Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:14 - کِتابِ مُقادّس

14 جو کہتا ہے مَیں اپنے لِئے بڑا مکان اور ہوادار بالاخانہ بناؤُں گا اور وہ اپنے لِئے جھنجھریاں بناتا ہے اور دیودار کی لکڑی کی چھت لگاتا ہے اور اُسے شنگرفی کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ کہتاہے، ’میں اَپنے لیٔے ایک عالیشان محل تعمیر کراؤں گا، جِس میں نہایت وسیع اَور فراخ بالاخانے ہوں گے۔‘ چنانچہ وہ اُس میں بڑی بڑی کھڑکیاں، اَور اُن میں دیودار کی چوکھٹ بِٹھاتا ہے، اَور اُسے سُرخ رنگ سے آراستہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह कहता है, ‘मैं अपने लिए कुशादा महल बनवा लूँगा जिसकी दूसरी मनज़िल पर बड़े बड़े कमरे होंगे। मैं घर में बड़ी खिड़कियाँ बनवाकर दीवारों को देवदार की लकड़ी से ढाँप दूँगा। इसके बाद मैं उसे सुर्ख़ रंग से आरास्ता करूँगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ کہتا ہے، ’مَیں اپنے لئے کشادہ محل بنوا لوں گا جس کی دوسری منزل پر بڑے بڑے کمرے ہوں گے۔ مَیں گھر میں بڑی کھڑکیاں بنوا کر دیواروں کو دیودار کی لکڑی سے ڈھانپ دوں گا۔ اِس کے بعد مَیں اُسے سرخ رنگ سے آراستہ کروں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:14
13 حوالہ جات  

تو بادشاہ نے ناتن نبی سے کہا دیکھ مَیں تو دیودار کی لکڑیوں کے گھر میں رہتا ہُوں پر خُدا کا صندُوق پردوں کے اندر رہتا ہے۔


کہ کیا تُمہارے لِئے مُسقّف گھروں میں رہنے کا وقت ہے جب کہ یہ گھر وِیران پڑا ہے؟


اگر ادُوم کہے ہم برباد تو ہُوئے پر وِیران جگہوں کو پِھر آ کر تعمِیر کریں گے تو ربُّ الافواج فرماتا ہے اگرچہ وہ تعمِیر کریں پر مَیں ڈھاؤُں گا اور لوگ اُن کا یہ نام رکھّیں گے شرارت کا مُلک۔ وہ لوگ جِن پر ہمیشہ خُداوند کا قہر ہے۔


بادشاہ نے فرمایا کیا یہ بابلِ اعظم نہیں جِس کو مَیں نے اپنی توانائی کی قُدرت سے تعمِیر کِیا ہے کہ داراُلسّلطنت اور میرے جاہ و جلال کا نمُونہ ہو؟


اور سب لوگ معلُوم کریں گے یعنی بنی اِفرائِیم اور اہلِ سامرؔیہ جو تکبُّر اور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔


ہمارے گھر کے شہتِیر دیودار کے اور ہماری کڑِیاں صنوبر کی ہیں۔


اپنا کام باہر تیّار کر۔ اُسے اپنے لِئے کھیت میں درُست کر لے اور اُس کے بعد اپنا گھر بنا۔


فساد پسند خطا پسند ہے اور اپنے دروازہ کو بُلند کرنے والا ہلاکت کا طالِب۔


اور اُس نے بڑے گھر کی چھت صنوبر کے تختوں سے پٹوائی جِن پر چوکھا سونا منڈھا تھا اور اُس کے اُوپر کھجُور کے درخت اور زنجِیریں بنائِیں۔


اور اُس نے بدکاری میں ترقّی کی کیونکہ جب اُس نے دِیوار پر مَردوں کی صُورتیں دیکِھیں یعنی کسدیوں کی تصوِیریں جو شنگرف سے کھِنچی ہُوئی تِھیں۔


خُداوند خُدا نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے خُداوند ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں یعقُوبؔ کی حشمت سے نفرت رکھتا ہُوں اور اُس کے قصروں سے مُجھے عداوت ہے۔ اِس لِئے مَیں شہر کو اُس کی ساری معمُوری سمیت حوالہ کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات