Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:36 - کِتابِ مُقادّس

36 خُداوند فرماتا ہے اگر یہ نِظام میرے حضُور سے مَوقُوف ہو جائے تو اِسرائیل کی نسل بھی میرے سامنے سے جاتی رہے گی کہ ہمیشہ تک پِھر قَوم نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 ”اگرچہ یہ قوانین میرے سامنے سے ٹل جائیں،“ وُہی یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تبھی بنی اِسرائیل کی نَسل بھی موقُوف ہو جائے گی، اَور پھر کبھی بھی ایک قوم کی طرح وُجُود میں قائِم نہ رہ سکے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 रब फ़रमाता है, “जब तक यह क़ुदरती उसूल मेरे सामने क़ायम रहेंगे उस वक़्त तक इसराईल क़ौम मेरे सामने क़ायम रहेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 رب فرماتا ہے، ”جب تک یہ قدرتی اصول میرے سامنے قائم رہیں گے اُس وقت تک اسرائیل قوم میرے سامنے قائم رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:36
13 حوالہ جات  

اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لِئے قائِم کِیا ہے۔ اُس نے اٹل قانُون مُقرّر کر دِیا ہے۔


اَے میرے خادِم یعقُوبؔ ہِراسان نہ ہو خُداوند فرماتا ہے کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ اگرچہ مَیں اُن سب قَوموں کو جِن میں مَیں نے تُجھے ہانک دِیا نیست و نابُود کرُوں تَو بھی مَیں تُجھے نیست و نابُود نہ کرُوں گا بلکہ مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہ چھوڑُوں گا۔


(لامد) اَے خُداوند! تیرا کلام آسمان پر ابد تک قائِم ہے۔


تیرے بندوں کے فرزند برقرار رہیں گے اور اُن کی نسل تیرے حضُور قائِم رہے گی۔


اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔ جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔ اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔ سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔


جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔ لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔


مَیں نے کہا مَیں اُن کو دُور دُور پراگندہ کرُوں گا اور اُن کا تذکرہ نوعِ بشر میں سے مِٹا ڈالوں گا


کیا تُو آسمان کے قوانِین کو جانتا ہے اور زمِین پر اُن کا اِختیار قائِم کر سکتا ہے؟


اور مَیں یعقُوبؔ میں سے ایک نسل اور یہُوداؔہ میں سے اپنے کوہِستان کا وارِث برپا کرُوں گا اور میرے برگُزِیدہ لوگ اُس کے وارِث ہوں گے اور میرے بندے وہاں بسیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات