Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 20:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اَے خُداوند! تُو نے مُجھے ترغِیب دی ہے اور مَیں نے مان لِیا۔ تُو مُجھ سے توانا تھا اور تُو غالِب آیا۔ مَیں دِن بھر ہنسی کا باعِث بنتا ہُوں۔ ہر ایک میری ہنسی اُڑاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَے یَاہوِہ، آپ نے مُجھے ترغیب دی اَور مَیں فریب کا شِکار ہو گیا؛ آپ مُجھ سے زورآور تھے اِس لئے مُجھ پر غالب ہُوئے۔ میں دِن بھر ہنسی کا باعث بنتا ہُوں؛ اَور ہر کویٔی میرا مذاق اُڑاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐ रब, तूने मुझे मनवाया, और मैं मान गया। तू मुझे अपने क़ाबू में लाकर मुझ पर ग़ालिब आया। अब मैं पूरा दिन मज़ाक़ का निशाना बना रहता हूँ। हर एक मेरी हँसी उड़ाता रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اے رب، تُو نے مجھے منوایا، اور مَیں مان گیا۔ تُو مجھے اپنے قابو میں لا کر مجھ پر غالب آیا۔ اب مَیں پورا دن مذاق کا نشانہ بنا رہتا ہوں۔ ہر ایک میری ہنسی اُڑاتا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 20:7
32 حوالہ جات  

سزا کے دِن آ گئے۔ جزا کا وقت آ پُہنچا۔ اِسرائیل کو معلُوم ہو جائے گا کہ اُس کی بدکرداری کی کثرت اور عداوت کی زِیادتی کے باعِث نبی بیوُقُوف ہے۔ رُوحانی آدمی دِیوانہ ہے۔


مَیں اپنے سب لوگوں کے لِئے مضحکہ اور دِن بھر اُن کا راگ ہُوں


اور رُوح مُجھے اُٹھا کر لے گئی۔ سو مَیں تلخ دِل اور غضب ناک ہو کر روانہ ہُؤا اور خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر غالِب تھا۔


اور اگر مَیں کہُوں کہ مَیں اُس کا ذِکر نہ کرُوں گا نہ پِھر کبھی اُس کے نام سے کلام کرُوں گا تو اُس کا کلام میرے دِل میں جلتی آگ کی مانِند ہے جو میری ہڈِّیوں میں پوشِیدہ ہے اور مَیں ضبط کرتے کرتے تھک گیا اور مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


بعض ٹھٹّھوں میں اُڑائے جانے اور کوڑے کھانے بلکہ زنجِیروں میں باندھے جانے اور قَید میں پڑنے سے آزمائے گئے۔


یا صِرف مُجھے اور برنباؔس کو ہی مِحنت مُشقّت سے باز رہنے کا اِختیار نہیں؟


جب اُنہوں نے مُردوں کی قِیامت کا ذِکر سُنا تو بعض ٹھٹّھا مارنے لگے اور بعض نے کہا کہ یہ بات ہم تُجھ سے پِھر کبھی سُنیں گے۔


اور چند اِپِکُوری اور ستوئیِکی فیلسُوف اُس کا مُقابلہ کرنے لگے۔ بعض نے کہا کہ یہ بکواسی کیا کہنا چاہتا ہے؟ اَوروں نے کہا یہ غَیر معبُودوں کی خبر دینے والا معلُوم ہوتا ہے۔ اِس لِئے کہ وہ یِسُوع اور قِیامت کی خُوشخبری دیتا تھا۔


پِھر ہیرودؔیس نے اپنے سِپاہیوں سمیت اُسے ذلِیل کِیا اور ٹھٹّھوں میں اُڑایا اور چمک دار پوشاک پہنا کر اُس کو پِیلاطُسؔ کے پاس واپس بھیجا۔


فریسی جو زر دوست تھے اِن سب باتوں کو سُن کر اُسے ٹھٹّھے میں اُڑانے لگے۔


لیکن مَیں خُداوند کی رُوح کے باعِث قُوّت و عدالت اور دِلیری سے معمُور ہُوں تاکہ یعقُوب کو اُس کا گُناہ اور اِسرائیلؔ کو اُس کی خطا جتاؤُں۔


کہ خُداوند نے یہویدؔع کاہِن کی جگہ تُجھ کو کاہِن مُقرّر کِیا کہ تُو خُداوند کے گھر کے ناظِموں میں ہو اور ہر ایک مجنُون اور نبُوّت کے مُدعی کو قَید کرے اور کاٹھ میں ڈالے۔


مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔


میرا درد کیوں دائِمی اور میرا زخم کیوں لاعِلاج ہے کہ صِحت پذِیر نہیں ہوتا؟ کیا تُو میرے لِئے سراسر دھوکے کی ندی سا ہو گیا ہے۔ اُس پانی کی مانِند جِس کو قِیام نہیں؟


اَے میری ماں مُجھ پر افسوس کہ مَیں تُجھ سے تمام دُنیا کے لِئے لڑاکا آدمی اور جھگڑالُو شخص پَیدا ہُؤا! مَیں نے تو نہ سُود پر قرض دِیا اور نہ قرض لِیا تَو بھی اُن میں سے ہر ایک مُجھ پر لَعنت کرتا ہے۔


اور وہاں سے وہ بَیت اؔیل کو چلا اور جب وہ راہ میں جا رہا تھا تو اُس شہر کے چھوٹے لڑکے نِکلے اور اُسے چِڑا کر کہنے لگے چڑھا چلا جا اَے گنجے سر والے! چڑھا چلا جا اَے گنجے سر والے!


مَیں اُس آدمی کی طرح ہُوں جو اپنے پڑوسی کے لِئے ہنسی کا نِشانہ بنا ہے۔ مَیں وہ آدمی تھا جو خُدا سے دُعا کرتا اور وہ اُس کی سُن لیتا تھا۔ راست اور کامِل آدمی ہنسی کا نِشانہ ہوتا ہی ہے۔


مغرُوروں نے مُجھے بُہت ٹھٹھّوں میں اُڑایا۔ تَو بھی مَیں نے تیری شرِیعت سے کنارہ نہیں کِیا۔


اور صِدقیاہ بادشاہ نے یَرمِیاؔہ سے کہا کہ مَیں اُن یہُودِیوں سے ڈرتا ہُوں جو کسدیوں سے جا مِلے ہیں۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ مُجھے اُن کے حوالہ کریں اور وہ مُجھ پر طعنہ ماریں۔


اور اُس نے خُداوند سے یُوں دُعا کی کہ اَے خُداوند جب مَیں اپنے وطن ہی میں تھا اور ترسِیس کو بھاگنے والا تھا تو کیا مَیں نے یِہی نہ کہا تھا؟ مَیں جانتا تھا کہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے جو قہر کرنے میں دھِیما اور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔


اور اب مَیں اُن کا گِیت بنا ہُوں۔ بلکہ اُن کے لِئے ضربُ المثل ہُوں۔


کیونکہ خُداوند نے جب اُس کا ہاتھ مُجھ پر غالِب ہُؤا اور اِن لوگوں کی راہ میں چلنے سے مُجھے منع کِیا تو مُجھ سے یُوں فرمایا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات