Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 21:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں لڑائی کے ہتھیاروں کو جو تُمہارے ہاتھ میں ہیں جِن سے تُم شاہِ بابل اور کسدیوں کے خِلاف جو فصِیل کے باہر تُمہارا مُحاصرہ کِئے ہُوئے ہیں لڑتے ہو پھیر دُوں گا اور مَیں اُن کو اِس شہر کے بِیچ میں اِکٹّھے کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ’یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: دیکھو، مَیں جنگ کے اُن ہتھیاروں کو جو تمہارے ہاتھ میں ہیں اَور جِن سے تُم شاہِ بابیل اَور اُن کَسدیوں پر حملہ کے لیٔے اِستعمال کرنے والے ہو، جو تمہاری فصیل کا محاصرہ باہر سے کئے ہُوئے ہیں، حقیقتاً میں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے خِلاف اِس شہر کے مرکز میں جمع کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 रब जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, ‘बेशक शहर से निकलकर बाबल की मुहासरा करनेवाली फ़ौज और उसके बादशाह से लड़ो। लेकिन मैं तुम्हें पीछे धकेलकर शहर में पनाह लेने पर मजबूर करूँगा। वहाँ उसके बीच में ही तुम अपने हथियारों समेत जमा हो जाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 رب جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ’بےشک شہر سے نکل کر بابل کی محاصرہ کرنے والی فوج اور اُس کے بادشاہ سے لڑو۔ لیکن مَیں تمہیں پیچھے دھکیل کر شہر میں پناہ لینے پر مجبور کروں گا۔ وہاں اُس کے بیچ میں ہی تم اپنے ہتھیاروں سمیت جمع ہو جاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 21:4
23 حوالہ جات  

کہ وہ کسدیوں سے لڑنے آئے ہیں اور اُن کو آدمِیوں کی لاشوں سے بھریں گے۔ جِن کو مَیں نے اپنے قہر و غضب سے قتل کِیا ہے اور جِن کی تمام شرارت کے سبب سے مَیں نے اِس شہر سے اپنا مُنہ چُھپایا ہے۔


اور وہ صِدقیاہ کو بابل میں لے جائے گا اور جب تک مَیں اُس کو یاد نہ فرماؤُں وہ وہِیں رہے گا۔ خُداوند فرماتا ہے ہرچند تُم کسدیوں کے ساتھ جنگ کرو گے پر کامیاب نہ ہو گے؟


پہاڑوں میں ایک ہجُوم کا شور ہے۔ گویا بڑے لشکر کا! مُملکتوں کی قَوموں کے اِجتماع کا غَوغا ہے! ربُّ الافواج جنگ کے لِئے لشکر جمع کرتا ہے۔


مَیں تُم کو بتاتا ہُوں کہ اب مَیں اپنے تاکِستان سے کیا کرُوں گا۔ مَیں اُس کی باڑ گِرا دُوں گا اور وہ چراگاہ ہو گا۔ اُس کا اِحاطہ توڑ ڈالُوں گا اور وہ پامال کِیا جائے گا۔


کیونکہ مَیں سب قَوموں کو فراہم کرُوں گا کہ یروشلیِم سے جنگ کریں اور شہر لے لِیا جائے گا اور گھر لُوٹے جائیں گے اور عَورتیں بے حُرمت کی جائیں گی اور آدھا شہر اسِیری میں جائے گا لیکن باقی لوگ شہر ہی میں رہیں گے۔


خُداوند نے اپنے مذبح کو ردّ کِیا۔ اُس نے اپنے مَقدِس سے نفرت کی۔ اُس کے قصروں کی دِیواروں کو دُشمن کے حوالہ کر دِیا۔ اُنہوں نے خُداوند کے گھر میں اَیسا شور مچایا جَیسا عِید کے دِن۔


خُداوند دُشمن کی مانِند ہو گیا۔ وہ اِسرائیل کو نِگل گیا۔ وہ اُس کے تمام قصروں کو نِگل گیا۔ اُس نے اُس کے قلعے مِسمار کر دِئے۔ اور اُس نے دُخترِ یہُوداؔہ میں ماتم و نَوحہ فراوان کر دِیا۔


اور شاہِ بابل کے سب سردار یعنی نَیرگل سراضر۔ سمگرنبُو۔ سر سکِیم خواجہ سراؤں کا سردار۔ نَیرگل سراضر مجُوسِیوں کا سردار اور شاہِ بابل کے باقی سردار داخِل ہُوئے اور درمِیانی پھاٹک پر بَیٹھے۔


بادشاہ غضب ناک ہُؤا اور اُس نے اپنا لشکر بھیج کر اُن خُونِیوں کو ہلاک کر دِیا اور اُن کا شہر جلا دِیا۔


اگرچہ وہ اپنے بچّوں کو پالیں تَو بھی مَیں اُن کو چِھین لُوں گا تاکہ کوئی آدمی باقی نہ رہے کیونکہ جب مَیں بھی اُن سے دُور ہو جاؤُں تو اُن کی حالت قابِل افسوس ہوگی۔


اور دیگیں اور بیلچے اور گُلگِیر اور لگن اور چمچے اور پِیتل کے تمام برتن جو وہاں کام آتے تھے لے گئے۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تُجھ کو تیرے لِئے اور تیرے سب دوستوں کے لِئے دہشت کا باعِث بناؤُں گا اور وہ اپنے دُشمنوں کی تلوار سے قتل ہوں گے اور تیری آنکھیں دیکھیں گی اور مَیں تمام یہُوداؔہ کو شاہِ بابل کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اُن کو اسِیر کر کے بابل میں لے جائے گا اور اُن کو تلوار سے قتل کرے گا۔


تب یَرمِیاؔہ نے اُن سے کہا تُم صِدقِیاہ سے یُوں کہنا۔


کیونکہ شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ نے اُسے یہ کہہ کر قَید کِیا کہ تُو کیوں نبُوّت کرتا اور کہتا ہے کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس شہر کو شاہِ بابل کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اِسے لے لے گا۔


دمدموں کو دیکھ۔ وہ شہر تک آ پُہنچے ہیں کہ اُسے فتح کر لیں اور شہر تلوار اور کال اور وبا کے سبب سے کسدیوں کے حوالہ کر دِیا گیا ہے جو اُس پر چڑھ آئے اور جو کُچھ تُو نے فرمایا پُورا ہُؤا اور تُو آپ دیکھتا ہے۔


اِس لِئے خُداوند ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے دیکھ مَیں یہُوداؔہ پر اور یروشلیِم کے تمام باشِندوں پر وہ سب مُصِیبت جِس کا مَیں نے اُن کے خِلاف اِعلان کِیا ہے لاؤُں گا کیونکہ مَیں نے اُن سے کلام کِیا پر وہ شِنوا نہ ہُوئے اور مَیں نے اُن کو بُلایا پر اُنہوں نے جواب نہ دِیا۔


اُس نے قہرِ شدِید میں اِسرائیل کا سِینگ بِالکُل کاٹ ڈالا۔ اُس نے دُشمن کے سامنے سے دہنا ہاتھ کھینچ لِیا اور اُس نے شُعلہ زن آگ کی طرح جو چاروں طرف بھسم کرتی ہے یعقُوبؔ کو جلا دِیا۔


اور تیری کمان تیرے بائیں ہاتھ سے چُھڑا دُوں گا اور تیرے تِیر تیرے دہنے ہاتھ سے گِرا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات