Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 15:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اَے خُداوند! تُو جانتا ہے مُجھے یاد فرما اور مُجھ پر شفقت کر اور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لے۔ تُو برداشت کرتے کرتے مُجھے نہ اُٹھا لے۔ جان رکھ کہ مَیں نے تیری خاطِر ملامت اُٹھائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَے یَاہوِہ، آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے؛ مُجھے یاد فرمائیں اَور میرا خیال کریں اَور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لیں۔ مُجھے وقت دیجئے، مُجھے جَوانی میں ہی مرنے نہ دیں، غور فرمائیں کہ مَیں نے آپ کی خاطِر کس قدر ملامت برداشت کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 ऐ रब, तू सब कुछ जानता है। मुझे याद कर, मेरा ख़याल कर, ताक़्क़ुब करनेवालों से मेरा इंतक़ाम ले! उन्हें यहाँ तक बरदाश्त न कर कि आख़िरकार मेरा सफ़ाया हो जाए। इसे ध्यान में रख कि मेरी रुसवाई तेरी ही ख़ातिर हो रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اے رب، تُو سب کچھ جانتا ہے۔ مجھے یاد کر، میرا خیال کر، تعاقب کرنے والوں سے میرا انتقام لے! اُنہیں یہاں تک برداشت نہ کر کہ آخرکار میرا صفایا ہو جائے۔ اِسے دھیان میں رکھ کہ میری رُسوائی تیری ہی خاطر ہو رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 15:15
42 حوالہ جات  

لیکن اَے خُداوند! تُو مُجھے جانتا ہے۔ تُو نے مُجھے دیکھا اور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے۔ تُو اُن کو بھیڑوں کی مانِند ذبح ہونے کے لِئے کھینچ کر نِکال اور قتل کے دِن کے لِئے اُن کو مخصُوص کر۔


اور میرے نام کے سبب سے سب لوگ تُم سے عداوت رکھّیں گے۔


پس اَے ربُّ الافواج! تُو جو صادِقوں کو آزماتا اور دِل و دِماغ کو دیکھتا ہے اُن سے بدلہ لے کر مُجھے دِکھا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنا دعویٰ تُجھ پر ظاہِر کِیا ہے۔


مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔


اور مَیں نے لاویوں کو حُکم کِیا کہ اپنے آپ کو پاک کریں اور سبت کے دِن کی تقدِیس کی غرض سے آ کر پھاٹکوں کی رکھوالی کریں۔ اَے میرے خُدا اِسے بھی میرے حق میں یاد کر اور اپنی بڑی رحمت کے مُطابِق مُجھ پر ترس کھا۔


اور میرے نام کے باعِث سے سب لوگ تُم سے عداوت رکھّیں گے مگر جو آخِر تک برداشت کرے گا وُہی نجات پائے گا۔


کیونکہ جب جب مَیں کلام کرتا ہُوں زور سے پُکارتا ہُوں۔ مَیں نے غضب اور ہلاکت کا اِعلان کِیا کیونکہ خُداوند کا کلام دِن بھر میری ملامت اور ہنسی کا باعِث ہوتا ہے۔


تیرے بندہ کے دِن ہی کِتنے ہیں؟ تُو میرے ستانے والوں پر کب فتویٰ دے گا؟


اَے خُداوند! اُس کرم سے جو تُو اپنے لوگوں پر کرتا ہے مُجھے یاد کر۔ اپنی نجات مُجھے عِنایت فرما۔


اَے میرے خُدا جو کُچھ مَیں نے اِن لوگوں کے لِئے کِیا ہے اُسے تُو میرے حق میں بھلائی کے لِئے یاد رکھ۔


اَے آسمان اور اَے مُقدّسو اور رسُولو اور نبیو! اُس پر خُوشی کرو کیونکہ خُدا نے اِنصاف کر کے اُس سے تُمہارا بدلہ لے لِیا۔


اور وہ بڑی آواز سے چِلاّ کر بولِیں کہ اَے مالِک! اَے قدُّوس و برحق! تُو کب تک اِنصاف نہ کرے گا اور زمِین کے رہنے والوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟


سِکندؔر ٹھٹھیرے نے مُجھ سے بُہت بُرائیاں کِیں۔ خُداوند اُسے اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔


پس ہم خُداوند کے خَوف کو جان کر آدمِیوں کو سمجھاتے ہیں اور خُدا پر ہمارا حال ظاہِر ہے اور مُجھے اُمّید ہے کہ تُمہارے دِلوں پر بھی ظاہِر ہُؤا ہو گا۔


اَے عزِیزو! اپنا اِنتقام نہ لو بلکہ غضب کو مَوقع دو کیونکہ یہ لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے اِنتِقام لینا میرا کام ہے۔ بدلہ مَیں ہی دُوں گا۔


اور جِس کِسی نے گھروں یا بھائِیوں یا بہنوں یا باپ یا ماں یا بچّوں یا کھیتوں کو میرے نام کی خاطِر چھوڑ دِیا ہے اُس کو سَو گُنا مِلے گا اور ہمیشہ کی زِندگی کا وارِث ہو گا۔


اَے میری ماں مُجھ پر افسوس کہ مَیں تُجھ سے تمام دُنیا کے لِئے لڑاکا آدمی اور جھگڑالُو شخص پَیدا ہُؤا! مَیں نے تو نہ سُود پر قرض دِیا اور نہ قرض لِیا تَو بھی اُن میں سے ہر ایک مُجھ پر لَعنت کرتا ہے۔


اور کہا اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں یاد فرما کہ مَیں تیرے حضُور سچّائی اور پُورے دِل سے چلتا رہا ہُوں اور جو تیری نظر میں بھلا ہے وُہی کِیا ہے اور حِزقیاہ زار زار رویا۔


مَیں نے کہا اَے میرے خُدا! مُجھے آدھی عُمر میں نہ اُٹھا تیرے برس پُشت در پُشت ہیں۔


آہ! مُجھ سے نظر ہٹا لے تاکہ تازہ دَم ہو جاؤُں۔ اِس سے پہلے کہ رِحلت کرُوں اور نابُود ہو جاؤُں۔


تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے۔ تُو نے رات کو میری نِگرانی کی۔ تُو نے مُجھے پرکھّا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا۔ مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


گو تُجھے معلُوم ہے کہ مَیں شرِیر نہیں ہُوں اور کوئی نہیں جو تیرے ہاتھ سے چُھڑا سکے؟


اور مُقرّرہ وقتوں پر لکڑی کے ہدئے اور پہلے پَھلوں کے لِئے حلقے مُقرّر کر دِئے۔ اَے میرے خُدا بھلائی کے لِئے مُجھے یاد کر۔


اَے میرے خُدا طُوبیاؔہ اور سنبلّط کو اُن کے اِن کاموں کے لِحاظ سے اور نَوعِیدؔیاہ نبِیّہ کو بھی اور باقی نبِیوں کو جو مُجھے ڈرانا چاہتے تھے یاد رکھ۔


کَون ہم کو مسِیح کی مُحبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پَن یا خطرہ یا تلوار؟


تب سمسُوؔن نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا اَے مالِک خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ مُجھے یاد کر اور مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں اَے خُدا فقط اِس دفعہ اَور تُو مُجھے زور بخش تاکہ مَیں یکبارگی فِلستِیوں سے اپنی دونوں آنکھوں کا بدلہ لُوں۔


بلکہ ہم تو دِن بھر تیری ہی خاطِر جان سے مارے جاتے ہیں اور گویا ذبح ہونے والی بھیڑیں سمجھے جاتے ہیں۔


اور مَیں تُجھے اِن لوگوں کے مُقابِل پِیتل کی مضبُوط دِیوار ٹھہراؤُں گا اور یہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تیرے ساتھ ہُوں کہ تیری حِفاظت کرُوں اور تُجھے رہائی دُوں۔


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


پر اَے خُداوند تُو اُن کی سب سازِشوں کو جو اُنہوں نے میرے قتل پر کِیں جانتا ہے۔ اُن کی بدکرداری کو مُعاف نہ کر اور اُن کے گُناہ کو اپنی نظر سے دُور نہ کر بلکہ وہ تیرے حضُور پست ہوں۔ اپنے قہر کے وقت تُو اُن سے یُوں ہی کر۔


اَے خُداوند اُن کے اعمال کے مُطابِق اُن کو بدلہ دے۔


قہر سے اُن کو رگید اور رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات