Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ اِفرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیونکہ ایک دِن اَیسا بھی آئے گا جَب اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں پر پہرےدار پُکاریں گے، ’آؤ، ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے پاس، صِیّونؔ کو چلیں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि वह दिन आनेवाला है जब पहरेदार इफ़राईम पहाड़ पर आवाज़ देकर कहेंगे, ‘आओ हम सिय्यून के पास जाएँ ताकि रब अपने ख़ुदा को सिजदा करें’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ وہ دن آنے والا ہے جب پہرے دار افرائیم پہاڑ پر آواز دے کر کہیں گے، ’آؤ ہم صیون کے پاس جائیں تاکہ رب اپنے خدا کو سجدہ کریں‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:6
23 حوالہ جات  

لیکن مَیں اِسرائیل کو پِھر اُس کے مسکن میں لاؤُں گا اور وہ کرمِل اور بسن میں چرے گا اور اُس کی جان کوہِ اِفرائِیم اور جِلعاد پر آسُودہ ہو گی۔


اِفرائِیم میرے خُدا کی طرف سے نِگہبان ہے۔ نبی اپنی تمام راہوں میں چِڑِیمار کا جال ہے۔ وہ اپنے خُدا کے گھر میں عداوت ہے۔


اور بنی یہُوداؔہ اور بنی اِسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لِئے ایک ہی سردار مُقرّر کریں گے اور اِس مُلک سے خرُوج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دِن عظِیم ہو گا۔


کہ اَے آدمؔ زاد تُو اپنی قَوم کے فرزندوں سے مُخاطِب ہو اور اُن سے کہہ جِس وقت مَیں کِسی سرزمِین پر تلوار چلاؤُں اور اُس کے لوگ اپنے بہادُروں میں سے ایک کو لیں اور اُسے اپنا نِگہبان ٹھہرائیں۔


کہ اَے آدمؔ زاد مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نِگہبان مُقرّر کِیا۔ پس تُو میرے مُنہ کا کلام سُن اور میری طرف سے اُن کو آگاہ کر دے۔


اور مَیں نے تُم پر نِگہبان بھی مُقرّر کِئے اور کہا نرسِنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنیں گے۔


اَے یروشلیِم مَیں نے تیری دِیواروں پر نِگہبان مُقرّر کِئے ہیں۔ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ اَے خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ ہو۔


اَے صِیُّون کو خُوشخبری سُنانے والی اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا اور اَے یروشلیِم کو بشارت دینے والی زور سے اپنی آواز بُلند کر! خُوب پُکار اور مت ڈر۔ یہُوداؔہ کی بستِیوں سے کہہ دیکھو اپنا خُدا!


اور ابیاؔہ صمریمؔ کے پہاڑ پر جو اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں ہے کھڑا ہُؤا اور کہنے لگا کہ اَے یرُبعاؔم اور سب اِسرائیلِیو! میری سُنو۔


تب یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے آبائی خاندانوں کے سردار اور کاہِن اور لاوی اور وہ سب جِن کے دِل کو خُدا نے اُبھارا اُٹھے کہ جا کر خُداوند کا گھر جو یروشلیِم میں ہے بنائیں۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔ جِس کے دِل میں صِیُّوؔن کی شاہراہیں ہیں۔


خُداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ بچّو واپس آؤ! کیونکہ مَیں خُود تُمہارا مالِک ہُوں اور مَیں تُم کو ہر ایک شہر میں سے ایک اور ہر ایک گھرانے میں سے دو لے کر صِیُّون میں لاؤُں گا۔


پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گے اور خُداوند کی نِعمتوں یعنی اناج اور مَے اور تیل اور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کی طرف اِکٹّھے رواں ہوں گے اور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گی اور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ بڑا نرسِنگا پُھونکا جائے گا اور وہ جو اسُور کے مُلک میں قرِیبُ المَوت تھے اور وہ جو مُلکِ مِصرؔ میں جلاوطن تھے آئیں گے اور یروشلیِم کے مُقدّس پہاڑ پر خُداوند کی پرستِش کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات