Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اَے اِس پُشت کے لوگو! خُداوند کے کلام کا لِحاظ کرو۔ کیا مَیں اِسرائیل کے لِئے بیابان یا تارِیکی کی زمِین ہُؤا؟ میرے لوگ کیوں کہتے ہیں ہم آزاد ہو گئے۔ پِھر تیرے پاس نہ آئیں گے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 ”اَے اِس پُشت کے لوگوں، یَاہوِہ کے کلام پر غور کرو: ”کیا مَیں بنی اِسرائیل کے لیٔے بیابان یا گہری تاریکی کے مُلک کے مانند ہُوں؟ پھر میری قوم کیوں کہتی ہے، ’ہم اَپنے خُدا سے آزاد ہو گئے ہیں؛ اِس لئے اَب دوبارہ آپ کے پاس نہیں آئیں گے‘؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 ऐ मौजूदा नसल, रब के कलाम पर ध्यान दो! क्या मैं इसराईल के लिए रेगिस्तान या तारीकतरीन इलाक़े की मानिंद था? मेरी क़ौम क्यों कहती है, ‘अब हम आज़ादी से इधर-उधर फिर सकते हैं, आइंदा हम तेरे हुज़ूर नहीं आएँगे?’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اے موجودہ نسل، رب کے کلام پر دھیان دو! کیا مَیں اسرائیل کے لئے ریگستان یا تاریک ترین علاقے کی مانند تھا؟ میری قوم کیوں کہتی ہے، ’اب ہم آزادی سے اِدھر اُدھر پھر سکتے ہیں، آئندہ ہم تیرے حضور نہیں آئیں گے؟‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:31
26 حوالہ جات  

لیکن یسُورُوؔن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔ تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔ تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑ دیا اور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔


تُم تو پہلے ہی سے آسُودہ ہو اور پہلے ہی سے دَولت مند ہو اور تُم نے ہمارے بغَیر بادشاہی کی اور کاش کہ تُم بادشاہی کرتے تاکہ ہم بھی تُمہارے ساتھ بادشاہی کرتے!


خُداوند کی آواز شہر کو پُکارتی ہے اور دانِش مند اُس کے نام کا لِحاظ رکھتا ہے۔ عصا اور اُس کے مُقرّر کرنے والے کی سُنو۔


تقُوؔع کے چرواہوں میں سے عامُوؔس کا کلام جو اُس پر شاہِ یہُوداؔہ عُزِّیاہ اور شاہِ اِسرائیل یرُبعاؔم بِن یُوآس کے ایّام میں اِسرائیل کی بابت بَھونچال سے دو سال پہلے رویا میں نازِل ہُؤا۔:-


وہ اپنی چراگاہوں میں سیر ہُوئے اور سیر ہو کر اُن کے دِل میں گُھمنڈ سمایا اور مُجھے بُھول گئے۔


مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگی میں تو کلام نہیں کِیا۔ مَیں نے یعقُوبؔ کی نسل کو نہیں فرمایا کہ عبث میرے طالِب ہو۔ مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اور راستی کی باتیں بیان فرماتا ہُوں۔


اَیسا نہ ہو کہ مَیں سیر ہو کر اِنکار کرُوں اور کہُوں خُداوند کَون ہے؟ یا مبادا مُحتاج ہو کر چوری کرُوں اور اپنے خُدا کے نام کی تکفِیر کرُوں۔


وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔ ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالِک کَون ہے؟


شرِیر اپنے تکبُّر میں کہتا ہے کہ وہ بازپُرس نہیں کرے گا۔ اُس کا خیال سراسر یِہی ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔


تب سردار کاہِن عزریاؔہ نے جو صدُوؔق کے خاندان کا تھا اُسے جواب دِیا کہ جب سے لوگوں نے خُداوند کے گھر میں ہدئے لانا شرُوع کِیا تب سے ہم کھاتے رہے اور ہم کو کافی مِلا اور بُہت بچ رہا ہے کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو برکت بخشی ہے اور وُہی بچا ہُؤا یہ بڑا انبار ہے۔


اِس لِئے کہ جب مَیں اُن کو اُس مُلک میں جِس کی قَسم مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کھائی اور جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے پُہنچا دُوں گا اور وہ خُوب کھا کھا کر موٹے ہو جائیں گے تب وہ اَور معبُودوں کی طرف پِھر جائیں گے اور اُن کی عِبادت کریں گے اور مُجھے حقیر جانیں گے اور میرے عہد کو توڑ ڈالیں گے۔


کیونکہ مُدّت ہُوئی کہ تُو نے اپنے جُوئے کو توڑ ڈالا اور اپنے بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے اور کہا کہ مَیں تابِع نہ رہُوں گی۔ ہاں ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے تُو بدکاری کے لِئے لیٹ گئی۔


تُو اپنے پاؤں کو برہنگی سے اور اپنے حلق کو پِیاس سے بچا لیکن تُو نے کہا کہ کُچھ اُمّید نہیں۔ ہرگِز نہیں کیونکہ مَیں بے گانوں پر عاشِق ہُوں اور اُن ہی کے پِیچھے جاؤُں گی۔


تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیدا کِیا تھا۔ تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا


تب فرِعونؔ نے اُس سے کہا بھلا تُجھے میرے پاس کِس چِیز کی کمی ہُوئی کہ تُو اپنے مُلک کو جانے کے درپَے ہے؟ اُس نے کہا کُچھ نہیں پِھر بھی تُو مُجھے جِس طرح ہو رُخصت ہی کر دے۔


حالانکہ اُنہوں نے خُدا سے کہا تھا کہ ہمارے پاس سے چلا جا۔ کیونکہ ہم تیری راہوں کی معرفت کے خواہاں نہیں۔


مَیں بزُرگوں کے پاس جاؤُں گا اور اُن سے کلام کرُوں گا کیونکہ وہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کو جانتے ہیں لیکن اِنہوں نے جُؤا بِالکُل توڑ ڈالا اور بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


تاکہ مَیں بنی اِسرائیل کو اُن ہی کے خیالات میں پکڑُوں کیونکہ وہ سب کے سب اپنے بُتوں کے سبب سے مُجھ سے دُور ہو گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات