Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:11 - کِتابِ مُقادّس

11 کہ نبی اور کاہِن دونوں ناپاک ہیں۔ ہاں مَیں نے اپنے گھر کے اندر اُن کی شرارت دیکھی خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”نبی اَور کاہِنؔ دونوں خُدا سے برگشتہ ہو گئے ہیں؛ یہاں تک کہ میں اَپنی بیت المُقدّس میں بھی اُن کی بدکاری دیکھتا ہُوں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 रब फ़रमाता है, “नबी और इमाम दोनों ही बेदीन हैं। मैंने अपने घर में भी उनका बुरा काम पाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 رب فرماتا ہے، ”نبی اور امام دونوں ہی بےدین ہیں۔ مَیں نے اپنے گھر میں بھی اُن کا بُرا کام پایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:11
24 حوالہ جات  

اُس کے نبی لاف زن اور دغاباز ہیں۔ اُس کے کاہِنوں نے پاک کو ناپاک ٹھہرایا اور اُنہوں نے شرِیعت کو مروڑا ہے۔


اِس لِئے کے چھوٹوں سے بڑوں تک سب کے سب لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔


کیونکہ جب وہ اپنی اَولاد کو بُتوں کے لِئے ذبح کر چُکِیں تو اُسی دِن میرے مَقدِس میں داخِل ہُوئِیں تاکہ اُسے ناپاک کریں اور دیکھ اُنہوں نے میرے گھر کے اندر اَیسا کام کِیا۔


بلکہ اُس گھر میں جو میرے نام سے کہلاتا ہے اپنی مکرُوہات رکھّیں تاکہ اُسے ناپاک کریں۔


پِھر وہ مُجھے خُداوند کے گھر کے اندرُونی صحن میں لے گیا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ خُداوند کی ہَیکل کے دروازہ پر آستانہ اور مذبح کے درمِیان قرِیباً پچِّیس شخص ہیں جِن کی پِیٹھ خُداوند کی ہَیکل کی طرف ہے اور اُن کے مُنہ مشرِق کے طرف ہیں اور مشرِق کا رُخ کر کے آفتاب کو سِجدہ کر رہے ہیں۔


میرے گھر میں میری محبُوبہ کو کیا کام جب کہ وہ بکثرت شرارت کر چُکی؟ کیا مَنّت اور مُقدّس گوشت تیری شرارت کو دُور کریں گے؟ کیا تُو اِن کے ذرِیعہ سے رہائی پائے گی؟ تُو شرارت کر کے خُوش ہوتی ہے۔


پس مَیں اُن کی بِیویاں اَوروں کو اور اُن کے کھیت اُن کو دُوں گا جو اُن پر قابِض ہوں گے کیونکہ وہ سب چھوٹے سے بڑے تک لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔


اِس لِئے کہ بنی یہُوداؔہ نے میری نظر میں بُرائی کی۔ خُداوند فرماتا ہے اُنہوں نے اُس گھر میں جو میرے نام سے کہلاتا ہے اپنی مکرُوہات رکھّیں تاکہ اُسے ناپاک کریں۔


اِس کے سِوا کاہِنوں کے سب سرداروں اور لوگوں نے اَور قَوموں کے سب نفرتی کاموں کے مُطابِق بڑی بدکارِیاں کِیں اور اُنہوں نے خُداوند کے گھر کو جِسے اُس نے یروشلیِم میں مُقدّس ٹھہرایا تھا ناپاک کِیا۔


اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے ستّر شخص اُن کے آگے کھڑے ہیں اور یازنیاؔہ بِن سافن اُن کے وسط میں کھڑا ہے اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُور دان ہے اور خُوشبُو بخُور کا بادل اُٹھ رہا ہے۔


اور اُن کے خُوب صُورت زیور شَوکت کے لِئے تھے پر اُنہوں نے اُن سے اپنی نفرتی مُورتیں اور مکرُوہ چِیزیں بنائِیں اِس لِئے مَیں نے اُن کے لِئے اُن کو ناپاک چِیز کی مانِند کر دِیا۔


اِسی لِئے ربُّ الافواج نبِیوں کی بابت یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو ناگدَونا کِھلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا کیونکہ یروشلیِم کے نبیوں ہی سے تمام مُلک میں بے دِینی پَھیلی ہے۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


اور جو کھودی ہُوئی مُورت اُس نے بنوائی تھی اُس کو خُدا کے گھر میں نصب کِیا جِس کی بابت خُدا نے داؤُد اور اُس کے بیٹے سُلیماؔن سے کہا تھا کہ مَیں اِس گھر میں اور یروشلیِم میں جِسے مَیں نے بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے چُن لِیا ہے اپنا نام ابد تک رکُھّوں گا۔


اور اُس نے خُداوند کے گھر کے دونوں صحنوں میں سارے آسمانی لشکر کے لِئے مذبحے بنائے۔


میرے لوگ بھٹکی ہُوئی بھیڑوں کی مانِند ہیں۔ اُن کے چَرواہوں نے اُن کو گُمراہ کر دِیا۔ اُنہوں نے اُن کو پہاڑوں پر لے جا کر چھوڑ دِیا۔ وہ پہاڑوں سے ٹِیلوں پر گئے اور اپنے آرام کا مکان بُھول گئے ہیں۔


اَے خُداوند نظر کر اور دیکھ کہ تُو نے کِس سے یہ کِیا! کیا عَورتیں اپنے پَھل یعنی اپنے لاڈلے بچّوں کو کھائیں؟ کیا کاہِن اور نبی خُداوند کے مَقدِس میں قتل کِئے جائیں؟


اور کاہِنوں کی اَولاد میں یہ لوگ مِلے جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی تِھیں یعنی بنی یشُوع میں سے یُوصدؔق کا بیٹا اور اُس کے بھائی معسیاؔہ اور الِیعزر اور یارِب اور جِدلیاؔہ۔


اور بنی لاوی جو مُجھ سے دُور ہو گئے جب اِسرائیل گُمراؔہ ہُؤا کیونکہ وہ اپنے بُتوں کی پَیروی کر کے مُجھ سے گُمراہ ہُوئے۔ وہ بھی اپنی بدکرداری کی سزا پائیں گے۔


اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات