Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 19:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور بِن ہِنّوؔم کی وادی میں کُمہاروں کے پھاٹک کے مدخل پر نِکل جا اور جو باتیں مَیں تُجھ سے کہُوں وہاں اُن کا اِعلان کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 بِن ہِنَّومؔ کی وادی میں ٹھیکرے کے پھاٹک کے مدخل پر چلا جا، اَورجو باتیں میں تُمہیں بتاؤں اُن کا وہاں اعلان کرو،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 शहर से निकल जा। वादीए-बिन-हिन्नूम में चला जा जो शहर के दरवाज़े बनाम ‘ठीकरे का दरवाज़ा’ के सामने है। वहाँ वह कलाम सुना जो मैं तुझे सुनाने को कहूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 شہر سے نکل جا۔ وادیٔ بن ہنوم میں چلا جا جو شہر کے دروازے بنام ’ٹھیکرے کا دروازہ‘ کے سامنے ہے۔ وہاں وہ کلام سنا جو مَیں تجھے سنانے کو کہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 19:2
19 حوالہ جات  

پِھر وُہی حد ہِنُّوم کے بیٹے کی وادی میں سے ہو کر یبوسیوں کی بستی کے جنُوب کو گئی۔ یروشلِیم وُہی ہے اور وہاں سے اُس پہاڑ کی چوٹی کو جا نِکلی جو وادیِ ہِنُّوم کے مُقابِل مغرِب کی طرف اور رفائِیم کی وادی کے شِمالی اِنتہائی حِصّہ میں واقِع ہے۔


اور اُس نے تُوفت میں جو بنی ہِنُّوم کی وادی میں ہے نجاست پِھنکوائی تاکہ کوئی شخص مولک کے لِئے اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں نہ چلوا سکے۔


اور اُنہوں نے بعل کے اُونچے مقام جو بِن ہِنُّوؔم کی وادی میں ہیں بنائے تاکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو مولک کے لِئے آگ میں سے گُذاریں جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم نہیں دِیا اور نہ میرے خیال میں آیا کہ وہ اَیسا مکرُوہ کام کر کے یہُوداؔہ کو گُنہگار بنائیں۔


اور اُس نے بِن ہِنُّوؔم کی وادی میں اپنے فرزندوں کو بھی آگ میں چلوایا اور وہ شگُون مانتا اور جادُو اور افسُون کرتا اور بدرُوحوں کے آشناؤں اور جادُوگروں سے تعلُّق رکھتا تھا۔ اُس نے خُداوند کی نظر میں بُہت بدکاری کی جِس سے اُسے غُصّہ دِلایا۔


اِس کے سِوا اُس نے ہِنُّوؔم کے بیٹے کی وادی میں بخُور جلایا اور اُن قَوموں کے نفرتی دستُوروں کے مُطابِق جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے خارِج کِیا تھا اپنے ہی بیٹوں کو آگ میں جھونکا۔


کیونکہ مَیں خُدا کی ساری مرضی تُم سے پُورے طَور پر بیان کرنے سے نہ جِھجکا۔


جاؤ ہَیکل میں کھڑے ہو کر اِس زِندگی کی سب باتیں لوگوں کو سُناؤ۔


جو کُچھ مَیں تُم سے اندھیرے میں کہتا ہُوں اُجالے میں کہو اور جو کُچھ تُم کان میں سُنتے ہو کوٹھوں پر اُس کی مُنادی کرو۔


کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینوؔہ کو جا اور وہاں اُس بات کی مُنادی کر جِس کا مَیں تُجھے حُکم دیتا ہُوں۔


کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو خُداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو اور یہُوداؔہ کے سب شہروں کے لوگوں سے جو خُداوند کے گھر میں سِجدہ کرنے کو آتے ہیں وہ سب باتیں جِن کا مَیں نے تُجھے حُکم دِیا ہے کہ اُن سے کہے کہہ دے۔ ایک لفظ بھی کم نہ کر۔


پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ یہُوداؔہ کے شہروں میں اور یروشلیِم کے کُوچوں میں اِن سب باتوں کی مُنادی کر اور کہہ کہ اِس عہد کی باتیں سُنو اور اُن پر عمل کرو۔


تُو خُداوند کے گھر کے پھاٹک پر کھڑا ہو اور وہاں اِس کلام کا اِشتِہار دے اور کہہ اَے یہُوداؔہ کے سب لوگو جو خُداوند کی عِبادت کے لِئے اِن پھاٹکوں سے داخِل ہوتے ہو خُداوند کا کلام سُنو!


جا اور شِمال کی طرف یہ بات پُکار کر کہہ دے کہ خُداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ اِسرائیل! واپس آ۔ مَیں تُجھ پر قہر کی نظر نہیں کرُوں گا کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں رحِیم ہُوں۔ میرا قہر دائِمی نہیں۔


لیکن خُداوند نے مُجھے فرمایا یُوں نہ کہہ کہ مَیں بچّہ ہُوں کیونکہ جِس کِسی کے پاس مَیں تُجھے بھیجُوں گا تُو جائے گا اور جو کُچھ مَیں تُجھے فرماؤُں گا تُو کہے گا۔


اُن کے پِیچھے صدُوؔق بِن اِمّیر نے اپنے گھر کے سامنے مرمّت کی اَور پِھر مشرِقی پھاٹک کے دربان سمعیاؔہ بِن سِکنیاؔہ نے مرمّت کی۔


کہ اُٹھ اور کُمہار کے گھر جا اور مَیں وہاں اپنی باتیں تُجھے سُناؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات