یرمیاہ 2:27 - کِتابِ مُقادّس27 جو لکڑی سے کہتے ہیں کہ تُو میرا باپ ہے اور پتّھر سے کہ تُو نے مُجھے جنم دِیا کیونکہ اُنہوں نے میری طرف مُنہ نہ کِیا بلکہ پِیٹھ کی پر اپنی مُصِیبت کے وقت وہ کہیں گے کہ اُٹھ کر ہم کو بچا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ27 وہ درخت کے بُت سے کہتے ہیں، ’آپ میرے باپ ہیں،‘ اَور پتّھر سے کہتے، ’تُم نے مُجھے پیدا کیا ہے۔‘ اُنہُوں نے اَپنی پیٹھ میری طرف پھیر دی ہے، لیکن اَپنے مُنہ نہیں؛ مگر اَپنے مُصیبت کی حالات میں وہ میری دہائی دیتے ہیں، ’اُٹھ کر ہمیں بچائیں!‘ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस27 यह लोग लकड़ी के बुत से कहते हैं, ‘तू मेरा बाप है’ और पत्थर के देवता से, ‘तूने मुझे जन्म दिया।’ लेकिन गो यह मेरी तरफ़ रुजू नहीं करते बल्कि अपना मुँह मुझसे फेरकर चलते हैं तो भी ज्योंही कोई आफ़त उन पर आ जाए तो यह मुझसे इल्तिजा करने लगते हैं कि आकर हमें बचा! باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن27 یہ لوگ لکڑی کے بُت سے کہتے ہیں، ’تُو میرا باپ ہے‘ اور پتھر کے دیوتا سے، ’تُو نے مجھے جنم دیا۔‘ لیکن گو یہ میری طرف رجوع نہیں کرتے بلکہ اپنا منہ مجھ سے پھیر کر چلتے ہیں توبھی جوں ہی کوئی آفت اُن پر آ جائے تو یہ مجھ سے التجا کرنے لگتے ہیں کہ آ کر ہمیں بچا! باب دیکھیں |