Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:36 - کِتابِ مُقادّس

36 تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 تُم اَپنی راہیں بدلنے کو، اِس قدر جدّوجہد کیوں کرتے ہو؟ مِصر بھی تُمہیں وَیسے ہی مایوس کرےگا جَیسے اشُور نے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 तू कभी इधर, कभी इधर जाकर इतनी आसानी से अपना रुख़ क्यों बदलती है? यक़ीन कर कि जिस तरह तू अपने इत्तहादी असूर से मायूस होकर शरमिंदा हुई है उसी तरह तू नए इत्तहादी मिसर से भी नादिम हो जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 تُو کبھی اِدھر، کبھی اُدھر جا کر اِتنی آسانی سے اپنا رُخ کیوں بدلتی ہے؟ یقین کر کہ جس طرح تُو اپنے اتحادی اسور سے مایوس ہو کر شرمندہ ہوئی ہے اُسی طرح تُو نئے اتحادی مصر سے بھی نادم ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:36
22 حوالہ جات  

اَے برگشتہ بیٹی تُو کب تک آوارہ پِھرے گی؟ کیونکہ خُداوند نے زمِین پر ایک نئی چِیز پَیدا کی ہے کہ عَورت مَرد کی حِمایت کرے گی۔


جب اِفرائِیم نے اپنی بِیماری اور یہُوداؔہ نے اپنے زخم کو دیکھا تو اِفرائِیم اسُور کو گیا اور اُس مُخالِف بادشاہ کو دعوت دی لیکن وہ نہ تُم کو شِفا دے سکتا ہے اور نہ تُمہارے زخم کا اِندِمال کر سکتا ہے۔


اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔


تُو کیونکر کہتی ہے مَیں ناپاک نہیں ہُوں۔ مَیں نے بعلِیم کی پَیروی نہیں کی؟ وادی میں اپنی روِش دیکھ اور جو کُچھ تُو نے کِیا ہے معلُوم کر۔ تُو تیز رَو اُونٹنی کی مانِند ہے جو اِدھر اُدھر دَوڑتی ہے۔


اُس وقت آخز بادشاہ نے اسُور کے بادشاہوں کے پاس کہلا بھیجا کہ اُس کی مدد کریں۔


اسُور ہم کو نہیں بچائے گا۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دست کاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔


اِس کو بھی اسُور میں لے جا کر اُس مُخالِف بادشاہ کی نذر کریں گے۔ اِفرائِیم ندامت اُٹھائے گا اور اِسرائیلؔ اپنی مشورَت سے خجِل ہو گا۔


اِفرائِیم بے وقُوف و بے دانِش فاختہ ہے۔ وہ مِصرؔ کی دُہائی دیتے اور اسُور کو جاتے ہیں۔


جب اُنہوں نے تُجھے ہاتھ میں لِیا تو تُو ٹُوٹ گیا اور اُن سب کے کندھے زخمی کر ڈالے۔ پِھر جب اُنہوں نے تُجھ پر تکیہ کِیا تو تُو ٹُکڑے ٹُکڑے ہو گیا اور اُن سب کی کمریں ہِل گئِیں۔


ہم نے مِصریوں اور اسُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ روٹی سے سیر و آسُودہ ہوں۔


ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُم شاہِ یہُوداؔہ سے جِس نے تُم کو میری طرف بھیجا کہ مُجھ سے دریافت کرو یُوں کہنا کہ دیکھ فرِعونؔ کی فَوج جو تُمہاری مدد کو نِکلی ہے اپنے مُلک مِصرؔ کو لَوٹ جائے گی۔


تُو طلبِ عِشق میں اپنی راہ کو کَیسی آراستہ کرتی ہے! یقِیناً تُو نے فاحِشہ عَورتوں کو بھی اپنی راہیں سِکھائی ہیں۔


اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصرؔ کی راہ میں تُجھے کیا کام؟ اور دریایِ فراؔت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیرا کیا مطلب؟


تب وہ ہِراسان ہوں گے اور کُوش سے جو اُن کی اُمّیدگاہ تھی اور مِصرؔ سے جو اُن کا فخر تھا شرمِندہ ہوں گے۔


قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنا اور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئی کیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہم گِر گئے۔


پِھر تُو نے اہلِ اسُور سے بدکاری کی کیونکہ تُو سیر نہ ہو سکتی تھی۔ ہاں تُو نے اُن سے بھی بدکاری کی پر تَو بھی تُو آسُودہ نہ ہُوئی۔


تُو لُبناؔن پر چڑھ جا اور چِلاّ اور بسن میں اپنی آواز بُلند کر اور عبارِیم پر سے نالہ کر کیونکہ تیرے سب چاہنے والے مارے گئے۔


ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گی اور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے۔ تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئے شرمسار اور پشیمان ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات