Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 21:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اَے وادی کی بسنے والی! اَے مَیدان کی چٹان پر رہنے والی جو کہتی ہے کہ کَون ہم پر حملہ کرے گا یا ہمارے مسکنوں میں کَون آ گُھسے گا؟ خُداوند فرماتا ہے مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے یروشلیمؔ، تُم جو اِس وادی کے اُوپر ہموار چٹّان پر مَسکن گزیں ہو، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں تمہارا مُخالف ہُوں، تُم کہتے ہو کہ، ”ہم پر کون حملہ کر سَکتا ہے؟ اَور ہماری پناہ گاہ میں کون داخل ہو سَکتا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 रब फ़रमाता है कि ऐ यरूशलम, तू वादी के ऊपर ऊँची चट्टान पर रहकर फ़ख़र करती है कि कौन हम पर हमला करेगा, कौन हमारे घरों में घुस सकता है? लेकिन अब मैं ख़ुद तुझसे निपट लूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 رب فرماتا ہے کہ اے یروشلم، تُو وادی کے اوپر اونچی چٹان پر رہ کر فخر کرتی ہے کہ کون ہم پر حملہ کرے گا، کون ہمارے گھروں میں گھس سکتا ہے؟ لیکن اب مَیں خود تجھ سے نپٹ لوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 21:13
21 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُم نے جُھوٹ کہا ہے اور بُطلان دیکھا اِس لِئے خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ مَیں تُمہارا مُخالِف ہُوں۔


رُویِ زمِین کے بادشاہ اور دُنیا کے باشِندے باور نہیں کرتے تھے کہ مُخالِف اور دُشمن یروشلیِم کے پھاٹکوں سے گُھس آئیں گے


اُس کے سردار رِشوت لے کر عدالت کرتے ہیں اور اُس کے کاہِن اُجرت لے کر تعلِیم دیتے ہیں اور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر فال گِیری کرتے ہیں تَو بھی وہ خُداوند پر تکیہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا خُداوند ہمارے درمِیان نہیں؟ پس ہم پر کوئی بلا نہ آئے گی۔


اَے مغرُور دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کیونکہ تیرا وقت آ پُہنچا ہاں وہ وقت جب مَیں تُجھے سزا دُوں۔


جَیسے یروشلِیم پہاڑوں سے گِھرا ہے وَیسے ہی اب سے ابد تک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔


تیری ہَیبت اور تیرے دِل کے غرُور نے تُجھے فریب دِیا ہے۔ اَے تُو جو چٹانوں کے شِگافوں میں رہتی ہے اور پہاڑوں کی چوٹِیوں پر قابِض ہے اگرچہ تُو عُقاب کی طرح اپنا آشیانہ بُلندی پر بنائے تَو بھی مَیں وہاں سے تُجھے نِیچے اُتارُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور مَیں آپ اپنے بڑھائے ہُوئے ہاتھ سے اور قُوّتِ بازُو سے تُمہارے خِلاف لڑُوں گا۔ ہاں قہر و غضب سے بلکہ قہرِ شدِید سے۔


رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟


دیکھ خُداوند فرماتا ہے اَے ہلاک کرنے والے پہاڑ جو تمام رُویِ زمِین کو ہلاک کرتا ہے! مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور مَیں اپنا ہاتھ تُجھ پر بڑھاؤُں گا اور چٹانوں پر سے تُجھے لُڑھکاؤُں گا اور تُجھے جلا ہُؤا پہاڑ بنا دُوں گا۔


جُھوٹی باتوں پر بھروسا نہ کرو اور یُوں نہ کہتے جاؤ کہ یہ ہے خُداوند کی ہَیکل۔ خُداوند کی ہَیکل۔ خُداوند کی ہَیکل۔


اور تُو اُس روز اپنے بیٹے کو یہ بتانا کہ اِس دِن کو مَیں اُس کام کے سبب سے مانتا ہُوں جو خُداوند نے میرے لِئے اُس وقت کِیا جب مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکلا۔


اور اُنہوں نے سکّاتؔ سے کُوچ کر کے بیابان کے کنارے ایتاؔم میں ڈیرا کِیا۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ہاں مَیں ہی تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے درمِیان سب قَوموں کی آنکھوں کے سامنے تُجھے سزا دُوں گا۔


اور اُس سے کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور اپنی تلوار مِیان سے نِکال لُوں گا اور تیرے صادِقوں اور تیرے شرِیروں کو تیرے درمِیان سے کاٹ ڈالُوں گا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں چرواہوں کا مُخالِف ہُوں اور اپنا گلّہ اُن کے ہاتھ سے طلب کرُوں گا اور اُن کو گلّہ بانی سے معزُول کرُوں گا اور چرواہے آیندہ کو اپنا پیٹ نہ بھر سکیں گے کیونکہ مَیں اپنا گلّہ اُن کے مُنہ سے چُھڑا لُوں گا تاکہ وہ اُن کی خُوراک نہ ہو۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور اُس کے رتھوں کو جلا کر دُھواں بنا دُوں گا اور تلوار تیرے جوان بَبروں کو کھا جائے گی اور مَیں تیرا شِکار زمِین پر سے مِٹا ڈالُوں گا اور تیرے ایلچِیوں کی آواز پِھر سُنائی نہ دے گی۔


اَے میرے پہاڑ جو مَیدان میں ہے! مَیں تیرا مال اور تیرے سب خزانے اور تیرے اُونچے مقام جِن کو تُو نے اپنی تمام سرحدّوں پر گُناہ کے لِئے بنایا لُٹاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات