Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں یہُوداؔہ اور اِسرائیل کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن کو پہلے کی طرح بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں بنی یہُوداہؔ اَور بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُنہیں پہلے کی طرح آباد کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि मैं यहूदाह और इसराईल को बहाल करके उन्हें वैसे तामीर करूँगा जैसे पहले थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ مَیں یہوداہ اور اسرائیل کو بحال کر کے اُنہیں ویسے تعمیر کروں گا جیسے پہلے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:7
28 حوالہ جات  

کیونکہ دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل اور یہُوداؔہ کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اُس مُلک میں واپس لاؤُں گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو دِیا اور وہ اُس کے مالِک ہوں گے۔


اور مَیں تیرے قاضِیوں کو پہلے کی طرح اور تیرے مُشِیروں کو اِبتدا کے مُطابِق بحال کرُوں گا۔ اِس کے بعد تُو راست باز بستی اور وفادار آبادی کہلائے گی۔


بِنیمِین کے عِلاقہ میں اور یروشلیِم کی نواحی میں اور یہُوداؔہ کے شہروں میں اور کوہِستان کے اور وادی کے اور جنُوب کے شہروں میں لوگ رُوپیہ دے کر کھیت خرِیدیں گے اور قبالے لِکھا کر اُن پر مُہر لگائیں گے اور گواہ ٹھہرائیں گے کیونکہ مَیں اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تُو آباد ہو جائے گی۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔


اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔


اگر تُم اِس مُلک میں ٹھہرے رہو گے تو مَیں تُم کو برباد نہیں بلکہ آباد کرُوں گا اور اُکھاڑُوں گا نہیں بلکہ لگاؤُں گا کیونکہ مَیں اُس بدی سے جو مَیں نے تُم سے کی ہے باز آیا۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


اور خُداوند فرماتا ہے جِس طرح مَیں نے اُن کی گھات میں بَیٹھ کر اُن کو اُکھاڑا اور ڈھایا اور گِرایا اور برباد کِیا اور دُکھ دِیا اُسی طرح مَیں نِگہبانی کر کے اُن کو بناؤُں گا اور لگاؤُں گا۔


اور اُن کی اَولاد اَیسی ہو گی جَیسی پہلے تھی اور اُن کی جماعت میرے حضُور میں قائِم ہو گی اور مَیں اُن سب کو جو اُن پر ظُلم کریں سزا دُوں گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں یعقُوبؔ کے خَیموں کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور اُس کے مسکنوں پر رحمت کرُوں گا اور شہر اپنے ہی پہاڑ پر بنایا جائے گا اور قصر اپنے ہی مقام پر آباد ہو جائے گا۔


کیونکہ اُن پر میری نظرِ عِنایت ہو گی اور مَیں اُن کو اِس مُلک میں واپس لاؤُں گا اور مَیں اُن کو برباد نہیں بلکہ آباد کرُوں گا۔ مَیں اُن کو لگاؤُں گا اور اُکھاڑُوں گا نہیں۔


پر مَیں اُن کو جو میرے گلّہ سے بچ رہے ہیں تمام مُمالِک سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا جمع کر لُوں گا اور اُن کو پِھر اُن کے گلّہ خانوں میں لاؤُں گا اور وہ پھلیں گے اور بڑھیں گے۔


اَے خُداوند! جنُوب کی ندیوں کی طرح ہمارے اسِیروں کو واپس لا۔


اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔ تُو یعقُوب کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔


کاش کہ اِسرائیلؔ کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی! جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔


پِھر بُلند آواز سے کہہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ میرے شہر دوبارہ خُوش حالی سے معمُور ہوں گے کیونکہ خُداوند پِھر صِیّون کو تسلّی بخشے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔


اُس وقت مَیں تُم کو جمع کر کے مُلک میں لاؤُں گا کیونکہ جب تُمہاری حِین حیات ہی میں تُمہاری اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا تو تُم کو زمِین کی سب قَوموں کے درمِیان نامور اور سِتُودہ کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور وہاں سے اُس کے تاکِستان اُسے دُوں گا اور عکُور کی وادی بھی تاکہ وہ اُمّید کا دروازہ ہو اور وہ وہاں گایا کرے گی جَیسے اپنی جوانی کے ایّام میں اور مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے دِنوں میں گایا کرتی تھی۔


خُوشی اور شادمانی کی آواز۔ دُلہے اور دُلہن کی آواز اور اُن کی آواز سُنی جائے گی جو کہتے ہیں ربُّ الافواج کی سِتایش کرو کیونکہ خُداوند بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ ہاں اُن کی آواز جو خُداوند کے گھر میں شُکرگُذاری کی قُربانی لائیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اِس مُلک کے اسِیروں کو واپس لا کر بحال کرُوں گا۔


جب خُداوند صِیُّون کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ شہر حنن ایل کے بُرج سے کونے کے پھاٹک تک خُداوند کے لِئے تعمِیر کِیا جائے گا۔


خُداوند فرماتا ہے اُن دِنوں میں بلکہ اُسی وقت بنی اِسرائیل آئیں گے۔ وہ اور بنی یہُوداؔہ اِکٹّھے روتے ہُوئے چلیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہوں گے۔


اَے دُخترِ صِیُّون تیری بدکرداری کی سزا تمام ہُوئی! وہ تُجھے پِھر اسِیر کر کے نہیں لے جائے گا۔ اَے دُخترِ ادُوؔم وہ تیری بدکرداری کی سزا دے گا! وہ تیرے گُناہ فاش کر دے گا۔


لیکن خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اب مَیں یعقُوبؔ کی اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا اور تمام بنی اِسرائیل پر رحم کرُوں گا اور اپنے مُقدّس نام کے لِئے غیُور ہُوں گا۔


اپنے نِگہبانوں کی آواز سُن۔ وہ اپنی آواز بُلند کرتے ہیں۔ وہ آواز مِلا کر گاتے ہیں کیونکہ جب خُداوند صِیُّون کو واپس آئے گا تو وہ اُسے رُوبرُو دیکھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات