Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:27 - کِتابِ مُقادّس

27 اور تُو اُن سے کہے گا کہ اِسرائیل کا خُدا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم پِیو اور مست ہو اور قَے کرو اور گِر پڑو اور پِھر نہ اُٹھو۔ اُس تلوار کے سبب سے جو مَیں تُمہارے درمِیان بھیجُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 ”پھر اُن سے کہنا کہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا فرماتے ہیں، ’پیو اَور متوالے ہو جاؤ اَور قَے کرو اَور گِر پڑو اَور پھر کبھی نہ اُٹھو، یہ اُس تلوار کی وجہ سے ہوگا جو مَیں تمہارے درمیان چلاؤں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 फिर रब ने कहा, “उन्हें बता, ‘रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है कि ग़ज़ब का प्याला ख़ूब पियो! इतना पियो कि नशे में आकर क़ै आने लगे। उस वक़्त तक पीते जाओ जब तक तुम मेरी तलवार के आगे गिरकर पड़े न रहो।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 پھر رب نے کہا، ”اُنہیں بتا، ’رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ غضب کا پیالہ خوب پیو! اِتنا پیو کہ نشے میں آ کر قَے آنے لگے۔ اُس وقت تک پیتے جاؤ جب تک تم میری تلوار کے آگے گر کر پڑے نہ رہو۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:27
20 حوالہ جات  

تُو عِزّت کے عِوض رُسوائی سے بھر گیا ہے۔ تُو بھی پی کر اپنی نامختُونی ظاہِر کر۔ خُداوند کے دہنے ہاتھ کا پِیالہ اپنے دَور میں تُجھ تک پُہنچے گا اور رُسوائی تیری شَوکت کو ڈھانپ لے گی۔


کہ وہ پِئیں اور لڑکھڑائیں اور اُس تلوار کے سبب سے جو مَیں اُن کے درمِیان چلاؤُں گا بے حواس ہوں۔


اَے دُخترِ ادُوم جو عُوض کی سرزمِین میں بستی ہے خُوش و خُرّم ہو! یہ پِیالہ تُجھ تک بھی پُہنچے گا۔ تُو مَست اور برہنہ ہو جائے گی۔


پس اب تُو جو بدحال اور مست ہے پر مَے سے نہیں یہ بات سُن۔


خُداوند فرماتا ہے کہ تلوار کسدیوں پر اور بابل کے باشِندوں پر اور اُس کے اُمرا اور حُکما پر ہے۔


مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔


کیونکہ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا دِن یعنی اِنتقام کا روز ہے تاکہ وہ اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لے۔ پس تلوار کھا جائے گی اور سیر ہو گی اور اُن کے خُون سے مست ہو گی کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کے لِئے شِمالی سرزمِین میں دریایِ فُراؔت کے کنارے ایک ذبِیحہ ہے۔


بیابان کے سب پہاڑوں پر غارت گر آ گئے ہیں کیونکہ خُداوند کی تلوار مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نِگل جاتی ہے اور کِسی بشر کو سلامتی نہیں۔


ہاں مَیں نے اپنے قہر سے لوگوں کو لتاڑا اور اپنے غضب سے اُن کو مدہوش کِیا اور اُن کا خُون زمِین پر بہا دِیا۔


مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کر دُوں گا اور میری تلوار گوشت کھائے گی۔ وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کا اور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔


وہ خُدا کے قہر کی اُس خالِص مَے کو پِئے گا جو اُس کے غضب کے پِیالے میں بھری گئی ہے اور پاک فرِشتوں کے سامنے اور برّہ کے سامنے آگ اور گندھک کے عذاب میں مُبتلا ہو گا۔


تب تُو اُن سے کہنا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اِس مُلک کے سب باشِندوں کو ہاں اُن بادشاہوں کو جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھتے ہیں اور کاہِنوں اور نبِیوں اور یروشلیِم کے سب باشِندوں کو مستی سے بھر دُوں گا۔


مُردہ پر نہ رو نہ نَوحہ کرو مگر اُس پر جو چلا جاتا ہے زار زار نالہ کرو کیونکہ وہ پِھر نہ آئے گا نہ اپنے وطن کو دیکھے گا۔


اُن کی حالتِ طَیش میں مَیں اُن کی ضِیافت کر کے اُن کو مست کرُوں گا کہ وہ وجد میں آئیں اور دائِمی خواب میں پڑے رہیں اور بیدار نہ ہوں خُداوند فرماتا ہے۔


اور مَیں اُمرا و حُکما کو اور اُس کے سرداروں اور حاکِموں کو مست کرُوں گا اور وہ دائِمی خواب میں پڑے رہیں گے اور بیدار نہ ہوں گے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


تُو بھی مَست ہو کر اپنے آپ کو چِھپائے گا اور دُشمن کے سامنے سے پناہ ڈُھونڈے گا۔


جو سامرؔیہ کے بُت کی قَسم کھاتے ہیں اور کہتے ہیں اَے دان تیرے معبُود کی قَسم اور بِیرسبع کے طرِیق کی قَسم وہ گِر جائیں گے اور پِھر ہرگِز نہ اُٹھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات