Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 30:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اب پُوچھو اور دیکھو کیا کبھی کِسی مَرد کو دردِ زِہ لگا؟ کیا سبب ہے کہ مَیں ہر ایک مَرد کو زچّہ کی مانِند اپنے ہاتھ کمر پر رکھّے دیکھتا ہُوں اور سب کے چِہرے زرد ہو گئے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 دریافت کرو اَور دیکھو، کیا مَرد بچّے پیدا کر سکتا ہے؟ پھر کیا وجہ ہے جو میں ہر قوی مَرد کو زچّہ کی مانند اَپنے ہاتھ پیٹ پر رکھے ہُوئے پاتا ہُوں، اَور زچّہ کی مانند ہر چہرہ زرد ہو گیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्या मर्द बच्चे जन्म दे सकता है? तो फिर तमाम मर्द क्यों अपने हाथ कमर पर रखकर दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरतों की तरह तड़प रहे हैं? हर एक का रंग फ़क़ पड़ गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیا مرد بچے جنم دے سکتا ہے؟ تو پھر تمام مرد کیوں اپنے ہاتھ کمر پر رکھ کر دردِ زہ میں مبتلا عورتوں کی طرح تڑپ رہے ہیں؟ ہر ایک کا رنگ فق پڑ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 30:6
19 حوالہ جات  

وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


اُن کے رُوبرُو لوگ تھرتھراتے ہیں۔ سب چِہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے۔


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


سو میری کمر میں سخت درد ہے اور مَیں گویا دَردِ زِہ میں تڑپتا ہُوں۔ مَیں اَیسا ہِراسان ہُوں کہ سُن نہیں سکتا۔ مَیں اَیسا پریشان ہُوں کہ دیکھ نہیں سکتا۔


جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔


وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا۔ وہ بے دانِش فرزند ہے۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


ہم نے اِس کی شُہرت سُنی ہے۔ ہمارے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے ہم زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہیں۔


وہاں کپکپی نے اُن کو آ دبایا اور اَیسے درد نے جَیسا دردِ زِہ۔


تب بادشاہ کے چِہرہ کا رنگ اُڑ گیا اور اُس کے خیالات اُس کو پریشان کرنے لگے یہاں تک کہ اُس کی کمر کے جوڑ ڈِھیلے ہو گئے اور اُس کے گُھٹنے ایک دُوسرے سے ٹکرانے لگے۔


شاہِ بابل نے اُن کی شُہرت سُنی ہے۔ اُس کے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے۔ وہ زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہے۔


دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔


اِس لِئے خُداوند جو ابرہامؔ کا نجات دینے والا ہے یعقُوبؔ کے خاندان کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہ یعقُوبؔ اب شرمِندہ نہ ہو گا اور وہ ہرگِز زرد رُو نہ ہو گا۔


جب وہ تُجھ پر اُن کو مُقرّر کرے گا جِن کو تُو نے اپنی حِمایت کی تعلِیم دی ہے تو تُو کیا کہے گی؟ کیا تُو اُس عَورت کی مانِند جِسے دردِ زِہ ہو درد میں مُبتلا نہ ہو گی؟


وہاں کے شہر اور قلعے لے لِئے جائیں گے اور اُس دِن موآؔب کے بہادُروں کے دِل زچّہ کے دِل کی طرح ہوں گے۔


دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات