Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور سب مِلے جُلے لوگوں اور عُوض کی زمِین کے سب بادشاہوں اور فلِستِیوں کی سرزمِین کے سب بادشاہوں اور اسقلُوؔن اور غزّہ اور عقرُوؔن اور اشدُود کے باقی لوگوں کو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَور تمام غَیر مُلکی لوگ جو وہاں تھے؛ اَور عُوضؔ کی سرزمین کے تمام بادشاہوں؛ اَور فلسطینیوں کے تمام بادشاہوں کو یعنی اشقلونؔ، غزّہؔ، عقرونؔ اَور اشدُودؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے بادشاہ؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 और मुल्क में बसनेवाले ग़ैरमुल्की, मुल्के-ऊज़ के तमाम बादशाह, फ़िलिस्ती बादशाह और उनके शहर अस्क़लून, ग़ज़्ज़ा और अक़रून, नीज़ फ़िलिस्ती शहर अशदूद का बचा-खुचा हिस्सा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اور ملک میں بسنے والے غیرملکی، ملکِ عُوض کے تمام بادشاہ، فلستی بادشاہ اور اُن کے شہر اسقلون، غزہ اور عقرون، نیز فلستی شہر اشدود کا بچا کھچا حصہ،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:20
19 حوالہ جات  

عُوؔض کی سرزمِین میں ایُّوبؔ نام ایک شخص تھا۔ وہ شخص کامِل اور راست باز تھا اور خُدا سے ڈرتا اور بدی سے دُور رہتا تھا۔


کُوش اور فُوؔط اور لُود اور تمام مِلے جُلے لوگ اور کُوب اور اُس سرزمِین کے رہنے والے جِنہوں نے مُعاہدہ کِیا ہے اُن کے ساتھ تلوار سے قتل ہوں گے۔


اَے دُخترِ ادُوم جو عُوض کی سرزمِین میں بستی ہے خُوش و خُرّم ہو! یہ پِیالہ تُجھ تک بھی پُہنچے گا۔ تُو مَست اور برہنہ ہو جائے گی۔


اُس کے گھوڑوں اور رتھوں اور سب مِلے جُلے لوگوں پر جو اُس میں ہیں تلوار ہے۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہوں گے۔ اُس کے خزانوں پر تلوار ہے۔ وہ لُوٹے جائیں گے۔


جِس سال سرجُوؔن شاہِ اسُور نے ترتان کو اشدُود کی طرف بھیجا اور اُس نے آ کر اشدُوؔد سے لڑائی کی اور اُسے فتح کر لِیا۔


اور عرب کے سب بادشاہوں اور اُن مِلے جُلے لوگوں کے سب بادشاہوں کو جو بیابان میں بستے ہیں۔


اور اُن کے ساتھ ایک مِلی جُلی گروہ بھی گئی اور بھیڑ بکرِیاں اور گائے بَیل اور بُہت چَوپائے اُن کے ساتھ تھے۔


بنی سِم۔ عیلام اور اسُور اور ارفکسد اور لُود اور اراؔم اور عُوض اور حُول اور جتر اور مسک ہیں۔


سونے کی گِلٹِیاں جو فِلستِیوں نے جُرم کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کو گُذرانِیں وہ یہ ہیں ایک اشدُؔود کی طرف سے۔ ایک غزّہ کی طرف سے۔ ایک اسقلوؔن کی طرف سے۔ ایک جات کی طرف سے اور ایک عقرُوؔن کی طرف سے۔


یعنی عُوض جو اُس کا پہلوٹھا ہے اور اُس کا بھائی بُوزؔ اور قمو ایلؔ اَرامؔ کا باپ۔


اور بنی ارام یہ ہیں۔ عُوض اؔور حوؔل اور جتر ؔاور مسؔ۔


اور یہُوداؔہ نے غزّہ اور اُس کی نواحی اور اسقلوؔن اور اُس کی نواحی اور عقرُون اور اُس کی نواحی کو بھی لے لِیا۔


اور اُن کو شاہِ ادُوؔم۔ شاہِ موآب۔ شاہِ بنی عمُّون شاہِ صُور اور شاہِ صیدا کے پاس اُن قاصِدوں کے ہاتھ بھیج جو یروشلیِم میں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے پاس آئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات