یرمیاہ 16:19 - کِتابِ مُقادّس19 اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ19 اَے یَاہوِہ، آپ میری قُوّت اَور میرا قلعہ ہیں، اَور مُصیبت میں میری پناہ گاہ، زمین کے اِنتہا سے مُختلف قومیں، آپ کے پاس آئیں گی اَور کہیں گی، ”حقیقت میں ہمارے آباؤاَجداد جھُوٹے، نکمّے، اَور نکمّے معبُودوں کی پیروی اَور پرستش کرتے تھے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस19 ऐ रब, तू मेरी क़ुव्वत और मेरा क़िला है, मुसीबत के दिन मैं तुझमें पनाह लेता हूँ। दुनिया की इंतहा से अक़वाम तेरे पास आकर कहेंगी, “हमारे बापदादा को मीरास में झूट ही मिला, ऐसे बेकार बुत जो उनकी मदद न कर सके। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن19 اے رب، تُو میری قوت اور میرا قلعہ ہے، مصیبت کے دن مَیں تجھ میں پناہ لیتا ہوں۔ دنیا کی انتہا سے اقوام تیرے پاس آ کر کہیں گی، ”ہمارے باپ دادا کو میراث میں جھوٹ ہی ملا، ایسے بےکار بُت جو اُن کی مدد نہ کر سکے۔ باب دیکھیں |
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مِصرؔ کی دَولت اور کُوؔش کی تِجارت اور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گے اور تیرے ہوں گے۔ وہ تیری پیرَوی کریں گے۔ وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گے اور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گے یقِیناً خُدا تُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیں اور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔