Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 19:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور اِس جگہ کو غَیروں کے لِئے ٹھہرایا اور اِس میں غَیر معبُودوں کے لِئے بخُور جلایا جِن کو نہ وہ نہ اُن کے باپ دادا نہ یہُوداؔہ کے بادشاہ جانتے تھے اور اِس جگہ کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کیا ہے اَور اُس مقام کو غَیر معبُودوں کا مَسکن بنا دیا ہے۔ اُنہُوں نے یہاں اَیسے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلایا ہے، جنہیں نہ وہ نہ اُن کے آباؤاَجداد اَور نہ ہی شاہِ یہُودیؔہ کبھی جانتے تھے اَور اُنہُوں نے اُس جگہ کو بےگُناہوں کے خُون سے بھر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि उन्होंने मुझे तर्क करके इस मक़ाम को अजनबी माबूदों के हवाले कर दिया है। जिन बुतों से न उनके बापदादा और न यहूदाह के बादशाह कभी वाक़िफ़ थे उनके हुज़ूर उन्होंने क़ुरबानियाँ पेश कीं। नीज़, उन्होंने इस जगह को बेक़ुसूरों के ख़ून से भर दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ اُنہوں نے مجھے ترک کر کے اِس مقام کو اجنبی معبودوں کے حوالے کر دیا ہے۔ جن بُتوں سے نہ اُن کے باپ دادا اور نہ یہوداہ کے بادشاہ کبھی واقف تھے اُن کے حضور اُنہوں نے قربانیاں پیش کیں۔ نیز، اُنہوں نے اِس جگہ کو بےقصوروں کے خون سے بھر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 19:4
49 حوالہ جات  

تیرے ہی دامن پر بے گُناہ مِسکِینوں کا خُون بھی پایا گیا۔ تُو نے اُن کو نقب لگاتے نہیں پکڑا بلکہ اِن ہی سب باتوں کے سبب سے۔


لیکن تُم جو خُداوند کو ترک کرتے اور اُس کے کوہِ مُقدّس کو فراموش کرتے اور مُشتری کے لِئے دسترخوان چُنتے اور زُہرؔہ کے لِئے شرابِ ممزُوج کا جام پُر کرتے ہو۔


علاوہ اِس کے منسّی نے اُس گُناہ کے سِوا کہ اُس نے یہُوداؔہ کو گُمراہ کر کے خُداوند کی نظر میں بدی کرائی بے گُناہوں کا خُون بھی اِس قدر کِیا کہ یروشلیِم اِس سِرے سے اُس سِرے تک بھر گیا۔


خُداوند اُن سب کاموں میں جِن کو تُو ہاتھ لگائے لَعنت اور اِضطراب اور پِھٹکار کو تُجھ پر نازِل کرے گا جب تک کہ تُو ہلاک ہو کر جلد نیست و نابُود نہ ہو جائے۔ یہ تیری اُن بداعمالِیوں کے سبب سے ہو گا جِن کو کرنے کی وجہ سے تُو مُجھ کو چھوڑ دے گا۔


کیا تُم چوری کرو گے۔ خُون کرو گے۔ زِناکاری کرو گے جُھوٹی قَسم کھاؤ گے اور بعل کے لِئے بخُور جلاؤ گے اور غَیر معبُودوں کی جِن کو تُم نہیں جانتے تھے پَیروی کرو گے۔


اَے خُداوند اِسرائیل کی اُمّیدگاہ! تُجھ کو ترک کرنے والے سب شرمِندہ ہوں گے۔ مُجھ کو ترک کرنے والے خاک میں مِل جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کو جو آبِ حیات کا چشمہ ہے ترک کر دِیا۔


کیونکہ اَے یہُوداؔہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں اور جِتنے یروشلیِم کے کُوچے ہیں اُتنے ہی تُم نے اُس رُسوائی کے باعِث کے لِئے مذبحے بنائے یعنی بعل کے لِئے بخُور جلانے کی قُربان گاہیں۔


تیری ہی شرارت تیری تادِیب کرے گی اور تیری برگشتگی تُجھ کو سزا دے گی۔ خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ اور جان لے کہ یہ بُرا اور بے نِہایت بیجا کام ہے کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیا اور تُجھ کو میرا خَوف نہیں۔


کیا تُو خُود ہی یہ اپنے اُوپر نہیں لائی کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیا جب کہ وہ تیری راہبری کرتا تھا؟


کیونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں۔ اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترک کر دِیا اور اپنے لِئے حَوض کھودے ہیں۔ شِکستہ حَوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔


اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور وہ بے گُناہ کا خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔ اُن کے خیالات بدکرداری کے ہیں۔ تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔


اور اُن سب بے گُناہوں کے خُون کے باعِث بھی جِسے منسّی نے بہایا کیونکہ اُس نے یروشلیِم کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا تھا اور خُداوند نے مُعاف کرنا نہ چاہا۔


کیونکہ اُنہوں نے مُقدّسوں اور نبیوں کا خُون بہایا تھا اور تُو نے اُنہیں خُون پِلایا۔ وہ اِسی لائِق ہیں۔


تاکہ سب نبِیوں کے خُون کی جو بنایِ عالَم سے بہایا گیا اِس زمانہ کے لوگوں سے بازپُرس کی جائے۔


یہ اُس کے نبِیوں کے گُناہوں اور کاہِنوں کی بدکرداری کی وجہ سے ہُؤا۔ جِنہوں نے اُس میں صادِقوں کا خُون بہایا۔


اور وہ اُوریاؔہ کو مِصرؔ سے نِکال لائے اور اُسے یہویقِیم بادشاہ کے پاس پُہنچایا اور اُس نے اُس کو تلوار سے قتل کِیا اور اُس کی لاش کو عوام کے قبرستان میں پِھنکوا دِیا۔


پر یقِین جانو کہ اگر تُم مُجھے قتل کرو گے تو بے گُناہ کا خُون اپنے آپ پر اور اِس شہر پر اور اِس کے باشِندوں پر لاؤ گے کیونکہ در حقِیقت خُداوند نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے کہ تُمہارے کانوں میں یہ سب باتیں کہُوں۔


پر تیری آنکھیں اور تیرا دِل فقط لالچ اور بے گُناہ کا خُون بہانے اور ظُلم و سِتم پر لگے ہیں۔


لیکن میرے لوگ مُجھ کو بُھول گئے اور اُنہوں نے بطالت کے لِئے بخُور جلایا اور اُس نے اُن کی راہوں میں یعنی قدِیم راہوں میں اُن کو گُمراہ کِیا تاکہ وہ پگڈنڈیوں میں جائیں اور اَیسی راہ میں جو بنائی نہ گئی۔


تب تُو اُن سے کہنا خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ تُمہارے باپ دادا نے مُجھے چھوڑ دِیا اور غَیر معبُودوں کے طالِب ہُوئے اور اُن کی عِبادت اور پرستِش کی اور مُجھے ترک کِیا اور میری شرِیعت پر عمل نہیں کِیا۔


خُداوند فرماتا ہے تُو نے مُجھے ترک کِیا اور برگشتہ ہو گئی اِس لِئے مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تُجھے برباد کرُوں گا مَیں تو ترس کھاتے کھاتے تنگ آ گیا۔


اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا۔ بیابان کا بھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا۔ چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا۔ جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گا کیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگی بڑھ گئی۔


مَیں نے بے فائِدہ تُمہارے بیٹوں کو پِیٹا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ تُمہاری ہی تلوار پھاڑنے والے شیرِ بَبر کی طرح تُمہارے نبِیوں کو کھا گئی۔


اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


خُداوند تُجھ کو اور تیرے بادشاہ کو جِسے تُو اپنے اُوپر مُقرّر کرے گا ایک اَیسی قَوم کے بِیچ لے جائے گا جِسے تُو اور تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں اور وہاں تُو اَور معبُودوں کی جو محض لکڑی اور پتّھر ہیں عِبادت کرے گا۔


چند خبِیث آدمِیوں نے تیرے ہی بِیچ میں سے نِکل کر اپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دِیا ہے کہ چلو! ہم اَور معبُودوں کی جِن سے تُم واقِف نہیں پُوجا کریں۔


اگر تیرا بھائی یا تیری ماں کا بیٹا یا تیرا بیٹا یا بیٹی یا تیری ہم آغوش بِیوی یا تیرا دوست جِس کو تُو اپنی جان کے برابر عزِیز رکھتا ہے تُجھ کو چُپکے چُپکے پُھسلا کر کہے کہ چلو ہم اَور دیوتاؤں کی پُوجا کریں جِن سے تُو اور تیرے باپ دادا واقِف بھی نہیں۔


اور اُس نے تُوفت میں جو بنی ہِنُّوم کی وادی میں ہے نجاست پِھنکوائی تاکہ کوئی شخص مولک کے لِئے اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں نہ چلوا سکے۔


اور مَیں اُن کی ساری شرارت کے باعِث اُن پر فتویٰ دُوں گا کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور غَیر معبُودوں کے سامنے لُبان جلایا اور اپنی ہی دست کاری کو سِجدہ کِیا۔


اگر پردیسی اور یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اور اِس مکان میں بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ اور غَیر معبُودوں کی پَیروی جِس میں تُمہارا نُقصان ہے نہ کرو۔


اور اُن سے کہہ دے کہ اَے شاہانِ یہُوداؔہ اور اَے سب بنی یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے سب باشِندو جو اِن پھاٹکوں میں سے آتے جاتے ہو خُداوند کا کلام سُنو۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدالت اور صداقت کے کام کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ اور کِسی سے بدسلُوکی نہ کرو اور مُسافِر و یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اِس جگہ بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔


اُس شرارت کے سبب سے جو اُنہوں نے مُجھے غضب ناک کرنے کوکی کیونکہ وہ غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلانے کو گئے اور اُن کی عِبادت کی جِن کو نہ وہ جانتے تھے نہ تُم نہ تُمہارے باپ دادا۔


اور مَیں اُن سے مُنہ پھیر لُوں گا اور وہ میرے خَلوت خانہ کو ناپاک کریں گے۔ اُس میں غارت گر آئیں گے اور اُسے ناپاک کریں گے۔


اور مَیں نے اُن کو اُن ہی کے ہدیوں سے یعنی سب پہلوٹھوں کو آگ پر سے گُذار کر ناپاک کِیا تاکہ مَیں اُن کو وِیران کرُوں اور وہ جانیں کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اور افواج اُس کی مدد کریں گی اور وہ مُحکم مَقدِس کو ناپاک اور دائِمی قُربانی کو مَوقُوف کریں گے اور اُجاڑنے والی مکرُوہ چِیز کو اُس میں نصب کریں گے۔


اُنہوں نے نئے نئے دیوتا چُن لِئے۔ تب جنگ پھاٹکوں ہی پر ہونے لگی۔ کیا چالِیس ہزار اِسرائیلِیوں میں بھی کوئی ڈھال یا برچھی دِکھائی دیتی تھی؟


اور معصُوموں کا یعنی اپنے بیٹے بیٹیوں کا خُون بہایا جِن کو اُنہوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے لِئے قُربان کر دِیا اور مُلک خُون سے ناپاک ہو گیا۔


اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے ستّر شخص اُن کے آگے کھڑے ہیں اور یازنیاؔہ بِن سافن اُن کے وسط میں کھڑا ہے اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک بخُور دان ہے اور خُوشبُو بخُور کا بادل اُٹھ رہا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات