Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:24 - کِتابِ مُقادّس

24 کیا کوئی آدمی پوشِیدہ جگہوں میں چِھپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکُھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمِین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا کویٔی شخص اَیسی پوشیدہ جگہوں میں چھُپ سَکتا ہے کہ میں اُسے دیکھ نہ سکوں؟ یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا آسمان اَور زمین مُجھ سے معموُر نہیں ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 क्या कोई मेरी नज़र से ग़ायब हो सकता है? नहीं, ऐसी जगह है नहीं जहाँ वह मुझसे छुप सके। आसमानो-ज़मीन मुझसे मामूर रहते हैं।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 کیا کوئی میری نظر سے غائب ہو سکتا ہے؟ نہیں، ایسی جگہ ہے نہیں جہاں وہ مجھ سے چھپ سکے۔ آسمان و زمین مجھ سے معمور رہتے ہیں۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:24
28 حوالہ جات  

خُداوند کی آنکھیں ہر جگہ ہیں اور نیکوں اور بدوں کی نِگران ہیں۔


مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُں یا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟


تُو نے ہماری بدکرداری کو اپنے سامنے رکھّا اور ہمارے پوشِیدہ گُناہوں کو اپنے چہرہ کی رَوشنی میں۔


اُن پر افسوس جو اپنی مشورَت خُداوند سے چِھپاتے ہیں۔ جِن کا کاروبار اندھیرے میں ہوتا ہے اور کہتے ہیں کَون ہم کو دیکھتا ہے؟ کَون ہم کو پہچانتا ہے؟


لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا۔


کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ آسمان میرا تخت ہے اور زمِین میرے پاؤں کی چَوکی۔ تُم میرے لِئے کَیسا گھر بناؤ گے اور کَون سی جگہ میری آرام گاہ ہو گی؟


وہ اپنے دِل میں کہتا ہے خُدا بُھول گیا ہے۔ وہ اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ وہ ہرگز نہیں دیکھے گا۔


لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت آدمِیوں کے ساتھ زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا!


یہ اُس کا بدن ہے اور اُسی کی معمُوری جو ہر طرح سے سب کا معمُور کرنے والا ہے۔


لیکن کَون اُس کے لِئے گھر بنانے کے قابِل ہے؟ جِس حال کہ آسمان میں بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی وہ سما نہیں سکتا تو بھلا مَیں کَون ہُوں جو اُس کے حضُور بخُور جلانے کے سِوا کِسی اَور خیال سے اُس کے لِئے گھر بناؤُں؟


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداؔہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اَے آدمؔ زاد کیا تُو نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے سب بزُرگ تارِیکی میں یعنی اپنے مُنقّش کاشانوں میں کیا کرتے ہیں؟ کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند ہم کو نہیں دیکھتا۔ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے۔


پر مَیں عیسَو کو بِالکُل ننگا کرُوں گا۔ اُس کے پوشِیدہ مکانوں کو بے پردہ کر دُوں گا کہ وہ چِھپ نہ سکے۔ اُس کی نسل اور اُس کے بھائی اور اُس کے پڑوسی سب نیست کِئے جائیں گے اور وہ نہ رہے گا۔


یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔ اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔


اور ہاجرہؔ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتااؔیل روئی نام رکھّا یعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟


اور اُس سے مخلُوقات کی کوئی چِیز چِھپی نہیں بلکہ جِس سے ہم کو کام ہے اُس کی نظروں میں سب چِیزیں کُھلی اور بے پردہ ہیں۔


کیونکہ اُس کی آنکھیں آدمی کی راہوں پر لگی ہیں اور وہ اُس کی سب روِشوں کو دیکھتا ہے۔


نہ کوئی اَیسی تارِیکی نہ مَوت کا سایہ ہے جہاں بدکردار چِھپ سکیں۔


کیونکہ میری آنکھیں اُن کی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مُجھ سے پوشِیدہ نہیں ہیں اور اُن کی بدکرداری میری آنکھوں سے چِھپی نہیں۔


مشوَرت میں بزُرگ اور کام میں قُدرت والا ہے۔ بنی آدمؔ کی سب راہیں تیری زیرِ نظر ہیں تاکہ ہر ایک کو اُس کی روِش کے مُوافِق اور اُس کے اعمال کے پَھل کے مُطابِق اجر دے۔


وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہے اور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہے اور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔


اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔ اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ! تُو وہاں بھی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات