Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:6 - کِتابِ مُقادّس

6 پر تُو جا اور خُداوند کا وہ کلام جو تُو نے میرے مُنہ سے اُس طُومار میں لِکھا ہے خُداوند کے گھر میں روزہ کے دِن لوگوں کو پڑھ کر سُنا اور تمام یہُوداؔہ کے لوگوں کو بھی جو اپنے شہروں سے آئے ہوں تُو وُہی کلام پڑھ کر سُنا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اِس لیٔے تُم روزہ کے دِن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤ اَور یَاہوِہ کا کلام جو تُم نے مُجھ سے سُن کر اِس طُومار میں لِکھ دیا ہے، اُسے طُومار میں سے لوگوں کو پڑھ کر سُنانا، اَور جتنے لوگ یہُودیؔہ کے تمام شہروں سے آئے ہوں گے، یہ کلام اُنہیں بھی پڑھ کر سُنانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन आप तो जा सकते हैं। रोज़े के दिन यह तूमार अपने साथ लेकर रब के घर में जाएँ। हाज़िरीन के सामने रब की उन तमाम बातों को पढ़कर सुनाएँ जो मैंने आपसे लिखवाई हैं। सबको तूमार की बातें सुनाएँ, उन्हें भी जो यहूदाह की दीगर आबादियों से यहाँ पहुँचे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن آپ تو جا سکتے ہیں۔ روزے کے دن یہ طومار اپنے ساتھ لے کر رب کے گھر میں جائیں۔ حاضرین کے سامنے رب کی اُن تمام باتوں کو پڑھ کر سنائیں جو مَیں نے آپ سے لکھوائی ہیں۔ سب کو طومار کی باتیں سنائیں، اُنہیں بھی جو یہوداہ کی دیگر آبادیوں سے یہاں پہنچے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:6
13 حوالہ جات  

کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو خُداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو اور یہُوداؔہ کے سب شہروں کے لوگوں سے جو خُداوند کے گھر میں سِجدہ کرنے کو آتے ہیں وہ سب باتیں جِن کا مَیں نے تُجھے حُکم دِیا ہے کہ اُن سے کہے کہہ دے۔ ایک لفظ بھی کم نہ کر۔


اور کہہ اَے شاہِ یہُوداؔہ جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھا ہے! خُداوند کا کلام سُن۔ تُو اور تیرے مُلازِم اور تیرے لوگ جو اِن دروازوں سے داخِل ہوتے ہیں۔


تُو خُداوند کے گھر کے پھاٹک پر کھڑا ہو اور وہاں اِس کلام کا اِشتِہار دے اور کہہ اَے یہُوداؔہ کے سب لوگو جو خُداوند کی عِبادت کے لِئے اِن پھاٹکوں سے داخِل ہوتے ہو خُداوند کا کلام سُنو!


جب بُہت عرصہ گُذر گیا اور جہاز کا سفر اِس لِئے خطرناک ہو گیا کہ روزہ کا دِن گُذر چُکا تھا تو پَولُس نے اُنہیں یہ کہہ کر نصِیحت کی۔


تب یَرمِیاؔہ تُوفت سے جہاں خُداوند نے اُسے نبُوّت کرنے کو بھیجا تھا واپس آیا اور خُداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو کر تمام لوگوں سے کہنے لگا۔


اور اب تُو جا کر یہُوداؔہ کے لوگوں اور یروشلیِم کے باشِندوں سے کہہ دے کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں تُمہارے لِئے مُصِیبت تجوِیز کرتا ہُوں اور تُمہاری مُخالفت میں منصُوبہ باندھتا ہُوں۔ سو اب تُم میں سے ہر ایک اپنی بُری روِش سے باز آئے اور اپنی راہ اور اپنے اعمال کو درُست کرے۔


کہ کِتاب کا ایک طُومار لے اور وہ سب کلام جو مَیں نے اِسرائیل اور یہُوداؔہ اور تمام اقوام کے خِلاف تُجھ سے کِیا اُس دِن سے لے کر جب سے مَیں تُجھ سے کلام کرنے لگا یعنی یوسیاؔہ کے ایّام سے آج کے دِن تک اُس میں لِکھ۔


تب یَرمِیاؔہ نے بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو بُلایا اور بارُوؔک نے خُداوند کا وہ سب کلام جو اُس نے یَرمِیاؔہ سے کِیا تھا اُس کی زُبانی کِتاب کے اُس طُومار میں لِکھا۔


کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ چَوتھے اور پانچویں اور ساتویں اور دسویں مہِینے کا روزہ بنی یہُوداؔہ کے لِئے خُوشی اور خُرّمی کا دِن اور شادمانی کی عِید ہو گا۔ اِس لِئے تُم سچّائی اور سلامتی کو عزِیز رکھّو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات