Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 35:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کہ تُو ریکابِیوں کے گھر جا اور اُن سے کلام کر اور اُن کو خُداوند کے گھر کی ایک کوٹھری میں لا کر مَے پِلا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”ریخابیوں کے گھرانے کے پاس جاؤ اَور اُنہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے بغل کے کمرے میں بُلاکر مَے پیش کرو۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “रैकाबी ख़ानदान के पास जाकर उन्हें रब के घर के सहन के किसी कमरे में आने की दावत दे। जब वह आएँ तो उन्हें मै पिला दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”ریکابی خاندان کے پاس جا کر اُنہیں رب کے گھر کے صحن کے کسی کمرے میں آنے کی دعوت دے۔ جب وہ آئیں تو اُنہیں مَے پلا دے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 35:2
21 حوالہ جات  

اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے ترعاتی اور سمعاتی اور سَوکاتی۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکاؔب کے گھرانے کے باپ حماؔت کی نسل سے تھے۔


کیونکہ چاروں سردار دربان جو لاوی تھے خاص منصب پر مامُور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مُقرّر تھے۔


اور کوٹھریوں میں اور اُن کے سُتُونوں میں پھاٹک کے اندر گِرداگِرد جھروکے تھے وَیسے ہی ڈیوڑھی کے اندر بھی گِرداگِرد جھروکے تھے اور سُتُونوں پر کھجُور کی صُورتیں تھِیں۔


چُنانچہ ہم نے اپنے باپ یُوناداؔب بِن ریکاؔب کی بات مانی۔ اُس کے حُکم کے مُطابِق ہم اور ہماری بِیویاں اور ہمارے بیٹے بیٹِیاں کبھی مَے نہیں پِیتے۔


اور مَیں اُن کو خُداوند کے گھر میں بنی حنان بِن یِجدؔلیاہ مردِ خُدا کی کوٹھری میں لایا جو اُمرا کی کوٹھری کے نزدِیک معسیاؔہ بِن سلُوؔم دربان کی کوٹھری کے اُوپر تھی۔


اُس کے لِئے ایک بڑی کوٹھری تیّار کی تھی جہاں پہلے نذر کی قُربانِیاں اور لُبان اور برتن اور اناج کی اور مَے کی اور تیل کی دَہ یکِیاں جو حُکم کے مُطابِق لاویوں اور گانے والوں اور دربانوں کو دی جاتی تِھیں اور کاہِنوں کے لِئے اُٹھائی ہُوئی قُربانِیاں بھی رکھّی جاتی تِھیں۔


سو ہوشیار رہنا جب تک یروشلیِم میں خُداوند کے گھر کی کوٹھرِیوں میں سردار کاہِنوں اور لاویوں اور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے امِیروں کے سامنے اُن کو تول نہ دو اُن کی حِفاظت کرنا۔


تب حِزقیاہ نے حُکم کِیا کہ خُداوند کے گھر میں کوٹھرِیاں تیّار کریں۔ سو اُنہوں نے اُن کو تیّار کِیا۔


اور کِیلوں کا وزن پچاس مِثقال سونے کا تھا اور اُس نے اُوپر کی کوٹھرِیاں بھی سونے سے منڈھِیں۔


کیونکہ اُن کا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھرِیوں میں اور سب مُقدّس چِیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں۔


اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔


اور اُس نے اُس پُورے گھر سے لگی ہُوئی پانچ پانچ ہاتھ اُونچی منزِلیں بنائِیں اور وہ دیودار کی لکڑِیوں کے سہارے اُس گھر پر ٹِکی ہُوئی تِھیں۔


اور بِیچ کے حُجروں کا دروازہ اُس گھر کی دہنی طرف تھا اور چکّردار سِیڑِھیوں سے بِیچ کی منزِل کے حُجروں میں اور بِیچ کی منزِل سے تِیسری منزِل کو جایا کرتے تھے۔


تب مَیں نے یازنیاؔہ بِن یَرمِیاؔہ بِن حبصِنیاؔہ اور اُس کے بھائِیوں اور اُس کے سب بیٹوں اور ریکابِیوں کے تمام گھرانے کو ساتھ لِیا۔


اور اُن سب چِیزوں یعنی خُداوند کے گھر کے صحنوں اور آس پاس کی کوٹھرِیوں اور خُدا کے مسکن کے خزانوں اور نذر کی ہُوئی چِیزوں کے خزانوں کا نمُونہ بھی دِیا جو اُس کو رُوح سے مِلا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات