Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 19:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور اُن سے کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِن لوگوں اور اِس شہر کو اَیسا توڑُوں گا جِس طرح کوئی کُمہار کے برتن کو توڑ ڈالے جو پِھر درُست نہیں ہو سکتا اور لوگ تُوفت میں دفن کریں گے یہاں تک کہ دفن کرنے کو جگہ نہ رہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور اُن سے فرمانا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے کُمہار کی صُراحی توڑ دی گئی اَور اَب جوڑی نہیں جا سکتی اُسی طرح سے میں اِس قوم اَور اِس شہر کو فنا کر دُوں گا۔ وہ لاشوں کو تُوفتؔ کی وادی میں دفن کریں گے یہاں تک کہ دفن کرنے کی جگہ باقی نہ بچےگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 साथ साथ उन्हें बता, ‘रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है कि जिस तरह मिट्टी का बरतन पाश पाश हो गया है और उस की मरम्मत नामुमकिन है उसी तरह मैं इस क़ौम और शहर को भी पाश पाश कर दूँगा। उस वक़्त लाशों को तूफ़त में दफ़नाया जाएगा, क्योंकि कहीं और जगह नहीं मिलेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 ساتھ ساتھ اُنہیں بتا، ’رب الافواج فرماتا ہے کہ جس طرح مٹی کا برتن پاش پاش ہو گیا ہے اور اُس کی مرمت ناممکن ہے اُسی طرح مَیں اِس قوم اور شہر کو بھی پاش پاش کر دوں گا۔ اُس وقت لاشوں کو توفت میں دفنایا جائے گا، کیونکہ کہیں اَور جگہ نہیں ملے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 19:11
13 حوالہ جات  

تُو اُن کو لوہے کے عصا سے توڑے گا۔ کُمہار کے برتن کی طرح تُو اُن کو چکنا چُور کر ڈالے گا۔


وہ اِسے کُمہار کے برتن کی طرح توڑ ڈالے گا۔ اِسے بے دریغ چکنا چُور کرے گا چُنانچہ اِس کے ٹُکڑوں میں ایک ٹِھیکرا بھی نہ مِلے گا جِس میں چُولھے پر سے آگ اُٹھائی جائے یا حَوض سے پانی لِیا جائے۔


صِیُّون کے عزِیز فرزند جو خالِص سونے کی مانِند تھے کَیسے کُمہار کے بنائے ہُوئے برتنوں کے برابر ٹھہرے!


اور وہ لوہے کے عَصا سے اُن پر حُکُومت کرے گا۔ جِس طرح کہ کُمہار کے برتن چکنا چُور ہو جاتے ہیں۔ چُنانچہ مَیں نے بھی اَیسا اِختیار اپنے باپ سے پایا ہے۔


اور مَیں اُن کو ایک دُوسرے پر یہاں تک کہ باپ کو بیٹوں پر دے مارُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں نہ شفقت کرُوں گا نہ رِعایت اور نہ رحم کرُوں گا کہ اُن کو ہلاک نہ کرُوں۔


اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ جگہ نہ تُوفت کہلائے گی اور نہ بِن ہِنُّوؔم کی وادی بلکہ وادیِ قتل۔


اُس نے ہمارے پاس آ کر پَولُس کا کمربند لِیا اور اپنے ہاتھ پاؤں باندھ کر کہا رُوحُ القُدس یُوں فرماتا ہے کہ جِس شخص کا یہ کمربند ہے اُس کو یہُودی یروشلِیم میں اِسی طرح باندھیں گے اور غَیر قَوموں کے ہاتھ میں حوالہ کریں گے۔


اِس لئے آفت اُس پر ناگہاں آ پڑے گی۔ وہ یک لخت توڑ دِیا جائے گا اور کوئی چارہ نہ ہو گا۔


مَیں اِس جگہ اور اِس کے باشِندوں سے اَیسا ہی کرُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے چُنانچہ مَیں اِس شہر کو تُوفت کی مانِند کر دُوں گا۔


موآؔب کے سب گھروں کی چھتّوں پر اور اُس کے سب بازاروں میں بڑا ماتم ہو گا کیونکہ مَیں نے موآؔب کو اُس برتن کی مانِند جو پسند نہ آئے توڑا ہے خُداوند فرماتا ہے۔


اور جب تُو اِس کِتاب کو پڑھ چُکے تو ایک پتّھر اِس سے باندھنا اور فراؔت میں پَھینک دینا۔


اَے چرواہو واوَیلا کرو اور چِلاّؤ اور اَے گلّہ کے سردارو تُم خُود راکھ میں لیٹ جاؤ کیونکہ تُمہارے قتل کے ایّام آ پُہنچے ہیں۔ مَیں تُم کو چکنا چُور کرُوں گا۔ تُم نفِیس برتن کی طرح گِر جاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات