Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:35 - کِتابِ مُقادّس

35 خُداوند جِس نے دِن کی روشنی کے لِئے سُورج کو مُقرّر کِیا اور جِس نے رات کی رَوشنی کے لِئے چاند اور سِتاروں کا نِظام قائِم کِیا جو سمُندر کو مَوجزن کرتا ہے جِس سے اُس کی لہریں شور کرتی ہیں یُوں فرماتا ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس نے دِن میں رَوشنی دینے کے لیٔے سُورج کو مُقرّر کیا، اَور رات میں رَوشنی دینے کے لیٔے چاند اَور سِتاروں کو حُکم دیا، جو سمُندر کو موجزن کرتے ہیں تاکہ اُس کی لہریں شور مچائیں۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 रब फ़रमाता है, “मैं ही ने मुक़र्रर किया है कि दिन के वक़्त सूरज चमके और रात के वक़्त चाँद सितारों समेत रौशनी दे। मैं ही समुंदर को यों उछाल देता हूँ कि उस की मौजें गरजने लगती हैं। रब्बुल-अफ़वाज ही मेरा नाम है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 رب فرماتا ہے، ”مَیں ہی نے مقرر کیا ہے کہ دن کے وقت سورج چمکے اور رات کے وقت چاند ستاروں سمیت روشنی دے۔ مَیں ہی سمندر کو یوں اُچھال دیتا ہوں کہ اُس کی موجیں گرجنے لگتی ہیں۔ رب الافواج ہی میرا نام ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:35
39 حوالہ جات  

یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


کیونکہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو مَوجزن سمُندر کو تھما دیتا ہُوں۔ میرا نام ربُّ الافواج ہے۔


اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔


کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔ اُس کا نام ربُّ الافواج ہے اور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔ وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔


یا جب تُو آسمان کی طرف نظر کرے اور تمام اجرامِ فلک یعنی سُورج اور چاند اور تاروں کو دیکھے تو گُمراہ ہو کر اُن ہی کو سِجدہ اور اُن کی عِبادت کرنے لگے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے لِئے رکھّا ہے۔


تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بیٹے ٹھہرو کیونکہ وہ اپنے سُورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راست بازوں اور ناراستوں دونوں پر مِینہ برساتا ہے۔


یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عَصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


وہ بادشاہ جِس کا نام ربُّ الافواج ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم جَیسا تبُور پہاڑوں میں اور جَیسا کرمِل سمُندر کے کنارے ہے وَیسا ہی وہ آئے گا۔


تُو ہزاروں پر شفقت کرتا ہے اور باپ دادا کی بدکرداری کا بدلہ اُن کے بعد اُن کی اَولاد کے دامن میں ڈال دیتا ہے جِس کا نام خُدایِ عظِیم و قادِر ربُّ الافواج ہے۔


خُداوند فرماتا ہے کیا تُم مُجھ سے نہیں ڈرتے؟ کیا تُم میرے حضُور میں تھرتھراؤ گے نہیں جِس نے ریت کو سمُندر کی حد پر ابدی حُکم سے قائِم کِیا کہ وہ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا اور ہر چند اُس کی لہریں اُچھلتی ہیں تَو بھی غالِب نہیں آتِیں اور ہر چند شور کرتی ہیں تَو بھی اُس سے تجاوُز نہیں کر سکتِیں؟


جِس نے مُوسیٰ کے دہنے ہاتھ پر اپنے جلالی بازُو کو ساتھ کر دِیا اور اُن کے آگے پانی کو چِیرا تاکہ اپنے لِئے ابدی نام پَیدا کرے؟


کیونکہ وہ شہر قُدس کے لوگ کہلاتے ہیں اور اِسرائیل کے خُدا پر توکُّل کرتے ہیں جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


(لامد) اَے خُداوند! تیرا کلام آسمان پر ابد تک قائِم ہے۔


اُس نے بحرِ قُلزم کو ڈانٹا اور وہ سُوکھ گیا۔ وہ اُن کو گہراؤ میں سے اَیسے نِکال لے گیا جَیسے بیابان میں سے


کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔


اُس نے سمُندر کے دو حِصّے کر کے اُن کو پار اُتارا اور پانی کو تُودہ کی طرح کھڑا کر دِیا۔


دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔ نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔


تُو نے اپنی قُدرت سے سمُندر کے دو حِصّے کر دِئے۔ تُو پانی میں اژدہاؤں کے سرکُچلتا ہے۔


اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔ جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔ اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔ سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔


جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔ لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔


وہ اپنی قُدرت سے سمُندر کو مَوجزن کرتا اور اپنے فہم سے رہب کو چھید دیتا ہے۔


کیا تُو آسمان کے قوانِین کو جانتا ہے اور زمِین پر اُن کا اِختیار قائِم کر سکتا ہے؟


وہ آج تیرے احکام کے مُطابِق قائِم ہیں کیونکہ سب چِیزیں تیری خِدمت گُذار ہیں۔


اُس نے اِن کو ابدُالآباد کے لِئے قائِم کِیا ہے۔ اُس نے اٹل قانُون مُقرّر کر دِیا ہے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر تُم میرا وہ عہد جو مَیں نے دِن سے اور رات سے کِیا توڑ سکو کہ دِن اور رات اپنے اپنے وقت پر نہ ہوں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر دِن اور رات کے ساتھ میرا عہد نہ ہو اور اگر مَیں نے آسمان اور زمِین کا نِظام مُقرّر نہ کِیا ہو۔


مَیں اُن کو پاتال کے قابُو سے نجات دُوں گا مَیں اُن کو مَوت سے چُھڑاؤُں گا۔ اَے مَوت تیری وبا کہاں ہے؟ اَے پاتال تیری ہلاکت کہاں ہے؟ مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔


دیکھو خُداوند خُدا کی آنکھیں اِس گُنہگار مُملکت پر لگی ہیں۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دُوں گا مگر یعقوُؔب کے گھرانے کو بِالکُل نابُود نہ کرُوں گا۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات