Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور اُن کو شاہِ ادُوؔم۔ شاہِ موآب۔ شاہِ بنی عمُّون شاہِ صُور اور شاہِ صیدا کے پاس اُن قاصِدوں کے ہاتھ بھیج جو یروشلیِم میں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے پاس آئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب اِدُوم، مُوآب، عمُّون، صُورؔ اَور صیدونؔ کے بادشاہوں کو یروشلیمؔ میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس آئے ہُوئے اُن سفیروں کے ذریعہ یہ پیغام بھیج۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर अदोम, मोआब, अम्मोन, सूर और सैदा के शाही सफ़ीरों के पास जा जो इस वक़्त यरूशलम में सिदक़ियाह बादशाह के पास जमा हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر ادوم، موآب، عمون، صور اور صیدا کے شاہی سفیروں کے پاس جا جو اِس وقت یروشلم میں صِدقیاہ بادشاہ کے پاس جمع ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:3
12 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ صُور کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے سب لوگوں کو ادُوؔم کے حوالہ کِیا اور برادرانہ عہد کو یاد نہ کِیا۔


کہ اَے آدمؔ زاد شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے اپنی فَوج سے صُور کی مُخالفت میں بڑی خِدمت کروائی ہے۔ ہر ایک سر بے بال ہو گیا اور ہر ایک کا کندھا چِھل گیا پر نہ اُس نے اور نہ اُس کے لشکر نے صُور سے اُس خِدمت کے واسطے جو اُس نے اُس کی مُخالفت میں کی تھی کُچھ اُجرت پائی۔


اور اُس نے نبُوکدؔنضر بادشاہ سے بھی جِس نے اُسے خُدا کی قَسم کِھلائی تھی بغاوت کی بلکہ وہ گردن کش ہو گیا اور اُس نے اپنا دِل اَیسا سخت کر لِیا کہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی طرف رجُوع نہ لایا۔


اَے صَیدا تُو شرما کیونکہ سمُندر نے کہا ہے سمُندر کی گڑھی نے کہا مُجھے دردِ زِہ نہیں لگا اور مَیں نے بچّے نہیں جنے۔ مَیں جوانوں کو نہیں پالتی اور کُنواریوں کی پرورِش نہیں کرتی ہُوں۔


اور تُو اُن کو اُن کے آقاؤں کے واسطے تاکِید کر کہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنے آقاؤں سے یُوں کہنا۔


اور اِن سب باتوں کے مُطابِق مَیں نے شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ سے کلام کِیا اور کہا کہ اپنی گردن شاہِ بابل کے جُوئے تلے رکھ کر اُس کی اور اُس کی قَوم کی خِدمت کرو اور زِندہ رہو۔


اور اُسی سال شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کی سلطنت کے شرُوع میں چَوتھے برس کے پانچویں مہِینے میں یُوں ہُؤا کہ جبعُونی عزّور کے بیٹے حننیاؔہ نبی نے خُداوند کے گھر میں کاہِنوں اور سب لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہو کر کہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات