Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 16:16 - کِتابِ مُقادّس

16 خُداوند فرماتا ہے دیکھ مَیں بُہت سے ماہی گِیروں کو بُلواؤُں گا اور وہ اُن کو شِکار کریں گے اور پِھر مَیں بُہت سے شِکارِیوں کو بُلواؤُں گا اور وہ ہر پہاڑ سے اور ہر ٹِیلے سے اور چٹانوں کے شِگافوں سے اُن کو پکڑ نِکالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लेकिन मौजूदा हाल के बारे में रब फ़रमाता है, “मैं बहुत-से माहीगीर भेज दूँगा जो जाल डालकर उन्हें पकड़ेंगे। इसके बाद मैं मुतअद्दिद शिकारी भेज दूँगा जो उनका ताक़्क़ुब करके उन्हें हर जगह पकड़ेंगे, ख़ाह वह किसी पहाड़ या टीले पर छुप गए हों, ख़ाह चट्टानों की किसी दराड़ में।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لیکن موجودہ حال کے بارے میں رب فرماتا ہے، ”مَیں بہت سے ماہی گیر بھیج دوں گا جو جال ڈال کر اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد مَیں متعدد شکاری بھیج دوں گا جو اُن کا تعاقب کر کے اُنہیں ہر جگہ پکڑیں گے، خواہ وہ کسی پہاڑ یا ٹیلے پر چھپ گئے ہوں، خواہ چٹانوں کی کسی دراڑ میں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 16:16
21 حوالہ جات  

خُداوند خُدا نے اپنی پاکِیزگی کی قَسم کھائی ہے کہ تُم پر وہ دِن آئیں گے جب تُم کو آنکڑیوں سے اور تُمہاری اَولاد کو شَستوں سے کھینچ لے جائیں گے۔


دِین دار آدمی دُنیا سے جاتے رہے۔ لوگوں میں کوئی راستباز نہیں۔ وہ سب کے سب گھات میں بَیٹھے ہیں کہ خُون کریں۔ ہر شخص جال بِچھا کر اپنے بھائی کا شِکار کرتا ہے۔


سو اب خُداوند کی حضُوری سے الگ میرا خُون زمِین پر نہ بہے کیونکہ بنی اِسرائیل کا بادشاہ ایک پِسُّو ڈُھونڈنے کو اِس طرح نِکلا ہے جَیسے کوئی پہاڑوں پر تِیتر کا شِکار کرتا ہو۔


خُداوند کے سامنے وہ ایک شِکاری سُورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نِمرُؔود سا شِکاری سُورما۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


جَیسے کوئی شیرِ بَبر سے بھاگے اور رِیچھ اُسے مِلے یا گھر میں جا کر اپنا ہاتھ دِیوار پر رکھّے اور اُسے سانپ کاٹ لے۔


ماسِوا اِس کے اَے میرے باپ دیکھ۔ یہ بھی دیکھ کہ تیرے جُبّہ کا دامن میرے ہاتھ میں ہے اور چُونکہ مَیں نے تیرے جُبّہ کا دامن کاٹا اور تُجھے مار نہیں ڈالا سو تُو جان لے اور دیکھ لے کہ میرے ہاتھ میں کِسی طرح کی بدی یا بُرائی نہیں اور مَیں نے تیرا کوئی گُناہ نہیں کِیا گو تُو میری جان لینے کے درپَے ہے۔


تاکہ جب خُداوند زمِین کو شِدّت سے ہِلانے کے لِئے اُٹھے تو اُس کے خَوف سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے چٹانوں کے غاروں اور ناہموار پتّھروں کے شِگافوں میں گُھس جائیں۔


سو وہ سب آئیں گے اور وِیران وادیوں میں اور چٹانوں کے دراڑوں میں اور سب خارِستانوں میں اور سب چراگاہوں میں چھا جائیں گے۔


سواروں اور تِیر اندازوں کے شور سے تمام شہری بھاگ جائیں گے۔ وہ گھنے جنگلوں میں جا گُھسیں گے اور چٹانوں پر چڑھ جائیں گے۔ سب شہر ترک کِئے جائیں گے اور کوئی آدمی اُن میں نہ رہے گا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ وہ اِسرائیل کے بقِیّہ کو انگُور کی مانِند ڈُھونڈ کر توڑ لیں گے۔ تُو انگُور توڑنے والے کی طرح پِھر اپنا ہاتھ شاخوں میں ڈال۔


دیکھ خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں تیرے سب اِردگِرد والوں کا خَوف تُجھ پر غالِب کرُوں گا اور تُم میں سے ہر ایک آگے ہانکا جائے گا اور کوئی نہ ہو گا جو آوارہ پِھرنے والوں کو جمع کرے۔


اُنہوں نے ہمارے پاؤں اَیسے باندھ رکھّے ہیں کہ ہم باہر نہیں نِکل سکتے۔ ہمارا انجام نزدِیک ہے۔ ہمارے دِن پُورے ہو گئے۔ ہمارا وقت آ پُہنچا۔


مَیں جب چاہُوں اُن کو سزا دُوں گا اور جب مَیں اُن کے دو گُناہوں کی سزا دُوں گا تو لوگ اُن پر ہجُوم کریں گے۔


پِھر مَیں چراغ لے کر یروشلیِم میں تلاش کرُوں گا اور جِتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دِل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا۔


ہم کو رگیدنے والے آسمان کے عُقابوں سے بھی تیز ہیں۔ اُنہوں نے پہاڑوں پر ہمارا پِیچھا کِیا۔ وہ بیابان میں ہماری گھات میں بَیٹھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات