Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:23 - کِتابِ مُقادّس

23 ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جب مَیں اُن کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا تو وہ یہُوداؔہ کے مُلک اور اُس کے شہروں میں پِھر یُوں کہیں گے اَے صداقت کے مسکن! اَے کوہِ مُقدّس خُداوند تُجھے برکت بخشے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جَب مَیں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا، تَب یہُوداہؔ اَور اُن کے شہروں کے باشِندوں کے لبوں پر پھر سے یہ برکت کے کلمے نکلیں گے: ’اَے صداقت کے مَسکن اَور اَے مُقدّس پہاڑ! یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, “जब मैं इसराईलियों को बहाल करूँगा तो मुल्के-यहूदाह और उसके शहरों के बाशिंदे दुबारा कहेंगे, ‘ऐ रास्ती के घर, ऐ मुक़द्दस पहाड़, रब तुझे बरकत दे!’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”جب مَیں اسرائیلیوں کو بحال کروں گا تو ملکِ یہوداہ اور اُس کے شہروں کے باشندے دوبارہ کہیں گے، ’اے راستی کے گھر، اے مُقدّس پہاڑ، رب تجھے برکت دے!‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:23
23 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں صِیُّون میں واپس آیا ہُوں اور یروشلیِم میں سکُونت کرُوں گا اور یروشلیِم کا نام شہرِ صِدق ہو گا اور ربُّ الافواج کا پہاڑ کوہِ مُقدّس کہلائے گا۔


سب جِنہوں نے اُن کو پایا اُن کو نِگل گئے اور اُن کے دُشمنوں نے کہا ہم قصُوروار نہیں ہیں کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔ وہ خُداوند جو مسکنِ صداقت اور اُن کے باپ دادا کی اُمّیدگاہ ہے۔


اور مَیں تیرے قاضِیوں کو پہلے کی طرح اور تیرے مُشِیروں کو اِبتدا کے مُطابِق بحال کرُوں گا۔ اِس کے بعد تُو راست باز بستی اور وفادار آبادی کہلائے گی۔


لیکن آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور سب ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور اُمّتیں وہاں پُہنچیں گی۔


لیکن جو بچ نِکلیں گے کوہِ صِیُّون پر رہیں گے اور وہ مُقدّس ہو گا اور یعقُوبؔ کا گھرانا اپنی مِیراث پر قابِض ہو گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں یعقُوبؔ کے خَیموں کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور اُس کے مسکنوں پر رحمت کرُوں گا اور شہر اپنے ہی پہاڑ پر بنایا جائے گا اور قصر اپنے ہی مقام پر آباد ہو جائے گا۔


اور تیرے لوگ سب کے سب راست باز ہوں گے۔ وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گے یعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاری ٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔


وفادار بستی کَیسی بدکار ہو گئی! وہ تو اِنصاف سے معمُور تھی اور راست بازی اُس میں بستی تھی لیکن اب خُونی رہتے ہیں۔


خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّون میں سے تُجھے برکت بخشے۔


نہ آنے جانے والے یہ کہتے ہیں کہ تُم پر خُداوند کی برکت ہو۔ ہم خُداوند کے نام سے تُم کو دُعا دیتے ہیں۔


خُداوند صِیُّون میں سے تُجھ کو برکت دے اور تُو عُمر بھر یروشلِیم کی بھلائی دیکھے۔


اپنی اُمّت کو بچا اور اپنی مِیراث کو برکت دے۔ اُن کی پاسبانی کر اور اُن کو ہمیشہ تک سنبھالے رہ۔


اور بوعز نے بَیت لحم سے آ کر کاٹنے والوں سے کہا خُداوند تُمہارے ساتھ ہو۔ اُنہوں نے اُسے جواب دِیا خُداوند تُجھے برکت دے۔


بِنیمِین کے عِلاقہ میں اور یروشلیِم کی نواحی میں اور یہُوداؔہ کے شہروں میں اور کوہِستان کے اور وادی کے اور جنُوب کے شہروں میں لوگ رُوپیہ دے کر کھیت خرِیدیں گے اور قبالے لِکھا کر اُن پر مُہر لگائیں گے اور گواہ ٹھہرائیں گے کیونکہ مَیں اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے عِرفان سے معمُور ہو گی۔


تب بیابان میں عدل بسے گا اور صداقت شاداب مَیدان میں رہا کرے گی۔


خُداوند سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتا ہے۔ اُس نے عدالت اور صداقت سے صِیُّون کو معمُور کر دِیا ہے۔


اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات