Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 26:24 - کِتابِ مُقادّس

24 پر اخیقاؔم بِن سافن یَرمِیاؔہ کا دستگِیر تھا تاکہ وہ قتل ہونے کے لِئے لوگوں کے حوالہ نہ کِیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 لیکن، احیقامؔ بِن شافانؔ نے یرمیاہؔ کا ساتھ دیا جِس کی وجہ سے وہ قتل کئے جانے کے لیٔے عوام کے حوالہ نہ کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 लेकिन यरमियाह की जान छूट गई। उसे अवाम के हवाले न किया गया, गो वह उसे मार डालना चाहते थे, क्योंकि अख़ीक़ाम बिन साफ़न उसके हक़ में था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 لیکن یرمیاہ کی جان چھوٹ گئی۔ اُسے عوام کے حوالے نہ کیا گیا، گو وہ اُسے مار ڈالنا چاہتے تھے، کیونکہ اخی قام بن سافن اُس کے حق میں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 26:24
21 حوالہ جات  

یَرمِیاؔہ کو قَید خانہ کے صحن سے نِکلوا لِیا اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے سپُرد کِیا کہ اُسے گھر لے جائے۔ سو وہ لوگوں کے ساتھ رہنے لگا۔


کیونکہ جب اِیزؔبِل نے خُداوند کے نبِیوں کو قتل کِیا تو عبدؔیاہ نے سَو نبیوں کو لے کر پچاس پچاس کر کے اُن کو ایک غار میں چِھپا دِیا اور روٹی اور پانی سے اُن کو پالتا رہا۔


مگر زمِین نے اُس عَورت کی مدد کی اور اپنا مُنہ کھول کر اُس ندی کو پی لِیا جو اژدہا نے اپنے مُنہ سے بہائی تھی۔


لیکن صُوبہ دار نے پَولُس کو بچانے کی غرض سے اُن کو اِس اِرادہ سے باز رکھّا اور حُکم دِیا کہ جو تَیر سکتے ہیں پہلے کُود کر کنارے پر چلے جائیں۔


اور جب بڑی تکرار ہُوئی تو پلٹن کے سردار نے اِس خَوف سے کہ مبادا پَولُس کے ٹُکڑے کر دِئے جائیں فَوج کو حُکم دِیا کہ اُتر کر اُسے اُن میں سے زبردستی نِکالو اور قلعہ میں لے آؤ۔


پِھر بادشاہ نے خِلقیاہ اور اخی قاؔم بِن سافن اور عبدوؔن بِن مِیکاؔہ اور سافن مُنشی اور بادشاہ کے نَوکر عساؔیاہ کو یہ حُکم دِیا۔


اور جو لوگ یہُوداؔہ کی سرزمِین میں رہ گئے جِن کو نبوکدؔنضر شاہِ بابل نے چھوڑ دِیا اُن پر اُس نے جدَلیاؔہ بِن اخی قاؔم بِن سافن کو حاکِم مُقرّر کِیا۔


العاسہ بِن سافن اور جمریاؔہ بِن خِلقیاہ کے ہاتھ (جِن کو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ نے بابل میں شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کے پاس بھیجا) اِرسال کِیا اور اُس نے کہا


تب بارُوؔک نے کِتاب سے یَرمِیاؔہ کی باتیں خُداوند کے گھر میں جمرؔیاہ بِن سافن مُنشی کی کوٹھری میں اُوپر کے صحن کے درمِیان خُداوند کے گھر کے نئے پھاٹک کے مدخل پر سب لوگوں کے سامنے پڑھ سُنائِیں۔


جب مِیکایاؔہ بِن جمرؔیاہ بِن سافن نے خُداوند کا وہ سب کلام جو اُس کِتاب میں تھا سُنا۔


تو وہ اُتر کر بادشاہ کے گھر مُنشی کی کوٹھری میں گیا اور سب اُمرا یعنی الِیسؔمع مُنشی اور دِلایاؔہ بِن سمعیاؔہ اور اِلناتن بِن عکبُور اور جمرؔیاہ بِن سافن اور صِدؔقیاہ بِن حننیاؔہ اور سب اُمرا وہاں بَیٹھے تھے۔


تب اُمرا نے بارُوؔک سے کہا کہ جا اپنے آپ کو اور یَرمِیاؔہ کو چُھپا اور کوئی نہ جانے کہ تُم کہاں ہو۔


اور بادشاہ نے شاہزادہ یرحمئیل کو اور شرایاؔہ بِن عزری ایل اور سلمیاؔہ بِن عبدی ایل کو حُکم دِیا کہ بارُوؔک مُنشی اور یَرمِیاؔہ نبی کو گرِفتار کریں لیکن خُداوند نے اُن کو چُھپایا۔


اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے ستّر شخص اُن کے آگے کھڑے ہیں اور یازنیاؔہ بِن سافن اُن کے وسط میں کھڑا ہے اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُور دان ہے اور خُوشبُو بخُور کا بادل اُٹھ رہا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات