Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 15:13 - کِتابِ مُقادّس

13 تیرے مال اور تیرے خزانوں کو مُفت لُٹوا دُوں گا اور یہ تیرے سب گُناہوں کے سبب سے تیری تمام سرحدّوں میں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”تمہارے تمام گُناہوں کے باعث جو تمام مُلک میں سرزد ہُوئے ہیں، مَیں تمہاری دولت اَور تمہارے خزانے مُفت لُٹوا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 मैं तेरे ख़ज़ाने दुश्मन को मुफ़्त में दूँगा। तुझे तमाम गुनाहों का अज्र मिलेगा जब वह पूरे मुल्क में तेरी दौलत लूटने आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 مَیں تیرے خزانے دشمن کو مفت میں دوں گا۔ تجھے تمام گناہوں کا اجر ملے گا جب وہ پورے ملک میں تیری دولت لُوٹنے آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 15:13
8 حوالہ جات  

اَے میرے پہاڑ جو مَیدان میں ہے! مَیں تیرا مال اور تیرے سب خزانے اور تیرے اُونچے مقام جِن کو تُو نے اپنی تمام سرحدّوں پر گُناہ کے لِئے بنایا لُٹاؤُں گا۔


تُو اپنے لوگوں کو مُفت بیچ ڈالتا ہے اور اُن کی قِیمت سے تیری دَولت نہیں بڑھتی۔


کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُفت بیچے گئے اور تُم بے زر ہی آزاد کِئے جاؤ گے۔


اور مَیں اِس شہر کی ساری دَولت اور اِس کے تمام محاصِل اور اِس کی سب نفِیس چِیزوں کو اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں کے سب خزانوں کو دے ڈالُوں گا۔ ہاں مَیں اُن کو اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا جو اُن کو لُوٹیں گے اور بابل کو لے جائیں گے۔


پس خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اب میرا یہاں کیا کام حالانکہ میرے لوگ مُفت اسِیری میں گئے ہیں؟ وہ جو اُن پر مُسلّط ہیں للکارتے ہیں خُداوند فرماتا ہے اور ہر روز مُتواتِر میرے نام کی تکفِیر کی جاتی ہے۔


اُن کی بیوائیں میرے آگے سمُندر کی ریت سے زِیادہ ہو گئِیں۔ مَیں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پر غارت گر کو مُسلّط کِیا۔ مَیں نے اُس پر ناگہان عذاب و دہشت کو ڈال دِیا۔


سبا اور دداؔن اور ترسِیس کے سَوداگر اور اُن کے تمام جوان شیرِ بَبر تُجھ سے پُوچھیں گے کیا تُو غارت کرنے آیا ہے؟ کیا تُو نے اپنا غول اِس لِئے جمع کِیا ہے کہ مال چِھین لے اور چاندی سونا لُوٹے اور مویشی اور مال لے جائے اور بڑی غنِیمت حاصِل کرے؟


تب اُن کا مال لُٹ جائے گا اور اُن کے گھر اُجڑ جائیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں بُود و باش نہ کریں گے اور تاکِستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پِئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات