Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:21 - کِتابِ مُقادّس

21 ہاں ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا اُن ظرُوف کی بابت جو خُداوند کے گھر میں اور شاہِ یہُوداؔہ کے محلّ میں اور یروشلیِم میں باقی ہیں یُوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ہاں، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، اُن ظروف کی بابت جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَور شاہِ یہُودیؔہ کے محل میں اَور یروشلیمؔ میں باقی بچے لوگ اَشیا کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:21
9 حوالہ جات  

اور مَیں اِس شہر کی ساری دَولت اور اِس کے تمام محاصِل اور اِس کی سب نفِیس چِیزوں کو اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں کے سب خزانوں کو دے ڈالُوں گا۔ ہاں مَیں اُن کو اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا جو اُن کو لُوٹیں گے اور بابل کو لے جائیں گے۔


یعنی جِن کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نہیں لے گیا جب وہ یہُوداؔہ کے بادشاہ یکونیاؔہ بِن یہویقِیم کو یروشلیِم سے اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے سب شُرفا کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔


کہ وہ بابل میں پُہنچائے جائیں گے اور اُس دِن تک کہ مَیں اُن کو یاد فرماؤں وہاں رہیں گے۔ خُداوند فرماتا ہے اُس وقت مَیں اُن کو اُٹھا لاؤُں گا اور پِھر اِس مکان میں رکھ دُوں گا۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں کہ سب کُچھ جو تیرے گھر میں ہے اور جو کُچھ تیرے باپ دادا نے آج کے دِن تک جمع کر کے رکھّا ہے بابل کو لے جائیں گے۔ خُداوند فرماتا ہے کُچھ بھی باقی نہ رہے گا۔


اور خُدا کے گھر کے سب ظرُوف کیا بڑے کیا چھوٹے اور خُداوند کے گھر کے خزانے اور بادشاہ اور اُس کے سرداروں کے خزانے یہ سب وہ بابل کو لے گیا۔


اور خورس بادشاہ نے بھی خُداوند کے گھر کے اُن برتنوں کو نِکلوایا جِن کو نبُوکدؔنضر یروشلیِم سے لے آیا تھا اور اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا تھا۔


سونے اور چاندی کے کُل ظرُوف پانچ ہزار چار سَو تھے۔ شیسؔبضّر اِن سبھوں کو جب اسِیری کے لوگ بابل سے یروشلیِم کو پُہنچائے گئے لے آیا۔


دیکھ وہ دِن آتے ہیں کہ سب کُچھ جو تیرے گھر میں ہے اور جو کُچھ تیرے باپ دادا نے آج کے دِن تک جمع کر کے رکھّا ہے بابل کو لے جائیں گے۔ خُداوند فرماتا ہے کُچھ بھی باقی نہ رہے گا۔


دُشمن نے اُس کی تمام نفِیس چِیزوں پر ہاتھ بڑھایا ہے۔ اُس نے اپنے مَقدِس میں اقوام کو داخِل ہوتے دیکھا ہے جِن کی بابت تُو نے فرمایا تھا کہ وہ تیری جماعت میں داخِل نہ ہوں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات