Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:22 - کِتابِ مُقادّس

22 ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گی اور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے۔ تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئے شرمسار اور پشیمان ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تمہارے تمام چرواہوں کو ہَوا اُڑا لے جائے گی، اَور تمہارے سَب رفیق جَلاوطن ہوں گے۔ تَب تُم اَپنی ساری بدی کے لیٔے شرمسار اَور پشیمان ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 तेरे तमाम गल्लाबानों को आँधी उड़ा ले जाएगी, और तेरे आशिक़ जिलावतन हो जाएंगे। तब तू अपनी बुरी हरकतों के बाइस शरमिंदा हो जाएगी, क्योंकि तेरी ख़ूब रुसवाई हो जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 تیرے تمام گلہ بانوں کو آندھی اُڑا لے جائے گی، اور تیرے عاشق جلاوطن ہو جائیں گے۔ تب تُو اپنی بُری حرکتوں کے باعث شرمندہ ہو جائے گی، کیونکہ تیری خوب رُسوائی ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:22
24 حوالہ جات  

اُس نابکار چرواہے پر افسوس جو گلّہ کو چھوڑ جاتا ہے! تلوار اُس کے بازُو اور اُس کی دہنی آنکھ پر آ پڑے گی۔ اُس کا بازُو بِالکُل سُوکھ جائے گا اور اُس کی دہنی آنکھ پُھوٹ جائے گی۔


اگرچہ وہ اپنے بھائِیوں میں برومند ہو تَو بھی پُوربی ہوا آئے گی۔ خُداوند کا دَم بیابان سے آئے گا اور اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اور اُس کا چشمہ خُشک ہو جائے گا۔ وہ سب مرغُوب ظرُوف کا خزانہ لُوٹ لے گا۔


بُہت سے چرواہوں نے میرے تاکِستان کو خراب کِیا۔ اُنہوں نے میرے بخرہ کو پامال کِیا۔ میرے دِل پسندؔب خرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔


کیونکہ چرواہے حَیوان بن گئے اور خُداوند کے طالِب نہ ہُوئے اِس لِئے وہ کامیاب نہ ہُوئے اور اُن کے سب گلّے تِتّربِتّر ہو گئے۔


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


اور ہم تو سب کے سب اَیسے ہیں جَیسے ناپاک چِیز اور ہماری تمام راست بازی ناپاک لِباس کی مانِند ہے اور ہم سب پتّے کی طرح کُملا جاتے ہیں اور ہماری بدکرداری آندھی کی مانِند ہم کو اُڑا لے جاتی ہے۔


اور مَیں نے ایک مہِینے میں تِین چرواہوں کو ہلاک کِیا کیونکہ میری جان اُن سے بیزار تھی اور اُن کے دِل میں مُجھ سے کراہِیّت تھی۔


ہوا نے اُسے اپنے دامن میں اُٹھا لِیا۔ وہ اپنی قُربانِیوں سے شرمِندہ ہوں گے۔


وہاں سے بھی تُو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر نِکلے گی کیونکہ خُداوند نے اُن کو جِن پر تُو نے اِعتماد کِیا حقِیر جانا اور تُو اُن سے کامیاب نہ ہو گی۔


کاہِنوں نے نہ کہا کہ خُداوند کہاں ہے؟ اور اہلِ شرِیعت نے مُجھے نہ جانا اور چرواہوں نے مُجھ سے سرکشی کی اور نبِیوں نے بعل کے نام سے نبُوّت کی اور اُن چِیزوں کی پَیروی کی جِن سے کُچھ فائِدہ نہیں۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو میرے بندے کھائیں گے پر تُم بُھوکے رہو گے۔ میرے بندے پِئیں گے پر تُم پِیاسے رہو گے۔ میرے بندے شادمان ہوں گے پر تُم شرمِندہ ہو گے۔


تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟ اگرچہ تُو لال جوڑا پہنے۔ اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو۔ اگرچہ تُو اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائے تُو عبث اپنے آپ کو خُوب صُورت بنائے گی۔ تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے۔ وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔


اور نبی محض ہوا ہو جائیں گے اور کلام اُن میں نہیں ہے۔ اُن کے ساتھ اَیسا ہی ہو گا۔


خُداوند فرماتا ہے کیا وہ مُجھ ہی کو غضب ناک کرتے ہیں؟ کیا وہ اپنی ہی رُوسِیاہی کے لِئے نہیں کرتے؟


تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات