Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:21 - کِتابِ مُقادّس

21 ادُوؔم اور موآؔب اور بنی عمُّون کو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 بنی اِدُوم، بنی مُوآب اَور بنی عمُّون؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 अदोम, मोआब और अम्मोन,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ادوم، موآب اور عمون،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:21
25 حوالہ جات  

موآؔب کی بابت:۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ نبُو پر افسوس! کہ وہ وِیران ہو گیا۔ قریتائم رُسوا ہُؤا اور لے لِیا گیا مِسجاؔب خجِل اور پست ہو گیا۔


مِصرؔ اور یہُوداؔہ اور ادُوؔم اور بنی عمُّون اور موآب کو اور اُن سب کو جو گاؤ دُم داڑھی رکھتے ہیں جو بیابان کے باشِندے ہیں کیونکہ یہ سب قَومیں نامختُون ہیں اور اِسرائیل کا سارا گھرانا دِل کا نامختُون ہے۔


اَے خُداوند! یروشلِیم کے دِن کو بنی ادُوم کے خِلاف یاد کر جو کہتے تھے اِسے ڈھا دو۔ اِسے بُنیاد تک ڈھا دو۔


تب یعقُوبؔ کا گھرانا آگ ہو گا اور یُوسفؔ کا گھرانا شُعلہ اور عیسَو کا گھرانا پُھوس اور وہ اُس میں بھڑکیں گے اور اُس کو کھا جائیں گے اور عیسَو کے گھرانے میں سے کوئی نہ بچے گا کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُوؔم کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحم دِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔


وہاں ادُوؔم بھی ہے۔ اُس کے بادشاہ اور اُس کے سب اُمرا جو باوُجُود اپنی قُوّت کے تلوار کے مقتُولوں میں رکھّے گئے ہیں۔ وہ نامختُونوں اور پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ پڑے رہیں گے۔


اور اُن کو شاہِ ادُوؔم۔ شاہِ موآب۔ شاہِ بنی عمُّون شاہِ صُور اور شاہِ صیدا کے پاس اُن قاصِدوں کے ہاتھ بھیج جو یروشلیِم میں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے پاس آئے ہیں۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر خُداوند کا ہاتھ برقرار رہے گا اور موآب اپنی ہی جگہ میں اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے مزبلہ کے پانی میں گھاس کُچلی جاتی ہے۔


اور اُس سے کہنے لگے کیا تُو جانتا ہے کہ بنی عمُّون کے بادشاہ بعلِیس نے اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ کو اِس لِئے بھیجا ہے کہ تُجھے قتل کرے؟ پر جِدؔلیاہ بِن اخِیقاؔم نے اُن کا یقِین نہ کِیا۔


بنی عمُّون کی بابت:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ کیا اِسرائیل کے بیٹے نہیں ہیں؟ کیا اُس کا کوئی وارِث نہیں؟ پِھر مِلکوؔم نے کیوں جد پر قبضہ کر لِیا اور اُس کے لوگ اُس کے شہروں میں کیوں بستے ہیں؟


ادُوؔم کی بابت:۔ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ کیا تِیمان میں خِرد مُطلق نہ رہی؟ کیا عاقِلوں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی عقل اُڑ گئی؟


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ بنی عمُّون کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُود کو بڑھانے کے لِئے جِلعاد کی باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآؔب کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے شاہِ ادُوؔم کی ہڈِّیوں کو جلا کر چُونا بنا دِیا ہے۔


کہ خُداوند نے مُجھے یُوں فرمایا کہ بندھن اور جُوئے بنا کر اپنی گردن پر ڈال۔


اور خُداوند خُدا کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات