Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور صُور کے سب بادشاہوں اور صَیدا کے سب بادشاہوں اور سمُندر پار کے بحری مُمالِک کے بادشاہوں کو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے تمام بادشاہوں کو، اَور سمُندر پار کے بحری ممالک کے بادشاہوں کو؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 सूर और सैदा के तमाम बादशाह, बहीराए-रूम के साहिली इलाक़े,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 صور اور صیدا کے تمام بادشاہ، بحیرۂ روم کے ساحلی علاقے،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:22
20 حوالہ جات  

یہ اُس دِن کے سبب سے ہو گا جو آتا ہے کہ سب فلِستِیوں کو غارت کرے اور صُور اور صَیدا سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خُداوند فلِستِیوں کو یعنی کَفتور کے جزِیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کرے گا۔


شِمال کے تمام اُمرا اور تمام صَیدانی جو مقتُولوں کے ساتھ پاتال میں اُتر گئے باوُجُود اپنے رُعب کے اپنی زورآوری سے شرمِندہ ہُوئے۔ وہ تلوار کے مقتُولوں کے ساتھ نامختُون پڑے رہیں گے اور پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوائی اُٹھائیں گے۔


کہ اَے آدمؔ زاد شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے اپنی فَوج سے صُور کی مُخالفت میں بڑی خِدمت کروائی ہے۔ ہر ایک سر بے بال ہو گیا اور ہر ایک کا کندھا چِھل گیا پر نہ اُس نے اور نہ اُس کے لشکر نے صُور سے اُس خِدمت کے واسطے جو اُس نے اُس کی مُخالفت میں کی تھی کُچھ اُجرت پائی۔


اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنو اور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہ جِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمع کرے گا اور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنے گلّہ کی۔


اور اُن کو شاہِ ادُوؔم۔ شاہِ موآب۔ شاہِ بنی عمُّون شاہِ صُور اور شاہِ صیدا کے پاس اُن قاصِدوں کے ہاتھ بھیج جو یروشلیِم میں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے پاس آئے ہیں۔


صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑ گیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔


اَے صَیدا تُو شرما کیونکہ سمُندر نے کہا ہے سمُندر کی گڑھی نے کہا مُجھے دردِ زِہ نہیں لگا اور مَیں نے بچّے نہیں جنے۔ مَیں جوانوں کو نہیں پالتی اور کُنواریوں کی پرورِش نہیں کرتی ہُوں۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ صُور کِسی بادشاہ کے ایّام کے مُطابِق ستّر برس تک فراموش ہو جائے گا اور ستّر برس کے بعد صُور کی حالت فاحِشہ کے گِیت کے مُطابِق ہو گی۔


اور مَیں ماجُوج پر اور اُن پر جو بحری مُمالِک میں امن سے سکُونت کرتے ہیں آگ بھیجُوں گا اور وہ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


تیرا مال و اسباب اور تیری اجناسِ تِجارت اور تیرے اہلِ جہاز و ناخُدا۔ تیرے رخنہ بندی کرنے والے اور تیرے کاروبار کے گُماشتے اور سب جنگی مَرد جو تُجھ میں ہیں اُس تمام جماعت کے ساتھ جو تُجھ میں ہے تیری تباہی کے دِن سمُندر کے وسط میں گِریں گے۔


پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


کہ اَے آدمؔ زاد صَیدا کا رُخ کر کے اُس کے خِلاف نبُوّت کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات