Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 29:25 - کِتابِ مُقادّس

25 کہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ تُو نے یروشلیِم کے سب لوگوں کو اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن اور سب کاہِنوں کو اپنے نام سے یُوں خط لِکھ بھیجے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اِس لئے کہ تُم نے اَپنے ہی نام سے یروشلیمؔ کے باشِندوں کے نام اَور صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کاہِنؔ اَور دُوسرے تمام کاہِنوں کو خُطوط بھیجے ہیں۔ جِن میں یہ لِکھا گیا تھا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है कि तूने अपनी ही तरफ़ से इमाम सफ़नियाह बिन मासियाह को ख़त भेजा। दीगर इमामों और यरूशलम के बाक़ी तमाम बाशिंदों को भी इसकी कापियाँ मिल गईं। ख़त में लिखा था,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ تُو نے اپنی ہی طرف سے امام صفنیاہ بن معسیاہ کو خط بھیجا۔ دیگر اماموں اور یروشلم کے باقی تمام باشندوں کو بھی اِس کی کاپیاں مل گئیں۔ خط میں لکھا تھا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 29:25
16 حوالہ جات  

اور جلَوداروں کے سردار نے سِرایاؔہ سردار کاہِن کو اور کاہِنِ ثانی صفِنیاؔہ کو اور تِینوں دربانوں کو پکڑ لِیا۔


اور صِدقیاہ بادشاہ نے یہُوکل بِن سلمیاؔہ اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن کی مَعرفت یَرمِیاؔہ نبی کو کہلا بھیجا کہ اب ہمارے لِئے خُداوند ہمارے خُدا سے دُعا کر۔


اور صفنیاؔہ کاہِن نے یہ خط پڑھ کر یَرمِیاؔہ نبی کو سُنایا۔


اور اُس سے دمِشق کے عِبادت خانوں کے لِئے اِس مضمُون کے خَط مانگے کہ جِن کو وہ اِس طرِیق پر پائے خواہ مَرد خَواہ عَورت اُن کو باندھ کر یروشلِیم میں لائے۔


اور وہ میرے آگے اُس کی نیکیوں کا بیان بھی کرتے تھے اور میری باتیں اُسے سُناتے تھے اور طُوبیاؔہ مُجھے ڈرانے کو چِٹّھیاں بھیجا کرتا تھا۔


اِس کے سِوا اُن دِنوں میں یہُوداؔہ کے امِیر بُہت سے خط طُوبیاؔہ کو بھیجتے تھے اور طُوبیاؔہ کے خط اُن کے پاس آتے تھے۔


پِھر سنبلّط نے پانچوِیں بار اُسی طرح سے اپنے نَوکر کو میرے پاس ہاتھ میں کُھلی چِٹّھی لِئے ہُوئے بھیجا۔


اور اُس نے خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی اِہانت کرنے اور اُس کے حق میں کُفر بکنے کے لِئے اِس مضمُون کے خط بھی لِکھے کہ جَیسے اَور مُلکوں کی قَوموں کے معبُودوں نے اپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے نہیں بچایا ہے وَیسے ہی حِزقیاہ کا معبُود بھی اپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے نہیں بچا سکے گا۔


حِزقیاہ نے ایلچیوں کے ہاتھ سے نامہ لِیا اور اُسے پڑھا اور حِزقیاہ نے خُداوند کے گھر میں جا کر اُسے خُداوند کے حضُور پَھیلا دِیا۔


اور جب اُس نے کُوش کے بادشاہ تِرہاؔقہ کی بابت یہ کہتے سُنا کہ دیکھ وہ تُجھ سے لڑنے کو نِکلا ہے تو اُس نے پِھر حِزقیاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہا۔


اب یہ اُس خط کی باتیں ہیں جو یَرمِیاؔہ نبی نے یروشلیِم سے باقی بزُرگوں کو جو اسِیر ہو گئے تھے اور کاہِنوں اور نبِیوں اور اُن سب لوگوں کو جِن کو نبُوکدؔنضر یروشلیِم سے اسِیر کر کے بابل لے گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات