Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:1 - کِتابِ مُقادّس

1 وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں جو شاہِ بابل نبُوکدنضرؔ کا پہلا برس تھا یہُوداؔہ کے سب لوگوں کی بابت یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جو شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حُکومت کا پہلا سال تھا، یہُودیؔہ کے تمام لوگوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यहूयक़ीम बिन यूसियाह की हुकूमत के चौथे साल में अल्लाह का कलाम यरमियाह पर नाज़िल हुआ। उसी साल बाबल का बादशाह नबूकदनज़्ज़र तख़्तनशीन हुआ था। यह कलाम यहूदाह के तमाम बाशिंदों के बारे में था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یہویقیم بن یوسیاہ کی حکومت کے چوتھے سال میں اللہ کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا۔ اُسی سال بابل کا بادشاہ نبوکدنضر تخت نشین ہوا تھا۔ یہ کلام یہوداہ کے تمام باشندوں کے بارے میں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:1
13 حوالہ جات  

شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسِیاؔہ کے چَوتھے برس میں یہ کلام خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


شاہِ یہُوداؔہ یہُویقیِم کی سلطنت کے تِیسرے سال میں شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نے یروشلیِم پر چڑھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کِیا۔


مِصرؔ کی بابت:۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکوؔہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُراؔت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔


اور شاہِ مِصرؔ نے اُس کے بھائی اِلیا قِیم کو یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر یہُوؔیقِیم رکھّا اور نِکوہ اُس کے بھائی یہُوآؔخز کو پکڑ کر مِصرؔ کو لے گیا۔


اُس پر شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نے چڑھائی کی اور اُسے بابل لے جانے کے لِئے اُس کے بیڑیاں ڈالیں۔


شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے دِنوں میں بھی شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ بِن یوسیاؔہ کے گیارھویں سال کے تمام ہونے تک اہلِ یروشلیِم کے اسِیری میں جانے تک جو پانچویں مہِینے میں تھا نازِل ہوتا رہا۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے دسویں برس میں جو نبُوکدؔرنضر کا اٹھارھواں برس تھا خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یُوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں جب بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ یَرمِیاؔہ کی زُبانی کلام کو کِتاب میں لِکھ رہا تھا تو یَرمِیاؔہ نے اُس سے کہا۔


اور خُداوند نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظرُوف کو اُس کے حوالہ کر دِیا اور وہ اُن کو سِنعار کی سرزمِین میں اپنے بُت خانہ میں لے گیا چُنانچہ اُس نے ظرُوف کو اپنے بُت کے خزانہ میں داخِل کِیا۔


یہ وہ کلام ہے جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسیاؔہ کے ایّام میں خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


اور نبُوکدنضر نے اپنی سلطنت کے دُوسرے سال میں اَیسے خواب دیکھے جِن سے اُس کا دِل گھبرا گیا اور اُس کی نِیند جاتی رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات