Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 15:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور مَیں تُجھ کو تیرے دُشمنوں کے ساتھ اَیسے مُلک میں لے جاؤُں گا جِسے تُو نہیں جانتا کیونکہ میرے غضب کی آگ بھڑکے گی اور تُم کو جلائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 میں تُمہیں تمہارے دُشمنوں کے ایک اَیسے مُلک میں، غُلام بنا کر لے جاؤں گا جسے تُم نہیں جانتے، کیونکہ میرے قہر کی آگ بھڑکے گی جو تمہارے خِلاف جلتی رہے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तब मैं तुझे दुश्मन के ज़रीए एक मुल्क में पहुँचा दूँगा जिससे तू नावाक़िफ़ है। क्योंकि मेरे ग़ज़ब की भड़कती आग तुझे भस्म कर देगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تب مَیں تجھے دشمن کے ذریعے ایک ملک میں پہنچا دوں گا جس سے تُو ناواقف ہے۔ کیونکہ میرے غضب کی بھڑکتی آگ تجھے بھسم کر دے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 15:14
18 حوالہ جات  

اِس لِئے مَیں تُم کو اِس مُلک سے خارِج کر کے اَیسے مُلک میں آوارہ کرُوں گا جِسے نہ تُم اور نہ تُمہارے باپ دادا جانتے تھے اور وہاں تُم رات دِن غَیر معبُودوں کی عِبادت کرو گے کیونکہ مَیں تُم پر رحم نہ کرُوں گا۔


اِس لِئے کہ میرے غُصّہ کے مارے آگ بھڑک اُٹھی ہے جو پاتال کی تَہ تک جلتی جائے گی اور زمِین کو اُس کی پَیداوار سمیت بھسم کر دے گی اور پہاڑوں کی بُنیادوں میں آگ لگا دے گی۔


اور تُو از خُود اُس مِیراث سے جو مَیں نے تُجھے دی اپنے قصُور کے باعِث ہاتھ اُٹھائے گا اور مَیں اُس مُلک میں جِسے تُو نہیں جانتا تُجھ سے تیرے دُشمنوں کی خِدمت کراؤُں گا کیونکہ تُم نے میرے قہر کی آگ بھڑکا دی ہے جو ہمیشہ تک جلتی رہے گی۔


تُو اپنے قہر کے وقت اُن کو جلتے تنُور کی مانِند کر دے گا۔ خُداوند اپنے غضب میں اُن کو نِگل جائے گا اور آگ اُن کو کھا جائے گی۔


خُداوند تُجھ کو اور تیرے بادشاہ کو جِسے تُو اپنے اُوپر مُقرّر کرے گا ایک اَیسی قَوم کے بِیچ لے جائے گا جِسے تُو اور تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں اور وہاں تُو اَور معبُودوں کی جو محض لکڑی اور پتّھر ہیں عِبادت کرے گا۔


اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


کیونکہ ہمارا خُدا بھسم کرنے والی آگ ہے۔


پس خُداوند جِس کا نام ربُّ الافواج ہے فرماتا ہے مَیں تُم کو دمِشق سے بھی آگے اسِیری میں بھیجُوں گا۔


اور شاہِ بابل نے حمات کے عِلاقہ کے رِبلہ میں اِن کو قتل کِیا۔ سو یہُوداؔہ اپنے مُلک سے اسِیر ہو کر چلا گیا۔


اور مَیں اُن کو شاہِ یہُوداؔہ منسّی بِن حِزقیاہ کے سبب سے اُس کام کے باعِث جو اُس نے یروشلیِم میں کِیا ترک کر دُوں گا کہ زمِین کی سب مُملکتوں میں دھکّے کھاتے پِھریں۔


اگر مَیں باہر مَیدان میں جاؤُں تو وہاں تلوار کے مقتُول ہیں! اور اگر مَیں شہر میں داخِل ہوؤں تو وہاں کال کے مارے ہیں! ہاں نبی اور کاہِن دونوں ایک اَیسے مُلک کو جائیں گے جِسے وہ نہیں جانتے۔


اَے یہُوداؔہ کے لوگو اور یروشلیِم کے باشِندو! خُداوند کے لِئے اپنا خَتنہ کراؤ ہاں اپنے دِل کا خَتنہ کرو تا نہ ہو کہ تُمہاری بد اعمالی کے باعِث سے میرا قہر آگ کی مانِند شُعلہ زن ہو اور اَیسا بھڑکے کہ کوئی بُجھا نہ سکے۔


اِس لِئے اُس نے اپنے قہر کی شِدّت اور جنگ کی سختی کو اُس پر ڈالا اور اُسے ہر طرف سے آگ لگ گئی پر وہ اُسے دریافت نہیں کرتا۔ وہ اُس سے جل جاتا ہے پر خاطِر میں نہیں لاتا۔


اور یہ بھی دیکھیں گے کہ سارا مُلک گویا گندھک اور نمک بنا پڑا ہے اور اَیسا جل گیا ہے کہ اِس میں نہ تو کُچھ بویا جاتا نہ پَیدا ہوتا اور نہ کِسی قِسم کی گھاس اُگتی ہے اور وہ سدُوؔم اور عمُورؔہ اور اَدمہ اور ضبوئِیم کی طرح اُجڑ گیا جِن کو خُداوند نے اپنے غضب اور قہر میں تباہ کر ڈالا۔


خُداوند تُجھ کو تیرے دُشمنوں کے آگے شِکست دِلائے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ کے لِئے تو ایک ہی راستہ سے جائے گا اور اُن کے سامنے سے سات سات راستوں سے ہو کر بھاگے گا اور دُنیا کی تمام سلطنتوں میں تُو مارا مارا پِھرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات