Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور بادشاہ نے شاہزادہ یرحمئیل کو اور شرایاؔہ بِن عزری ایل اور سلمیاؔہ بِن عبدی ایل کو حُکم دِیا کہ بارُوؔک مُنشی اور یَرمِیاؔہ نبی کو گرِفتار کریں لیکن خُداوند نے اُن کو چُھپایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 بَلکہ بادشاہ نے شہزادہ یرحمئیلؔ کو سِرایاہؔ بِن عزری ایل اَور شلمیہؔ بِن عبدی ایل کو حُکم دیا کہ وہ محرِّر باروکؔ اَور یرمیاہؔ نبی کو گِرفتار کر لیں لیکن یَاہوِہ نے اُنہیں چھُپا دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 बल्कि बाद में यरहमियेल शाहज़ादा, सिरायाह बिन अज़रियेल और सलमियाह बिन अबदियेल को भेजा ताकि वह बारूक मुंशी और यरमियाह नबी को गिरिफ़्तार करें। लेकिन रब ने उन्हें छुपाए रखा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 بلکہ بعد میں یرحمئیل شاہزادہ، سرایاہ بن عزری ایل اور سلمیاہ بن عبدئیل کو بھیجا تاکہ وہ باروک منشی اور یرمیاہ نبی کو گرفتار کریں۔ لیکن رب نے اُنہیں چھپائے رکھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:26
34 حوالہ جات  

جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔


اُس نے کہا مُجھے خُداوند لشکروں کے خُدا کے لِئے بڑی غَیرت آئی کیونکہ بنی اِسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کِیا اور تیرے مذبحوں کو ڈھا دِیا اور تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کِیا۔ ایک مَیں ہی اکیلا بچا ہُوں۔ سو وہ میری جان لینے کے درپَے ہیں۔


اُس نے کہا خُداوند لشکروں کے خُدا کے لِئے مُجھے بڑی غَیرت آئی کیونکہ بنی اِسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کِیا اور تیرے مذبحوں کو ڈھا دِیا اور تیرے نبِیوں کو تلوار سے قتل کِیا اور ایک مَیں ہی اکیلا بچا ہُوں۔ سو وہ میری جان لینے کے درپَے ہیں۔


یہاں سے چل دے اور مشرِق کی طرف اپنا رُخ کر اور کرِیت کے نالہ کے پاس جو یَردن کے سامنے ہے جا چِھپ۔


اور پطرس نے ہوش میں آ کر کہا کہ اب مَیں نے سچ جان لِیا کہ خُداوند نے اپنا فرِشتہ بھیج کر مُجھے ہیرودؔیس کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا اور یہُودی قَوم کی ساری اُمّید توڑ دی۔


اَے میرے لوگو! اپنے خلوت خانوں میں داخِل ہو اور اپنے پِیچھے دروازے بند کر لو اور اپنے آپ کو تھوڑی دیر تک چِھپا رکھّو جب تک کہ غضب ٹل نہ جائے۔


شرِیروں کے خُفیہ مشوَرہ سے اور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے چِھپا لے


کیونکہ مُصِیبت کے دِن وہ مُجھے اپنے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا وہ مُجھے اپنے خَیمہ کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ وہ مُجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔


اُس نے ہَیکل میں تعلِیم دیتے وقت یہ باتیں بیت المال میں کہِیں اور کِسی نے اُس کو نہ پکڑا کیونکہ ابھی تک اُس کا وقت نہ آیا تھا۔


تب اُمرا نے بارُوؔک سے کہا کہ جا اپنے آپ کو اور یَرمِیاؔہ کو چُھپا اور کوئی نہ جانے کہ تُم کہاں ہو۔


اور یَرمِیاؔہ نے بارُوؔک کو حُکم دِیا اور کہا کہ مَیں تو مجبُور ہُوں۔ مَیں خُداوند کے گھر میں نہیں جا سکتا۔


مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔


تُو میرے چِھپنے کی جگہ ہے۔ تُو مُجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔ (سِلاہ)


کیونکہ جب اِیزؔبِل نے خُداوند کے نبِیوں کو قتل کِیا تو عبدؔیاہ نے سَو نبیوں کو لے کر پچاس پچاس کر کے اُن کو ایک غار میں چِھپا دِیا اور روٹی اور پانی سے اُن کو پالتا رہا۔


اور سردار کاہِنوں اور فرِیسِیوں نے حُکم دے رکھّا تھا کہ اگر کِسی کو معلُوم ہو کہ وہ کہاں ہے تو اِطلاع دے تاکہ اُسے پکڑ لیں۔


پس اُنہوں نے اُسے مارنے کو پتّھر اُٹھائے مگر یِسُوعؔ چِھپ کر ہَیکل سے نِکل گیا۔


فرِیسِیوں نے لوگوں کو سُنا کہ اُس کی بابت چُپکے چُپکے یہ گُفتگُو کرتے ہیں۔ پس سردار کاہِنوں اور فرِیسِیوں نے اُسے پکڑنے کو پیادے بھیجے۔


مَیں نے بے فائِدہ تُمہارے بیٹوں کو پِیٹا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ تُمہاری ہی تلوار پھاڑنے والے شیرِ بَبر کی طرح تُمہارے نبِیوں کو کھا گئی۔


اور وہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تُجھے چُھڑانے کو تیرے ساتھ ہُوں۔


کہ اُٹھ اور صَیدا کے صارپت کو جا اور وہِیں رہ۔ دیکھ مَیں نے ایک بیوہ کو وہاں حُکم دِیا ہے کہ تیری پرورِش کرے۔


خُداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ نے کہا مِیکایاؔہ کو لے کر اُسے شہر کے ناظِم اموؔن اور یُوآؔس شہزادہ کے پاس لَوٹا لے جاؤ۔


پر یُوراؔم بادشاہ کی بیٹی یہُوسبع نے جو اخزیاؔہ کی بہن تھی اخزیاؔہ کے بیٹے یُوآؔس کو لِیا اور اُسے اُن شہزادوں سے جو قتل ہُوئے چُپکے سے جُدا کِیا اور اُسے اُس کی دَدَا سمیت بِستروں کی کوٹھری میں کر دِیا اور اُنہوں نے اُسے عتلیاؔہ سے چِھپائے رکھّا۔ وہ مارا نہ گیا۔


اور کہنا کہ بادشاہ یُوں فرماتا ہے کہ جب تک مَیں سلامت واپس نہ آ جاؤں اِس آدمی کو قَید خانہ میں رکھّو اور اُسے مُصِیبت کی روٹی کِھلانا اور مُصِیبت کا پانی پِلانا۔


اور کہا کہ میرے ممسُوحوں کو ہاتھ نہ لگاؤ اور میرے نبِیوں کو کوئی نُقصان نہ پُہنچاؤ۔


پر اخیقاؔم بِن سافن یَرمِیاؔہ کا دستگِیر تھا تاکہ وہ قتل ہونے کے لِئے لوگوں کے حوالہ نہ کِیا جائے۔


تب اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو پکڑ کر ملکیاؔہ شاہزادہ کے حَوض میں جو قَید خانہ کے صحن میں تھا ڈال دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو رسّے سے باندھ کر لٹکایا اور حَوض میں کُچھ پانی نہ تھا بلکہ کِیچ تھی اور یَرمِیاؔہ کِیچ میں دھس گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات