Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اور یُوں ہو گا کہ اگر وہ پِینے کو تیرے ہاتھ سے پِیالہ لینے سے اِنکار کریں تو اُن سے کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ یقِیناً تُم کو پِینا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن اگر وہ تمہارے ہاتھ سے پیالہ لے کر پینے سے اِنکار کریں تو اُن سے کہنا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تُمہیں اُسے ضروُر پینا ہی ہوگا!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 अगर वह तेरे हाथ से प्याला न लें बल्कि उसे पीने से इनकार करें तो उन्हें बता, ‘रब्बुल-अफ़वाज ख़ुद फ़रमाता है कि पियो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اگر وہ تیرے ہاتھ سے پیالہ نہ لیں بلکہ اُسے پینے سے انکار کریں تو اُنہیں بتا، ’رب الافواج خود فرماتا ہے کہ پیو!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:28
12 حوالہ جات  

کیا اُس کا اجر تیری مرضی پر ہو کہ تُو اُسے نا منظُور کرتا ہے؟ کیونکہ تُجھے فَیصلہ کرنا ہے نہ کہ مُجھے۔ اِس لِئے جو کُچھ تُو جانتا ہے کہہ دے۔


اُسی میں ہم بھی اُس کے اِرادہ کے مُوافِق جو اپنی مرضی کی مصلحت سے سب کُچھ کرتا ہے پیشتر سے مُقرّر ہو کر مِیراث بنے۔


تاکہ جو کُچھ پہلے سے تیری قُدرت اور تیری مَصلِحت سے ٹھہر گیا تھا وُہی عمل میں لائیں۔


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


اور زمِین کانپتی اور درد میں مُبتلا ہے کیونکہ خُداوند کے اِرادے بابل کی مُخالفت میں قائِم رہیں گے کہ بابل کی سرزمِین کو وِیران اور غَیر آباد کر دے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جو سزاوار نہ تھے کہ پِیالہ پِئیں اُنہوں نے خُوب پِیا۔ کیا تُو بے سزا چُھوٹ جائے گا؟ تُو بے سزا نہ چُھوٹے گا بلکہ یقِیناً اُس میں سے پِئے گا۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


اِس لِئے مَیں نے خُداوند کے ہاتھ سے وہ پِیالہ لِیا اور اُن سب قَوموں کو جِن کے پاس خُداوند نے مُجھے بھیجا تھا پِلایا۔


اور خُداوند فرماتا ہے جو قَوم اور جو سلطنت اُس کی یعنی شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کی خِدمت نہ کرے گی اور اپنی گردن شاہِ بابل کے جُوئے تلے نہ جُھکائے گی اُس قَوم کو مَیں تلوار اور کال اور وبا سے سزا دُوں گا یہاں تک کہ مَیں اُس کے ہاتھ سے اُن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔


کیونکہ جِس طرح تُم نے میرے کوہِ مُقدّس پر پِیا اُسی طرح سب قَومیں پِیا کریں گی ہاں پِیتی اور نِگلتی رہیں گی اور وہ اَیسی ہوں گی گویا کبھی تِھیں ہی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات