Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 14:2 - کِتابِ مُقادّس

2 یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”یہُودیؔہ ماتم کر رہاہے، اَور اُس کے شہری پھاٹکوں پر ماتمی حالت میں تھکے ماندے پڑے ہیں؛ وہ مُلک کے لیٔے ماتم کرتے ہیں، اَور یروشلیمؔ کا کراہنا آسمان کی بُلندیوں تک پہُنچ رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “यहूदाह मातम कर रहा है, उसके दरवाज़ों की हालत क़ाबिले-रहम है। लोग सोगवार हालत में फ़र्श पर बैठे हैं, और यरूशलम की चीख़ें आसमान तक बुलंद हो रही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”یہوداہ ماتم کر رہا ہے، اُس کے دروازوں کی حالت قابلِ رحم ہے۔ لوگ سوگ وار حالت میں فرش پر بیٹھے ہیں، اور یروشلم کی چیخیں آسمان تک بلند ہو رہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 14:2
30 حوالہ جات  

اُس کے پھاٹک ماتم اور نَوحہ کریں گے اور وہ اُجاڑ ہو کر خاک پر بَیٹھے گی۔


اپنی بِنتِ قَوم کی شِکستگی کے سبب سے مَیں شِکستہ حال ہُؤا۔ مَیں کُڑھتا رہتا ہُوں۔ حَیرت نے مُجھے دبا لِیا۔


اور جو لوگ مَرے نہیں وہ گلٹِیوں کے مارے پڑے رہے اور شہر کی فریاد آسمان تک پُہنچی۔


اور ربُّ الافواج نے فرمایا تھا جِس طرح مَیں نے پُکار کر کہا اور وہ شِنوا نہ ہُوئے اُسی طرح وہ پُکاریں گے اور مَیں نہیں سنُوں گا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن پر اَیسی بلا لاؤُں گا جِس سے وہ بھاگ نہ سکیں گے اور وہ مُجھے پُکاریں گے پر مَیں اُن کی نہ سنُوں گا۔


اُن کے رُوبرُو لوگ تھرتھراتے ہیں۔ سب چِہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے۔


کھیت اُجڑ گئے۔ زمِین ماتم کرتی ہے کیونکہ غلّہ خراب ہو گیا۔ نئی مَے ختم ہو گئی اور رَوغن ضائِع ہو گیا۔


اِس لِئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشِندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سمُندر کی مچھلیاں بھی غائِب ہو جائیں گی۔


قحط کی جُھلسانے والی آگ کے باعِث۔ ہمارا چمڑا تنُور کی مانِند سِیاہ ہو گیا ہے۔


اُس کے دروازے زمِین میں غرق ہو گئے۔ اُس نے اُس کے بینڈوں کو توڑ کر برباد کر دِیا۔ اُس کے بادشاہ اور اُمرا بے شرِیعت اقوام میں ہیں۔ اُس کے نبی بھی خُداوند کی طرف سے کوئی رویا نہیں دیکھتے۔


جب تُو اچانک اُن پر فَوج چڑھا لائے گا اُن کے گھروں سے ماتم کی صدا نِکلے کیونکہ اُنہوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا اور میرے پاؤں کے لِئے پھندے لگائے۔


اہلِ زمِین کی شرارت سے زمِین کب تک ماتم کرے اور تمام مُلک کی روئیدگی پژمُردہ ہو؟ چرِندے اور پرِندے غارت ہو گئے کیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھے گا۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


زمِین کُڑھتی اور مُرجھاتی ہے۔ لُبناؔن رُسوا ہُؤا اور مُرجھا گیا۔ شارُوؔن بیابان کی مانِند ہے۔ بسن اور کرمِل بے برگ ہو گئے۔


نئی مَے غم زدہ اور تاک پژمُردہ ہے اور سب جو دِلشاد تھے آہ بھرتے ہیں۔


زمِین غمگِین ہوتی اور مُرجھاتی ہے۔ جہان بیتاب اور پژمُردہ ہوتا ہے۔ زمِین کے عالی قدر لوگ ناتوان ہوتے ہیں۔


میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔


سو ربُّ الافواج کا تاکِستان بنی اِسرائیل کا گھرانا ہے اور بنی یہُوداؔہ اُس کا خُوش نُما پَودا ہے۔ اُس نے اِنصاف کا اِنتظار کِیا پر خُون ریزی دیکھی۔ وہ داد کا مُنتظِر رہا پر فریاد سُنی۔


یہاں تک کہ اُن کے سبب سے غرِیبوں کی فریاد اُس کے حضُور پُہنچی اور اُس نے مُصِیبت زدوں کی فریاد سُنی۔


کل اِسی وقت مَیں ایک شخص کو بِنیمِین کے مُلک سے تیرے پاس بھیجُوں گا۔ تُو اُسے مَسح کرنا تاکہ وہ میری قَوم اِسرائیلؔ کا پیشوا ہو اور وہ میرے لوگوں کو فِلستِیوں کے ہاتھ سے بچائے گا کیونکہ مَیں نے اپنے لوگوں پر نظر کی ہے۔ اِس لِئے کہ اُن کی فریاد میرے پاس پُہنچی ہے۔


اور خُدا نے اُن کا کراہنا سُنا اور خُدا نے اپنے عہد کو جو ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کے ساتھ تھا یاد کِیا۔


جب ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں۔ جب نہ رخنہ ہو نہ خرُوج اور نہ ہمارے کُوچوں میں واوَیلا ہو۔


مَے کے لِئے بازاروں میں واوَیلا ہو رہا ہے۔ ساری خُوشی پر تارِیکی چھا گئی۔ مُلک کی عِشرت جاتی رہی۔


اُنہوں نے اُسے وِیران کِیا وہ وِیران ہو کر مُجھ سے فریادی ہے۔ ساری زمِین وِیران ہو گئی تَو بھی کوئی اِسے خاطِر میں نہیں لاتا۔


قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنا اور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئی کیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہم گِر گئے۔


خُداوند نے دُخترِ صِیُّون کی فصِیل گِرانے کا اِرادہ کِیا ہے۔ اُس نے ڈوری ڈالی ہے اور برباد کرنے سے دست بردار نہیں ہُؤا۔ اُس نے فصِیل اور دِیوار کو مغمُوم کِیا۔ وہ باہم ماتم کرتی ہیں۔


اور مَیں نے خُشک سالی کو طلب کِیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مَے اور تیل اور زمِین کی سب پَیداوار پر اور اِنسان و حَیوان پر اور ہاتھ کی ساری مِحنت پر آئے۔


اَے کِسانو خجالت اُٹھاؤ۔ اَے تاکِستان کے باغبانو نَوحہ کرو کیونکہ گیہُوں اور جَو اور مَیدان کے تیّار کھیت برباد ہو گئے۔


روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔ بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کو خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُس سے فریاد کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات