Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:29 - کِتابِ مُقادّس

29 کیا میرا کلام آگ کی مانِند نہیں ہے؟ خُداوند فرماتا ہے اور ہتھوڑے کی مانِند جو چٹان کو چِکنا چُور کر ڈالتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 ”کیا میرا کلام آگ کی مانند نہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور ایک ہتھوڑے کی مانند نہیں ہے جو چٹّان کو چکنا چُور کر دیتاہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 रब फ़रमाता है, “क्या मेरा कलाम आग की मानिंद नहीं? क्या वह हथौड़े की तरह चट्टान को टुकड़े टुकड़े नहीं करता?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 رب فرماتا ہے، ”کیا میرا کلام آگ کی مانند نہیں؟ کیا وہ ہتھوڑے کی طرح چٹان کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرتا؟“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:29
11 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مُؤثِر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔


پس اِس لِئے کہ تُم یُوں کہتے ہو خُداوند ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اپنے کلام کو تیرے مُنہ میں آگ اور اِن لوگوں کو لکڑی بناؤُں گا۔ اور وہ اِن کو بھسم کر دے گی۔


اُنہوں نے آپس میں کہا کہ جب وہ راہ میں ہم سے باتیں کرتا اور ہم پر نوِشتوں کا بھید کھولتا تھا تو کیا ہمارے دِل جوش سے نہ بھر گئے تھے؟


اور اگر مَیں کہُوں کہ مَیں اُس کا ذِکر نہ کرُوں گا نہ پِھر کبھی اُس کے نام سے کلام کرُوں گا تو اُس کا کلام میرے دِل میں جلتی آگ کی مانِند ہے جو میری ہڈِّیوں میں پوشِیدہ ہے اور مَیں ضبط کرتے کرتے تھک گیا اور مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


اور اگر کوئی اُنہیں ضرر پُہنچانا چاہتا ہے تو اُن کے مُنہ سے آگ نِکل کر اُن کے دُشمنوں کو کھا جاتی ہے اور اگر کوئی اُنہیں ضرر پُہنچانا چاہے گا تو وہ ضرُور اِسی طرح مارا جائے گا۔


زِندہ کرنے والی تو رُوح ہے۔ جِسم سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زِندگی بھی ہیں۔


اور اُنہیں آگ کے شُعلہ کی سی پھٹتی ہُوئی زُبانیں دِکھائی دِیں اور اُن میں سے ہر ایک پر آ ٹھہرِیں۔


جب اُنہوں نے یہ سُنا تو اُن کے دِلوں پر چوٹ لگی اور پطرؔس اور باقی رسُولوں سے کہا کہ اَے بھائِیو! ہم کیا کریں؟


بعض کے واسطے تو مَرنے کے لِئے مَوت کی بُو اور بعض کے واسطے جِینے کے لِئے زِندگی کی بُو ہیں اور کَون اِن باتوں کے لائِق ہے؟


اِس لِئے مَیں نے اُن کو نبِیوں کے وسِیلہ سے کاٹ ڈالا اور اپنے کلام سے قتل کِیا ہے اور میرا عدل نُور کی مانِند چمکتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات