Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:19 - کِتابِ مُقادّس

19 دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کا طُوفان جاری ہُؤا ہے بلکہ طُوفان کا بگُولا شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 دیکھ یَاہوِہ کے قہر کا گِردباد بھڑک اُٹھا ہے، اَور بگولے کی مانند بدکاروں کے سَروں پر ٹوٹ پڑےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 देखो, रब की ग़ज़बनाक आँधी चलने लगी है, उसका तेज़ी से घूमता हुआ बगूला बेदीनों के सरों पर मँडला रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 دیکھو، رب کی غضب ناک آندھی چلنے لگی ہے، اُس کا تیزی سے گھومتا ہوا بگولا بےدینوں کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:19
19 حوالہ جات  

دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کی آندھی چلتی ہے۔ یہ تیز طُوفان شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ قَوم سے قَوم تک بَلا نازِل ہو گی اور زمِین کی سرحدّوں سے ایک سخت طُوفان برپا ہو گا۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


دشتِ دریا کی بابت بارِ نبُوّت۔ جِس طرح جنُوبی گِردباد زور سے چلا آتا ہے اُسی طرح وہ دشت سے اور مُہِیب سرزمِین سے نزدِیک آ رہا ہے۔


جب بگُولا گُذرتا ہے تو شرِیر نیست ہو جاتا ہے لیکن صادِق ابدی بُنیاد ہے۔


اور خُداوند اُن کے اُوپر دِکھائی دے گا اور اُس کے تِیر بِجلی کی طرح نِکلیں گے۔ ہاں خُداوند خُدا نرسِنگا پُھونکے گا اور جنُوبی بگُولوں کے ساتھ خرُوج کرے گا۔


اُس وقت اِن لوگوں اور یروشلیِم سے یہ کہا جائے گا کہ بیابان کے پہاڑوں پر سے ایک خُشک ہوا میری دُخترِ قَوم کی طرف چلے گی۔ اُسانے اور صاف کرنے کے لِئے نہیں۔


وہ ہنُوز لگائے نہ گئے وہ ہنُوز بوئے نہ گئے۔ اُن کا تنہ ہنُوز زمِین میں جڑ نہ پکڑ چُکا کہ وہ فقط اُن پر پُھونک مارتا ہے اور وہ خُشک ہو جاتے ہیں اور گِردباد اُن کو بُھوسے کی مانِند اُڑا لے جاتا ہے۔


یعنی جب دہشت طُوفان کی طرح آ پڑے گی۔ اور آفت بگُولے کی طرح تُم کو آ لے گی۔ جب مُصِیبت اور جان کنی تُم پر ٹُوٹ پڑے گی


اِس سے پہلے کہ تُمہاری ہانڈِیوں کو کانٹوں کی آنچ لگے وہ ہرے اور جلتے دونوں کو یکساں بگولے سے اُڑا لے جائے گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں بابل پر اور اُس مُخالِف دارُالسّلطنت کے رہنے والوں پر ایک مُہلِک ہوا چلاؤُں گا۔


اور مَیں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ شِمال سے آندھی اُٹھی۔ ایک بڑی گھٹا اور لپٹتی ہُوئی آگ اور اُس کے گِرد رَوشنی چمکتی تھی اور اُس کے بِیچ سے یعنی اُس آگ میں سے صَیقل کِئے ہُوئے پِیتل کی سی صُورت جلوہ گر ہُوئی۔


بلکہ اُن کو سب قَوموں میں جِن سے وہ ناواقِف ہیں پراگندہ کرُوں گا۔ یُوں اُن کے بعد مُلک وِیران ہُؤا یہاں تک کہ کِسی نے اُس میں آمد و رفت نہ کی کیونکہ اُنہوں نے اُس دِلکُشا مُلک کو وِیران کر دِیا۔


ایک غَوغا زمِین کی سرحدّوں تک پُہنچا ہے کیونکہ خُداوند قَوموں سے جھگڑے گا۔ وہ تمام بشر کو عدالت میں لائے گا۔ وہ شرِیروں کو تلوار کے حوالہ کرے گا خُداوند فرماتا ہے۔


جب تک یہ سب کُچھ نہ ہو لے اور خُداوند اپنے دِل کے مقصد پُورے نہ کر لے اُس کا قہرِ شدِید مَوقُوف نہ ہو گا۔ تُم آخِری دِنوں میں اِسے سمجھو گے۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اپنے غضب کے طُوفان سے اُسے توڑ دُوں گا اور میرے قہر سے جھما جھم مِینہہ برسے گا اور میرے قہر کے اولے پڑیں گے تاکہ اُسے نابُود کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات