Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُم نے میری بات نہ سُنی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”چونکہ تُم نے میرے حُکموں پر عَمل نہیں کیا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “चूँकि तुमने मेरे पैग़ामात पर ध्यान न दिया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب الافواج فرماتا ہے، ”چونکہ تم نے میرے پیغامات پر دھیان نہ دیا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:8
8 حوالہ جات  

پر خُداوند فرماتا ہے تُم نے میری نہ سُنی تاکہ اپنے ہاتھوں کے کاموں سے اپنے زِیان کے لِئے مُجھے غضب ناک کرو۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


تَو بھی خُداوند نے نبیوں کو اُن کے پاس بھیجا تاکہ اُن کو اُس کی طرف پھیر لائیں اور وہ اُن کو اِلزام دیتے رہے پر اُنہوں نے کان نہ لگایا۔


کِس نے یعقُوبؔ کو حوالہ کِیا کہ غارت ہو اور اِسرائیل کو کہ لُٹیروں کے ہاتھ میں پڑے؟ کیا خُداوند نے نہیں جِس کے خِلاف ہم نے گُناہ کِیا؟ کیونکہ اُنہوں نے نہ چاہا کہ اُس کی راہوں پر چلیں اور وہ اُس کی شرِیعت کے تابِع نہ ہُوئے۔


ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اِس شہر پر اور اِس کی سب بستِیوں پر وہ تمام بلا جو مَیں نے اِس پر بھیجنے کو کہا تھا لاؤُں گا اِس لِئے کہ اُنہوں نے نِہایت گردن کشی کی تاکہ میری باتوں کو نہ سُنیں۔


مَیں نے تیری اِقبال مندی کے ایّام میں تُجھ سے کلام کِیا پر تُو نے کہا مَیں نہ سنُوں گی۔ تیری جوانی سے تیری یِہی چال ہے کہ تُو میری آواز کو نہیں سُنتی۔


اِس لِئے کہ اُنہوں نے میری باتیں نہیں سُنِیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں نے اپنے خِدمت گُذار نبِیوں کو اُن کے پاس بھیجا ہاں مَیں نے اُن کو بر وقت بھیجا پر تُم نے نہ سُنا خُداوند فرماتا ہے۔


تُم اپنے باپ دادا کی مانِند نہ بنو جِن سے اگلے نبِیوں نے بآوازِ بُلند کہا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم اپنی بُری روِش اور بد اعمالی سے باز آؤ پر اُنہوں نے نہ سُنا اور مُجھے نہ مانا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات