یرمیاہ 23:10 - کِتابِ مُقادّس10 یقِیناً زمِین بدکاروں سے پُر ہے۔ لَعنت کے سبب سے زمِین ماتم کرتی ہے۔ مَیدان کی چراگاہیں سُوکھ گئِیں کیونکہ اُن کی روِش بُری اور اُن کا زور ناحق ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ10 مُلک زناکاروں سے بھرا پڑا ہے؛ لعنت کے سبب سے یہ زمین خشک ہو گئی ہے اَور بیابان کی چراگاہیں بھی خشک ہو گئی ہیں۔ نبی بدی کی راہ پر چلتے ہیں اَور اَپنے اِختیارات کا ناجائز اِستعمال کرتے ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 यह मुल्क ज़िनाकारों से भरा हुआ है, इसलिए उस पर अल्लाह की लानत है। ज़मीन झुलस गई है, बयाबान की चरागाहों की हरियाली मुरझा गई है। नबी ग़लत राह पर दौड़ रहे हैं, और जिसमें वह ताक़तवर हैं वह ठीक नहीं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 یہ ملک زناکاروں سے بھرا ہوا ہے، اِس لئے اُس پر اللہ کی لعنت ہے۔ زمین جُھلس گئی ہے، بیابان کی چراگاہوں کی ہریالی مُرجھا گئی ہے۔ نبی غلط راہ پر دوڑ رہے ہیں، اور جس میں وہ طاقت ور ہیں وہ ٹھیک نہیں۔ باب دیکھیں |
اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔