Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 20:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور اگر مَیں کہُوں کہ مَیں اُس کا ذِکر نہ کرُوں گا نہ پِھر کبھی اُس کے نام سے کلام کرُوں گا تو اُس کا کلام میرے دِل میں جلتی آگ کی مانِند ہے جو میری ہڈِّیوں میں پوشِیدہ ہے اور مَیں ضبط کرتے کرتے تھک گیا اور مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لیکن اگر مَیں کہُوں، ”میں یَاہوِہ کا ذِکر نہ کروں گا، نہ اُن کے نام سے پھر کبھی کلام کروں گا،“ تو آپ کا کلام میرے دِل میں آگ کی مانند دہکنے لگتا ہے، گویا میری ہڈّیوں میں جلتی ہوئی آگ ہو۔ جسے میں ضَبط کرتے کرتے تھک گیا؛ اَور اَب مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन अगर मैं कहूँ, “आइंदा मैं न रब का ज़िक्र करूँगा, न उसका नाम लेकर बोलूँगा” तो फिर उसका कलाम आग की तरह मेरे दिल में भड़कने लगता है। और यह आग मेरी हड्डियों में बंद रहती और कभी नहीं निकलती। मैं इसे बरदाश्त करते करते थक गया हूँ, यह मेरे बस की बात नहीं रही।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن اگر مَیں کہوں، ”آئندہ مَیں نہ رب کا ذکر کروں گا، نہ اُس کا نام لے کر بولوں گا“ تو پھر اُس کا کلام آگ کی طرح میرے دل میں بھڑکنے لگتا ہے۔ اور یہ آگ میری ہڈیوں میں بند رہتی اور کبھی نہیں نکلتی۔ مَیں اِسے برداشت کرتے کرتے تھک گیا ہوں، یہ میرے بس کی بات نہیں رہی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 20:9
21 حوالہ جات  

میرا دِل اندر ہی اندر جل رہا تھا۔ سوچتے سوچتے آگ بھڑک اُٹھی۔ تب مَیں اپنی زُبان سے کہنے لگا


کیونکہ مُمکِن نہیں کہ جو ہم نے دیکھا اور سُنا ہے وہ نہ کہیں۔


اور رُوح مُجھے اُٹھا کر لے گئی۔ سو مَیں تلخ دِل اور غضب ناک ہو کر روانہ ہُؤا اور خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر غالِب تھا۔


جب پَولُس اتھینے میں اُن کی راہ دیکھ رہا تھا تو شہر کو بُتوں سے بَھرا ہُؤا دیکھ کر اُس کا جی جل گیا۔


اِس لِئے مَیں خُداوند کے قہر سے لبریز ہُوں۔ مَیں اُسے ضبط کرتے کرتے تنگ آ گیا۔ بازاروں میں بچّوں پر اور جوانوں کی جماعت پر اُسے اُنڈیل دے کیونکہ شَوہر اپنی بِیوی کے ساتھ اور بُوڑھا کُہن سال کے ساتھ گرِفتار ہو گا۔


یِسُوعؔ نے اُس سے کہا جو کوئی اپنا ہاتھ ہَل پر رکھ کر پِیچھے دیکھتا ہے وہ خُدا کی بادشاہی کے لائِق نہیں۔


اور جب سِیلاؔس اور تِیمُتِھیُس مَکِدُنیہ سے آئے تو پَولُس کلام سُنانے کے جوش سے مجبُور ہو کر یہُودِیوں کے آگے گواہی دے رہا تھا کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے۔


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


نبِیوں کی بابت۔ میرا دِل میرے اندر ٹُوٹ گیا۔ میری سب ہڈِّیاں تھرتھراتی ہیں۔ خُداوند اور اُس کے پاک کلام کے سبب سے مَیں متوالا سا ہُوں اور اُس شخص کی مانِند جو مَے سے مغلُوب ہو۔


کیا میرا کلام آگ کی مانِند نہیں ہے؟ خُداوند فرماتا ہے اور ہتھوڑے کی مانِند جو چٹان کو چِکنا چُور کر ڈالتا ہے؟


پِھر اُس نے مُجھے کہا اَے آدمؔ زاد اِس طُومار کو جو مَیں تُجھے دیتا ہُوں کھا جا اور اُس سے اپنا پیٹ بھر لے۔ تب مَیں نے کھایا اور وہ میرے مُنہ میں شہد کی مانِند مِیٹھا تھا۔


شیرِ بَبر گرجا ہے۔ کَون نہ ڈرے گا؟ خُداوند خُدا نے فرمایا ہے۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟


کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینوؔہ کو جا اور اُس کے خِلاف مُنادی کر کیونکہ اُن کی شرارت میرے حضُور پُہنچی ہے۔


لیکن یُوناؔہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو بھاگا اور یافا میں پُہنچا اور وہاں اُسے ترسِیس کو جانے والا جہاز مِلا اور وہ کِرایہ دے کر اُس میں سوار ہُؤا تاکہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو اہلِ جہاز کے ساتھ جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات