یرمیاہ 22:13 - کِتابِ مُقادّس13 اُس پر افسوس جو اپنے گھر کو بے اِنصافی سے اور اپنے بالا خانوں کو ظُلم سے بناتا ہے۔ جو اپنے پڑوسی سے بیگار لیتا ہے اور اُس کی مزدُوری اُسے نہیں دیتا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ13 ”افسوس اُس پرجو اَپنا محل ناجائز طریقوں سے، اَور اَپنے بالاخانہ کو بےاِنصافی سے تعمیر کرتا ہے، جو اَپنے ہم وطنوں سے بِنا اُجرت کام کرواتا ہے، اَور اُنہیں مزدُوری نہیں دیتا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 यहूयक़ीम बादशाह पर अफ़सोस जो नाजायज़ तरीक़े से अपना घर तामीर कर रहा है, जो नाइनसाफ़ी से उस की दूसरी मनज़िल बना रहा है। क्योंकि वह अपने हमवतनों को मुफ़्त में काम करने पर मजबूर कर रहा है और उन्हें उनकी मेहनत का मुआवज़ा नहीं दे रहा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 یہویقیم بادشاہ پر افسوس جو ناجائز طریقے سے اپنا گھر تعمیر کر رہا ہے، جو ناانصافی سے اُس کی دوسری منزل بنا رہا ہے۔ کیونکہ وہ اپنے ہم وطنوں کو مفت میں کام کرنے پر مجبور کر رہا ہے اور اُنہیں اُن کی محنت کا معاوضہ نہیں دے رہا۔ باب دیکھیں |
اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔