Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:10 - کِتابِ مُقادّس

10 تب بارُوؔک نے کِتاب سے یَرمِیاؔہ کی باتیں خُداوند کے گھر میں جمرؔیاہ بِن سافن مُنشی کی کوٹھری میں اُوپر کے صحن کے درمِیان خُداوند کے گھر کے نئے پھاٹک کے مدخل پر سب لوگوں کے سامنے پڑھ سُنائِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب باروکؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مُنشی گمریاہؔ بِن شافانؔ کے کمرہ میں، جو اُوپر والے صحن میں تھا، یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے نئے داخلہ پھاٹک کے مدخل میں کھڑے ہوکر وہاں مَوجُود ساری جماعت کو اُس طُومار میں سے یرمیاہؔ نبی کا کلام پڑھ کر سُنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 जब बारूक ने तूमार की तिलावत की तो तमाम लोग हाज़िर थे। उस वक़्त वह रब के घर में शाही मुहर्रिर साफ़न के बेटे जमरियाह के कमरे में बैठा था। यह कमरा रब के घर के ऊपरवाले सहन में था, और सहन का नया दरवाज़ा वहाँ से दूर नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 جب باروک نے طومار کی تلاوت کی تو تمام لوگ حاضر تھے۔ اُس وقت وہ رب کے گھر میں شاہی محرّر سافن کے بیٹے جمریاہ کے کمرے میں بیٹھا تھا۔ یہ کمرا رب کے گھر کے اوپر والے صحن میں تھا، اور صحن کا نیا دروازہ وہاں سے دُور نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:10
17 حوالہ جات  

جب مِیکایاؔہ بِن جمرؔیاہ بِن سافن نے خُداوند کا وہ سب کلام جو اُس کِتاب میں تھا سُنا۔


اور اُس نے شہر میں سے ایک سردار کو پکڑ لِیا جو جنگی مَردوں پر مُقرّر تھا اور جو لوگ بادشاہ کے حضُور حاضِر رہتے تھے اُن میں سے سات آدمِیوں کو جو شہر میں مِلے اور لشکر کے سردار کے مُحرِّر کو جو اہلِ مُلک کی مَوجُودات لیتا تھا اور مُلک کے آدمِیوں میں سے ساٹھ آدمِیوں کو جو شہر میں مِلے۔


اور یہُوداؔہ کے اُمرا یہ باتیں سُن کر بادشاہ کے گھر سے خُداوند کے گھر میں آئے اور خُداوند کے گھر کے نئے پھاٹک کے مدخل پر بَیٹھے۔


لیکن اِلناتن اور دِلایاؔہ اور جمریاؔہ نے بادشاہ سے عرض کی کہ طُومار کو نہ جلائے پر اُس نے اُن کی ایک نہ سُنی۔


اور اخِیطوؔب کا بیٹا صدُوؔق اور ابی یاتر کا بیٹا اخِیملک کاہِن تھے اور شرایاؔہ مُنشی تھا۔


اور بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ نے سب کُچھ جَیسا یَرمِیاؔہ نبی نے اُس کو فرمایا تھا وَیسا ہی کِیا اور خُداوند کے گھر میں خُداوند کا کلام اُس کِتاب سے پڑھ کر سُنایا۔


پر تُو جا اور خُداوند کا وہ کلام جو تُو نے میرے مُنہ سے اُس طُومار میں لِکھا ہے خُداوند کے گھر میں روزہ کے دِن لوگوں کو پڑھ کر سُنا اور تمام یہُوداؔہ کے لوگوں کو بھی جو اپنے شہروں سے آئے ہوں تُو وُہی کلام پڑھ کر سُنا۔


اور مَیں اُن کو خُداوند کے گھر میں بنی حنان بِن یِجدؔلیاہ مردِ خُدا کی کوٹھری میں لایا جو اُمرا کی کوٹھری کے نزدِیک معسیاؔہ بِن سلُوؔم دربان کی کوٹھری کے اُوپر تھی۔


العاسہ بِن سافن اور جمریاؔہ بِن خِلقیاہ کے ہاتھ (جِن کو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ نے بابل میں شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کے پاس بھیجا) اِرسال کِیا اور اُس نے کہا


پر اخیقاؔم بِن سافن یَرمِیاؔہ کا دستگِیر تھا تاکہ وہ قتل ہونے کے لِئے لوگوں کے حوالہ نہ کِیا جائے۔


تب الِیاقِیم بِن خِلقیاہ جو گھر کا دِیوان تھا اور شبناہ مُنشی اور یُوآخ بِن آسف مُحرِّر اپنے کپڑے چاک کِئے ہُوئے حِزقیاہ کے پاس آئے اور ربشاقی کی باتیں اُسے سُنائِیں۔


تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے۔ لوگ ہنُوز اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔ خُداوند کے گھر کا بالائی دروازہ اِسی نے بنایا۔


اور سِوا مُنشی تھا اور صدُوق اور ابیاتر کاہِن تھے۔


اور اندر کے صحن کی تِین صفیں تراشے ہُوئے پتّھر کی بنائِیں اور ایک صف دیودار کے شہتِیروں کی۔


بلکہ بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ تُجھے اُبھارتا ہے کہ تُو ہمارا مُخالِف ہو تاکہ ہم کسدیوں کے ہاتھ میں گرِفتار ہوں اور وہ ہم کو قتل کریں اور اسِیر کر کے بابل کو لے جائیں۔


اور پھاٹکوں کے سُتُونوں کے پاس دروازہ دار حُجرہ تھا جہاں سوختنی قُربانِیاں دھوتے تھے۔


اور یُوسیاؔہ بادشاہ کے اٹھارھویں برس اَیسا ہُؤا کہ بادشاہ نے سافن بِن اصلیاؔہ بِن مسُلاّؔم مُنشی کو خُداوند کے گھر کو بھیجا اور کہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات