Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا اِس شہر کے گھروں کی بابت اور شاہانِ یہُوداؔہ کے گھروں کی بابت جو دمدموں اور تلوار کے باعِث گِرا دِئے گئے ہیں یُوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے، تُم نے اِس شہر کے گھروں اَور یہُودیؔہ کے شاہی محلوں کو بھی توڑ دیا ہے تاکہ تُمہیں تمہارے دُشمن کَسدیوں کے دمدموں اَور تلوار کا مُقابلہ کرنے میں مدد مِل سکے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि रब जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है कि तुमने इस शहर के मकानों बल्कि चंद एक शाही मकानों को भी ढा दिया है ताकि उनके पत्थरों और लकड़ी से फ़सील को मज़बूत करो और शहर को दुश्मन के पुश्तों और तलवार से बचाए रखो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ رب جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ تم نے اِس شہر کے مکانوں بلکہ چند ایک شاہی مکانوں کو بھی ڈھا دیا ہے تاکہ اُن کے پتھروں اور لکڑی سے فصیل کو مضبوط کرو اور شہر کو دشمن کے پُشتوں اور تلوار سے بچائے رکھو۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:4
11 حوالہ جات  

وہ بادشاہوں کو ٹھٹّھوں میں اُڑاتے اور اُمرا کو مسخرہ بناتے ہیں۔ وہ قلعوں کو حقِیر جانتے ہیں کیونکہ وہ مِٹّی سے دمدمے باندھ کر اُن کو فتح کر لیتے ہیں۔


اور اُس کا مُحاصرہ کر اور اُس کے مُقابِل بُرج بنا اور اُس کے سامنے دمدمہ باندھ اور اُس کے گِرد خَیمے کھڑے کر اور اُس کی چاروں طرف منجنِیق لگا۔


دمدموں کو دیکھ۔ وہ شہر تک آ پُہنچے ہیں کہ اُسے فتح کر لیں اور شہر تلوار اور کال اور وبا کے سبب سے کسدیوں کے حوالہ کر دِیا گیا ہے جو اُس پر چڑھ آئے اور جو کُچھ تُو نے فرمایا پُورا ہُؤا اور تُو آپ دیکھتا ہے۔


اُس کے دہنے ہاتھ میں یروشلیِم کا قُرعہ پڑے گا کہ منجنِیق لگائے اور کُشت و خُون کے لِئے مُنہ کھولے۔ للکار کی آواز بُلند کرے اور پھاٹکوں پر منجنِیق لگائے اور دمدمہ باندھے اور بُرج بنائے۔


وہ تیری بیٹِیوں کو مَیدان میں تلوار سے قتل کرے گا اور تیرے اِردگِرد مورچہ بندی کرے گا اور تیرے مُقابِل دمدمہ باندھے گا اور تیری مُخالفت میں ڈھال اُٹھائے گا۔


میرے لوگوں کی سرزمِین میں کانٹے اور جھاڑِیاں ہوں گی بلکہ خُوش وقت شہر کے تمام شادمان گھروں میں بھی۔


کیونکہ قصر خالی ہو جائے گا اور آباد شہر ترک کِیا جائے گا۔ عوفل اور دِیدبانی کا بُرج ہمیشہ تک ماندبن کر گورخروں کی آرام گاہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گے۔


کیونکہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ درخت کاٹ ڈالو اور یروشلیِم کے مُقابِل دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا سزاوار ہے۔ اِس میں ظُلم ہی ظُلم ہے۔


خُداوند نے اپنے مذبح کو ردّ کِیا۔ اُس نے اپنے مَقدِس سے نفرت کی۔ اُس کے قصروں کی دِیواروں کو دُشمن کے حوالہ کر دِیا۔ اُنہوں نے خُداوند کے گھر میں اَیسا شور مچایا جَیسا عِید کے دِن۔


سو فقط اُن ہی درختوں کو کاٹ کر اُڑا دینا جو تیری دانِست میں کھانے کے مطلَب کے نہ ہوں اور تُو اُس شہر کے مُقابِل جو تُجھ سے جنگ کرتا ہو بُرجوں کو بنا لینا جب تک وہ سر نہ ہو جائے۔


اور تُم نے یروشلیِم کے گھروں کو گِنا اور اُن کو گِرایا تاکہ شہر پناہ کو مضبُوط کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات