Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:16 - کِتابِ مُقادّس

16 بنی نُوف اور بنی تحفنیِس نے بھی تیری کھوپڑی پھوڑی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 بنی میمفِسؔ اَور بنی تحفنحِیسؔ نے بھی تیرا سَر مونڈ ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 साथ साथ मेंफ़िस और तहफ़नहीस के लोग भी तेरे सर को मुँडवा रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ساتھ ساتھ میمفِس اور تحفن حیس کے لوگ بھی تیرے سر کو منڈوا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:16
17 حوالہ جات  

مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔


وہ کلام جو اُن سب یہُودِیوں کی بابت جو مُلکِ مِصرؔ میں مِجداؔل کے عِلاقہ اور تحفخِیس اور نُوف اور فترُوؔس میں بستے تھے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نُوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جِن پر مِصری قبائِل کا بھروسا تھا اُن ہی نے اُن کو گُمراہ کِیا۔


اور جد کے حق میں اُس نے کہا:- جو کوئی جد کو بڑھائے وہ مُبارک ہو۔ وہ شیرنی کی طرح رہتا ہے اور بازُو بلکہ سر کے چاند تک کو پھاڑ ڈالتا ہے۔


اور مَیں مِصرؔ میں آگ لگا دُوں گا۔ سِین کو سخت درد ہو گا اور نو میں رخنے ہو جائیں گے اور نُوف پر ہر روز مُصِیبت ہو گی۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُوؔف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصرؔ سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصرؔ میں دہشت ڈال دُوں گا۔


اَے بیٹی جو مِصرؔ میں رہتی ہے! اَسِیری میں جانے کا سامان کر کیونکہ نُوف وِیران اور بھسم ہو گا۔ اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہے گا۔


اور وہ یہُوداؔہ میں بڑھتا چلا جائے گا اور اُس کی طُغیانی بڑھتی جائے گی۔ وہ گردن تک پُہنچے گا اور اُس کے پروں کے پَھیلاؤ سے تیرے مُلک کی ساری وُسعت اَے عِمّانُوایل چِھپ جائے گی۔


سو فرِعونؔ نِکوہ نے اُسے رِبلہ میں جو مُلکِ حمات میں ہے قَید کر دِیا تاکہ وہ یروشلیِم میں سلطنت نہ کرنے پائے اور اُس مُلک پر سَو قِنطار چاندی اور ایک قِنطار سونا خِراج مُقرّر کِیا۔


دیکھ تُجھے اِس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


جو بھاگے سو حسبُوؔن کے سایہ تلے بیتاب کھڑے ہیں پر حسبُوؔن سے آگ اور سیحُوؔن کے وسط سے ایک شُعلہ نِکلے گا اور موآؔب کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائے گا۔


کیونکہ وہ تباہی کے خَوف سے چلے گئے لیکن مِصرؔ اُن کو سمیٹے گا۔ موف اُن کو دفن کرے گا۔ اُن کی چاندی کے اچّھے خزانوں پر بِچُّھو بُوٹی قابِض ہو گی۔ اُن کے خَیموں میں کانٹے اُگیں گے۔


کہ ہم نے خطا کی۔ خُداوند کا اِنکار کِیا اور اپنے خُدا کی پَیروی سے برگشتہ ہو گئے۔ ہم نے ظُلم اور سرکشی کی باتیں کِیں اور دِل میں باطِل تصوُّر کر کے دروغ گوئی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات