Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:33 - کِتابِ مُقادّس

33 تُو طلبِ عِشق میں اپنی راہ کو کَیسی آراستہ کرتی ہے! یقِیناً تُو نے فاحِشہ عَورتوں کو بھی اپنی راہیں سِکھائی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تُم مَحَبّت میں کس قدر اَپنی راہ آراستہ کرنے میں ماہر ہو، یہاں تک کہ بدترین عورتیں بھی تمہاری راہوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 तू इश्क़ ढूँडने में कितनी माहिर है! बदकार औरतें भी तुझसे बहुत कुछ सीख लेती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 تُو عشق ڈھونڈنے میں کتنی ماہر ہے! بدکار عورتیں بھی تجھ سے بہت کچھ سیکھ لیتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:33
12 حوالہ جات  

لیکن تُو فقط اُن کی راہ پر نہیں چلی اور صِرف اُن ہی کے سے گِھنَونے کام نہیں کِئے کیونکہ یہ تو گویا چھوٹی بات تھی بلکہ تُو اپنی تمام روِشوں میں اُن سے بدتر ہو گئی۔


پس دیکھ مَیں نے اپنا ہاتھ تُجھ پر چلایا اور تیرے وظِیفہ کو کم کر دِیا اور تُجھے تیری بدخواہ فلِستِیوں کی بیٹیوں کے قابُو میں کر دِیا جو تیری خراب روِش سے شرمِندہ ہوتی تِھیں۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


تُو کیونکر کہتی ہے مَیں ناپاک نہیں ہُوں۔ مَیں نے بعلِیم کی پَیروی نہیں کی؟ وادی میں اپنی روِش دیکھ اور جو کُچھ تُو نے کِیا ہے معلُوم کر۔ تُو تیز رَو اُونٹنی کی مانِند ہے جو اِدھر اُدھر دَوڑتی ہے۔


اور منسّی نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندوں کو یہاں تک گُمراہ کِیا کہ اُنہوں نے اُن قَوموں سے بھی زِیادہ بدی کی جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے بعلِیم کے ایّام کے لِئے سزا دُوں گا جِن میں اُس نے اُن کے لِئے بخُور جلایا جب وہ بالِیوں اور زیوروں سے آراستہ ہو کر اپنے یاروں کے پِیچھے گئی اور مُجھے بُھول گئی۔


کیا کُنواری اپنے زیور یا دُلہن اپنی آرایش بُھول سکتی ہے؟ پر میرے لوگ تو مُدّتِ مدِید سے مُجھ کو بُھول گئے۔


تیرے ہی دامن پر بے گُناہ مِسکِینوں کا خُون بھی پایا گیا۔ تُو نے اُن کو نقب لگاتے نہیں پکڑا بلکہ اِن ہی سب باتوں کے سبب سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات