Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:22 - کِتابِ مُقادّس

22 جَیسے اجرامِ فلک بے شُمار ہیں اور سمُندر کی ریت بے اندازہ ہے وَیسے ہی مَیں اپنے بندہ داؤُد کی نسل کو اور لاویوں کو جو میری خِدمت کرتے ہیں فراوانی بخشُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 مَیں اَپنے خادِم داویؔد کی نَسل کو اَور لیویوں کو جو میری خدمت کرتے ہیں، آسمان کے تاروں کی طرح بے شُمار اَور سمُندر کے کنارے کی بے حِساب ریت کی مانند کر دُوں گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मैं अपने ख़ादिम दाऊद की औलाद और अपने ख़िदमतगुज़ार लावियों को सितारों और समुंदर की रेत जैसा बेशुमार बना दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 مَیں اپنے خادم داؤد کی اولاد اور اپنے خدمت گزار لاویوں کو ستاروں اور سمندر کی ریت جیسا بےشمار بنا دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:22
23 حوالہ جات  

مَیں تُجھے برکت پر برکت دُوں گا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند کر دُوں گا اور تیری اَولاد اپنے دُشمنوں کے پھاٹک کی مالِک ہو گی۔


پس ایک شخص سے جو مُردہ سا تھا آسمان کے سِتاروں کے برابر کثِیر اور سمُندر کے کنارے کی ریت کے برابر بے شُمار اَولاد پَیدا ہُوئی۔


اور وہ اُس کو باہر لے گیا اور کہا کہ اب آسمان کی طرف نِگاہ کر اور اگر تُو ستاروں کو گِن سکتا ہے تو گِن اور اُس سے کہا کہ تیری اَولاد اَیسی ہی ہو گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر کوئی اُوپر آسمان کو ناپ سکے اور نِیچے زمِین کی بُنیاد کا پتہ لگا لے تو مَیں بھی بنی اِسرائیل کو اُن کے سب اعمال کے سبب سے رَدّ کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اُن میں سے بھی کاہِن اور لاوی ہونے کے لِئے لُوں گا۔


اُس روز خُداوند یروشلیِم کے باشِندوں کی حِمایت کرے گا اور اُن میں کا سب سے کمزور اُس روز داؤُد کی مانِند ہو گا اور داؤُد کا گھرانا خُدا کی مانِند یعنی خُداوند کے فرِشتہ کی مانِند جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔


تَو بھی بنی اِسرائیل دریا کی ریت کی مانِند بے شُمار و بے قِیاس ہوں گے اور جہاں اُن سے یہ کہا جاتا تھا کہ تُم میرے لوگ نہیں ہو زِندہ خُدا کے فرزند کہلائیں گے۔


لیکن لاوؔی کاہِن یعنی بنی صدُوؔق جو میرے مَقدِس کی حِفاظت کرتے تھے جب بنی اِسرائیل مُجھ سے گُمراہ ہو گئے میری خِدمت کے لِئے میرے نزدِیک آئیں گے اور میرے حضُور کھڑے رہیں گے تاکہ میرے حضُور چربی اور لہُو گُذرانیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


مَیں اُس کی نسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھُّوں گا اور اُس کے تخت کو جب تک آسمان ہے۔


ایک نسل اُس کی بندگی کرے گی۔ دُوسری پُشت کو خُداوند کی خبر دی جائے گی۔


اور تیری نسل زمِین کی گرد کے ذرّوں کی مانِند ہو گی اور تُو مشرِق اور مغرِب اور شمال اور جنُوب میں پَھیل جائے گا اور زمِین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔


اور مَیں تیری نسل کو خاک کے ذرّوں کی مانِند بناؤں گا اَیسا کہ اگر کوئی شخص خاک کے ذرّوں کو گِن سکے تو تیری نسل بھی گِن لی جائے گی۔


تیری نسل ریت کی مانِند ہوتی اور تیرے صُلبی فرزند اُس کے ذرّوں کی مانِند بکثرت ہوتے اور اُس کا نام میرے حضُور سے کاٹا اور مِٹایا نہ جاتا۔


اور اُن میں سے شُکرگُذاری اور خُوشی کرنے والوں کی آواز آئے گی اور مَیں اُن کو افزایش بخشُوں گا اور وہ تھوڑے نہ ہوں گے۔ مَیں اُن کو شَوکت بخشُوں گا اور وہ حقِیر نہ ہوں گے۔


اور نہ لاوی کاہِنوں کو آدمِیوں کی کمی ہو گی جو میرے حضُور سوختنی قُربانِیاں گُذرانیں اور ہدئے چڑھائیں اور ہمیشہ قُربانی کریں۔


پِھر خُداوند کا کلام یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


پس مَیں نے حُکم کے مُطابِق نبُوّت کی اور اُن میں دَم آیا اور وہ زِندہ ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑی ہُوئِیں۔ ایک نِہایت بڑا لشکر۔


اور اُس سے کہا دَوڑ اور اِس جوان سے کہہ کہ یروشلیِم اِنسان و حَیوان کی کثرت کے باعِث بے فصِیل بستِیوں کی مانِند آباد ہو گا۔


مَیں سِیٹی بجا کر اُن کو فراہم کرُوں گا کیونکہ مَیں نے اُن کا فِدیہ دِیا ہے اور وہ بُہت ہو جائیں گے جَیسے پہلے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات