتے تھے پڑھتا رہا اور سب لوگ شرِیعت کی کِتاب پر کان لگائے رہے۔


اور مَیں نے اُس قبالہ کو اپنے چچا کے بیٹے حنم ایل کے سامنے اور اُن گواہوں کے رُوبرُو جِنہوں نے اپنے نام قبالہ پر لِکھے تھے اُن سب یہُودِیوں کے رُوبرُو جو قَید خانہ کے صحن میں بَیٹھے تھے بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ بِن محسیاؔہ کو سَونپا۔


پر تُو جا اور خُداوند کا وہ کلام جو تُو نے میرے مُنہ سے اُس طُومار میں لِکھا ہے خُداوند کے گھر میں روزہ کے دِن لوگوں کو پڑھ کر سُنا اور تمام یہُوداؔہ کے لوگوں کو بھی جو اپنے شہروں سے آئے ہوں تُو وُہی کلام پڑھ کر سُنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات